ایک ادبی خوش خبری

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک جوجو ہماری بیٹی ہے۔ (فیض سے معذرت کے ساتھ) وہ ایسے ہی گریٹ کام کرتی رہتی ہے۔ جزاک اللہ خیر بٹیا۔ امید ہے کہ جلد ہی اس کی فائل بھیج دو گی۔
اب میرا نشانہ کالی داس گپتا کی دیوابِ غالب کامل ہے۔ یعنی جو اشعار ان دونوں نسخوں میں شامل نہ ہوئے ہوں۔ اور یہ کام وہی کر سکتا ہے جس کے پاس کالی داس کا نسخہ دستیاب ہو۔ ہے کوئی یہاں اردو محفل میں جو اس کو مہیا کر سکے چاہے سکین کی صورت میں؟
دیوان غالبؔ کامل میرے پاس موجود ہے
جب حکم کریں
یا پھر میرے ذمے ٹائپنگ لگا دیں
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ اویس، کامل نسخہ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ آپ ایسا کریں کہ دیوان غالب کی فائلوں سے جو میری سائٹ سے ای بک کی شکل میں مل جائیں گی)، کالی داس رضا کے نسخے میں جو اضافہ ہو، اسے ٹائپ کریں، اور باقی کاپی پیسٹ کر دیں۔ مذکورہ غزل جس نسخے میں زیادہ مکمل حالت میں موجود ہو، اس کو استعمال کریں کاپی پیسٹ کرنے کے لئے۔
 
Top