ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے بانی پاکستان کی تصاویر ہٹادی گئیں

زین

لائبریرین
روزنامہ جنگ۔ 27 جون 2009
up82.gif

تصویر ۔ فل سائز میں

765d6bfa61bb56b44cad835584aee0dd.jpg


اسلام آباد…ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریبات میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں۔دو روز قبل صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا، اس موقع پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے صدرآصف علی زرداری، اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بنوایا۔ اسے موقع پر گروپ فوٹو کے پس منظر میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو اور خود صدر زرداری کی تصاویر دیوار پرلگی ہوئی ہیں اسی طرح جمعے کے روز اسلام آباد میں انٹرن شپ ایوارڈ دینے کی تقریب میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہیں۔ اس موقع پر اسٹیج پر ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، صدر زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی تصاویر تو ہیں لیکن بانی پاکستان کی تصویر کہیں نظر نہیں آئی۔ایسی ایک تصویر میں صدر زردرای ڈاکٹر شعیب سڈل سے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں لیکن پس منظر میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر تو آویزاں نظر آرہی ہے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب ہے۔اسی طرح امریکی وفد سے ملاقات کے دوران بھی قائد اعظم کی تصویر کہیں نظر نہیں آرہی۔قانون کے تحت سرکاری افسران اور صدر اور وزیر اعظم کے دفاتر میں قائد اعظم کی تصاویر آویزاں کرنا لازمی ہے۔


ربط ۔
 

زین

لائبریرین
میرے خیال میں قائداعظم کی تصویر ان چاروں تصاویر سے اوپر آویزاں کی گئی ہوگی۔
 

خوشی

محفلین
میرا نہیں‌خیال کہ ایساکیا گیا ہے اب زرداری جی ایسی بےوقوفی نہیں کر سکتے یقینا قاءد کی تصویر ان سب سے اوپر ہو گی
 

شمشاد

لائبریرین
اگر ایسا ہے تو بہت ہی شرم کا مقام ہے۔

پاکستان کو انہوں نے اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ رکھا ہے۔
 

خوشی

محفلین
ایسا نہیں ہے مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے آپ غصہ نہ کریں بی پی ہائی یو جائے گا ابھی دوا لی تھی آپ نے
 

خوشی

محفلین
دلوں کا حال تو خدا ہی بہتر جانتا ہے ہم ایسے ہی بد ظنی کرکے کیوں گناہگار ہوں
 

علی ذاکر

محفلین
بدظنی کیا جو سچ ہے وہ سچ ہے ان کے کون سے کرتوتوں سے لگتا ہے کہ یہ پاکستان کے لیئے مخلص ہیں ؟

مع السلام
 

ماوراء

محفلین
رات کی خبروں میں تو اس خبر کی کسی وزیر کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔
خبریں میں نے سنی تو نہیں۔۔لیکن ٹی وی کی آواز میرے کانوں تک آ رہی تھی۔
 

زین

لائبریرین
رات کو مجھے خبریں دیکھنے کا موقع نہیں ملا ۔ ابھی جنگ کی ویب سائٹ پر یہ خبر دیکھنے کو ملی

up87.gif
 

بلال

محفلین
یہ کونسی نئی بات ہے۔۔۔ اپنے زرداری صاحب نے تو آتے ہی ہر چیز کے نام بدلنے شروع کر دیئے تھے۔ اب ہو سکتا ہے تصاویر بدلنے کے موڈ میں ہوں۔ہم نے پہلے بھی یہ رونا رویا تھا لیکن شاید ہماری آواز ہماری طرح گم نام ہی ہے۔۔۔
باقی ہمیں اس بارے میں بھی سوچنا چاہئے کہ ہم کیسی عوام ہیں جس کے حکمران زرداری صاحب ہیں۔۔۔ جیسی عوام ویسے حکمران۔۔۔
دوستو غصہ نہ کیجئے گا بلکہ کوشش کیجئے گا کہ سچی اور کڑوی بات کو ہضم کر سکو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان سے پہلے والے کونین کو گُڑ میں لپیٹ کر کھلاتے تھے۔ یہ تو ایسے ہی کھلا رہے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
متلون مزاجی اور ناعاقبت اندیشی کا مظاہرہ ہے ۔ سیاست اور حکومتی انتظام میں ان سب کی عقلی ، اخلاقی اور سیاسی بصیرت کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ اللہ پاکستان پر رحم فرمائے ۔ آمین
 
چلو اچھا ہے کم از کم اب ان مقدس جگہوں پر ان حضرات کے سیاہ کاریان قائد کے نظروں کے سامنے تو نہیں رہے
 

ظفری

لائبریرین
چلو اچھا ہے کم از کم اب ان مقدس جگہوں پر ان حضرات کے سیاہ کاریان قائد کے نظروں کے سامنے تو نہیں رہے

میرا خیال ہے " مقدس جگہ " کہنا نامناسب رہے گا ۔ بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ ان کی سیاہ کاریاں اور غلط کاریاں " قائد" کی نگاہوں کے سامنے بچیں رہیں گی کہ ساٹھ سالوں سے اپنے ملک کی درگت ان ناہنجاروں کے ہاتھوں دیکھ دیکھ کر ویسے بھی ان کی روح کتنی تڑپتی ہوگی ۔
 
Top