دوسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ

ماوراء

محفلین
محب علوی، آپ نے کچھ عرصہ پہلے ایوارڈز کے آئکن کے حوالے سے بات کی تھی۔ کیا اس پر کوئی عمل ہو رہا ہے؟ اچھا، پہچان ڈاٹ نیٹ پر اگر تم دیکھ سکو تو شاید وہاں سے بھی کوئی آئیڈیا مل جائے۔
------------------

دو دن کے بعد ایوارڈز کی ووٹنگ بند ہو جائے گی۔ اس لیے سب سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنا ووٹ دے دیں۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی۔۔۔آپ کہاں ہیں؟:cry: اگر مدد نہیں کروانی۔۔۔تو آرام سے بتا دیں۔ میں معصوم کون سا آپ کو کچھ کہنے لگی ہوں۔:|
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
سمجھا کرو نا ، ۔ سب تمھیں کام پر لگا کر خود غائیب ہوجاتے ہیں ۔
 
ماوراء

محفلین
:laugh:

اچھا، محب کچھ دن پہلے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ "ماوراء ایوارڈز کا کیا بنا۔ کہاں تک کام پہنچا" مائی گاڈ۔۔۔مجھے یہ انداز بالکل باس والا لگا کہ جیسے باس اپنے انڈر کام کرنے والے پوچھ رہا ہو۔ مجھے تو ابھی بھی اتنی ہنسی آ رہی ہے۔ خود کوئی کام نہیں۔۔اور جناب پوچھتے ہیں کہ کام کہاں تک پہنچا۔:laugh:

اور لغت والے تھریڈ پر موصوف لکھتے ہیں۔ "کام کسی نے آگے بڑھایا؟ " lol
جی باس۔۔۔بڑھا ہی تو رہے ہیں۔:p
 
سیکھ لو تمہیں سکھانے کے لیے ہی یہ انداز اختیار کیے ہیں کہ کام کی پراگریس کیسے لیتے ہیں۔ :)

ابو شامل بھائی کچھ مدد ایوارڈز کے آئیکن بنانے میں کریں گے آپ؟؟؟؟؟؟؟؟؟//

ماورا ایوارڈ کے لیے آخری ہفتہ کا اعلان کردو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، میں فورم پر ایک ایوارڈز سسٹم انسٹال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے لیے بھی اچھے آئکونز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دراصل میں سب سے پہلے ایک پوائنٹس سسٹم انسٹال کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ ابھی ڈیویلپ ہو رہا ہے۔ شاید ایک دو دن میں ریلیز ہو جائے گا۔ اس کے بعد میں اسے فورم میں شامل کر دوں گا۔ پھر انعام و اکرام سے نوازنا آسان ہو جائے گا۔ :grin:
 
ماشاءاللہ ، مجھے سکھانے کے لیے۔۔۔:)

اور ابو شامل سے کہنا ہے تو ایسے کہتے ہیں؟ درخواست کرنا میں سیکھا دوں کیا؟ ابو شامل سے پوچھیں اور میں نے دو سکرین شاٹس بھیجے ہیں۔ جس سے آئیڈیا ہو جائے گا کہ کیسے آئکونز بنانے ہیں۔

اور اعلان تو میں کب کا کر چکی ہوں۔ لیکن اب ذرا مائیک کے ذریعے اعلان کرتی ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم، میں فورم پر ایک ایوارڈز سسٹم انسٹال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے لیے بھی اچھے آئکونز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دراصل میں سب سے پہلے ایک پوائنٹس سسٹم انسٹال کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ ابھی ڈیویلپ ہو رہا ہے۔ شاید ایک دو دن میں ریلیز ہو جائے گا۔ اس کے بعد میں اسے فورم میں شامل کر دوں گا۔ پھر انعام و اکرام سے نوازنا آسان ہو جائے گا۔ :grin:
وعلیکم السلام،

زبردست۔ ہم آج ہی کہہ رہے تھے کہ آپ کو کہتے ہیں کہ فورم میں ایوارڈز سسٹم کا بھی کچھ کریں۔ اور آپ نے خود ہی یہ بات کر دی۔
 
Top