ایچ ای سی کا 2 سالہ BA/BScاور MA/MScختم کرنے کا فیصلہ!

آصف اثر

معطل
ایچ ای سی نے 2018 اور 2020 کے بعد بالترتیب BA/BSc اور MA/MScختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت آئندہ 2 سالہ ڈگری کے بجائے طلباء کو چار سالہ BS یا MS کی ڈگری حاصل کرنا ہوگی۔ مزید تفصیل ملاحظہ کی جاسکتی ہے:
HEC_Letter.jpg

فاتح زیک دوست متلاشی arifkarim محمد سعد یاز محمد تابش صدیقی عائشہ عزیز راحیل فاروق اے خان ڈاکٹرعامر شہزاد لاریب مرزا ظل عرش عبداللہ امانت محمدی ودیگر
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
برجنگ سمسٹر کا کیا مطلب ہوسکتاہے؟
جب کہ ڈگری کالجوں کے حوالے سے بھی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اچھا قدم ہے۔ دو سال میں بیچلر اور دو سال میں ماسٹر ڈگری کر کے جب ملک سے باہر کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ کے لیے پہنچتے تھے تو پتا چلتا تھا کہ ہماری ماسٹر ڈگری تو صرف بیچلر ڈگری ہے۔
 
ظل عرش

محفلین
ایچ ای سی نے 2018 اور 2020 کے بعد بالترتیب BA/BSc اور MA/MScختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت آئندہ 2 سالہ ڈگری کے بجائے طلباء کو چار سالہ BS یا MS کی ڈگری حاصل کرنا ہوگی۔ مزید تفصیل ملاحظہ کی جاسکتی ہے:
HEC_Letter.jpg

فاتح زیک دوست متلاشی arifkarim محمد سعد یاز محمد تابش صدیقی عائشہ عزیز راحیل فاروق اے خان ڈاکٹرعامر شہزاد لاریب مرزا ظل عرش عبداللہ امانت محمدی ودیگر
یہ تجویز بہت پہلے سے زیرِ غور تھی. یونیورسٹیوں کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا. کؤی چار برس قبل اس عمل کا آغاز ہو گیا تھا. یونیورسٹیوں نے باقاعدہ UGS ڈپارٹمنٹ تشکیل دے دیے تھے. بہت سی جگہوں پر اساتذہ کی تقرریاں بھی ہو گئ ہیں. 2017 کے بعد کے تمام MA کورسز FHS کے ماتحت کام کر رہے ہیں.. یہ ایک اچھا فیصلہ ہے. اسکے بہت اچھے نتائج آ رہے ہیں.
 
زیک

مسافر
اچھا ہے کہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر ہو جائے گا۔ البتہ اس کے لئے کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہو گی
 
میں گزشتہ چار برس سے اس سارے عمل کا حصہ ہوں. یقین جانیں BS کی کارکردگی بہت سی چیزوں میں MA سے کہیں بہتر ہے. خاص طور پر HUMANITIES میں کالجز سے گریجویٹ کرنے والے طلبا کی نسبت، انٹرمیڈیٹ کے بعد یونیورسٹی آنے والے طلبا زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں. وہ آٹھ سیمسٹرز ہمارے ساتھ گزارتے ہیں. سب سے زیادہ فائدہ ریسرچ میں ہوتا ہے. ہم آغاز سے ہی ریسرچ سے ان کا تعارف کروا دیتے ہیں. امید ہے اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہںوں گے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ
 
ظل عرش

محفلین
اچھا ہے کہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر ہو جائے گا۔ البتہ اس کے لئے کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہو گی
بتدریج ان تبدیلیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا. بہت سی یونیورسٹیوں نے اس نئے تعلیمی نظام کا بہت اچھے سے آغاز کر دیا ہے. بہت حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں الحمدللہ
 
اے خان

محفلین
سمیسٹر سسٹم میں ایک بات مجھے نہیں پسند
وہ یہ کہ اگر کسی استاد کی آپ کے ساتھ نا بنتی ہو تو اگر وہ آپ کو پیپر 100 میں سے 50 مارکس دیں. یا فیل کردیں تو وہ آپ کے سامنے جواب دہ نہیں.
 
ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا.. کہیں کہیں ہوتا بھی ہو گا. میں آپ کی رائے کو رد نہیں کر رہی. لیکن اکثر ایسے کیسز میں بچے ری چیکنگ کی آپشن استعمال کرتے ہیں. ہم نے کئی دفعہ ری چیکنگ کی ہے.
 
بالکل ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا. اکثر سفارش بھی ہوتی ہے نمبر زیادہ کرنے کی اکثر ٹیچر نمبر زیادہ بھی دے دیتے ہیں.
 
Top