دوسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ

ماوراء

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔​



اراکینِ محفل،


جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محفل کی دوسری سالگرہ ٣٠ جون کو منائی جا رہی ہے۔ اور اس کے لیے اراکین کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اور ہر کسی کے ذہن میں اس سالگرہ پر کچھ نیا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی آئیڈیا ضرور ہے۔ انھی میں سے ایک ایوارڈ لسٹ کا آئیڈیا بھی شامل ہے۔ جس کے بارے میں ہم نے آخر اتنے دنوں کے بعد سنجیدگی سے سوچ ہی لیا۔ ویسے تو محفل کی سالگرہ میں صرف ٤ دن باقی رہ گئے ہیں۔ اور ایوارڈ کے لیے ہمیں کچھ مزید وقت درکار ہو گا۔ کیونکہ کچھ ایوارڈز ووٹنگ چاہتے ہیں۔ محب علوی کی رائے کے مطابق جولائی کا پورا مہینہ ہم سالگرہ کی تقریبات میں مصروف رہیں گے۔ اور جولائی میں ہی یہ ایوارڈز اراکین کو دئیے جائیں گے۔ ہم نے ایوارڈز کی ایک لسٹ بنائی ہے۔ اگر اراکینِ محفل اس میں ردوبدل کرنا چاہیں تو اپنے رائے کا ضرور اظہار کریں۔ مزید یہ کہ ان ایوارڈز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ١٠ سے ١٥ تک ہو گی۔ کچھ ایوارڈز بغیر ووٹنگ کے ہی مختص ہوں گے۔ اور باقی ایوارڈز کی ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ پانچ اراکین کے درمیان ووٹنگ کروائی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے بھی ہمیں ارکان کے نام کا انتخاب کرنا ہو گا۔

اس لسٹ کا آئیڈیا قرال کا تھا۔ قرال کا بہت شکریہ کہ انھوں نے اس لسٹ کو کافی آسان کر کے پیش کیا۔ جسے میں نے اس طرح ترتیب دیا ہے۔


١۔ بہترین ایڈمن
٢۔ بہترین ممتاز رکن
٣۔ بہترین منفرد رکن
٤۔ بہترین ماہر رکن
٥۔ بہترین محسن رکن
٦۔ بہترین مبتدی رکن

٧۔ بہترین نیا رکن
٨۔ بہترین پرانا رکن
٩۔ سب سے متحرک رکن
١٠۔ محفل کا ہر دلعزیز رکن
١١۔ لائبریری ٹیم کا متحرک رکن

زکریا کے خیال کے مطابق اور یقیناً باقی سب بھی اس سے متفق ہوں گے کہ پرانا رکن ٣٠ جون ٢٠٠٦ سے پہلے کا ہو۔ اور نیا رکن اس تاریخ کے بعد کا۔
 
میرا خیال ہے کچھ اور ایوارڈز کی اشد ضرورت ہے ورنہ کئی لوگوں کی محنت بیکار جائے گی۔ لسٹ کچھ میں نے بنائی تھی اور ایک انگریزی لسٹ امن نے بھی بنائی ہے جس کی اردو بیچارہ فرذوق کر رہا ہے کل وہ پوسٹ‌کرتا ہوں اور دیکھتے ہیں کہ پھر اراکین کیا کہتے ہیں۔

میرے خیال سے ووٹنگ اور ایوارڈ تقریب کے لیے ایک ماہ ہونا چاہیے اور اتنا ہی عرصہ جشن بھی چلنا چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
بالکل محب، جیسا کہ میں نے پہلے کہا بھی ہے کہ اس لسٹ میں ردوبدل کی جا سکتی ہے۔یہ تو ویسے بھی مختصر سی ہے۔ کچھ اور ایوارڈز اس میں شامل کرنے کی گنجائش ہے۔

انگریزی میں لسٹ۔۔اور اب ترجمہ۔۔ :roll:

اور میرا خیال ہے کہ ایک اور ایوارڈ شامل کرنا چاہیے۔ محفل کا سب سے جوشیلا ممبر۔ جو ایک ماہ تک جشن منانا چاہتا ہے۔ ایک ماہ کیا۔۔۔سارا سال اس کا دل ہوتا ہے کہ جشن ہی مناتے رہا کریں۔ :p :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
٢۔ بہترین ممتاز رکن
٣۔ بہترین منفرد رکن
٤۔ بہترین ماہر رکن
٥۔ بہترین محسن رکن
٦۔ بہترین مبتدی رکن

٧۔ بہترین نیا رکن
٨۔ بہترین پرانا رکن
٩۔ سب سے متحرک رکن
١٠۔ محفل کا ہر دلعزیز رکن
١١۔ لائبریری ٹیم کا متحرک رکن

زکریا کے خیال کے مطابق اور یقیناً باقی سب بھی اس سے متفق ہوں گے کہ پرانا رکن ٣٠ جون ٢٠٠٦ سے پہلے کا ہو۔ اور نیا رکن اس تاریخ کے بعد کا۔

السلام علیکم

ایک سوال:

ممتاز ، ماہر ، محسن ، مبتدی ، مشاق ۔۔۔ یہ سب تو عہدے ہیں کسی بھی رکن کے ارسال کئے گئے پیغامات کی تعداد کے لحاظ سے۔

بہترین کا انتخاب کس پس منظر میں ہوگا کیا محض خطوط کی تعداد کی بنیاد پر ؟
 

تیشہ

محفلین
اچھا سوال
animated0137.gif
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ،

مشتاق کا آپ نے ذکر کیا۔ وہ میں لکھنا بھول ہی گئی تھی۔ :oops:

اچھا شگفتہ، ان کٹیگریز کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ پہلے سے موجود ہیں۔ اور نئے سرے سے بنانے میں مشکل نہیں ہو گی۔ اور اگر پوسٹس کی تعداد کے لحاظ سے ہی کرنا ہوتا تو ووٹنگ کی ضرورت محسوس نہ ہوتی۔ یہ تو ووٹرز جب کسی ممبر کو ووٹ دیں گے تو ظاہر ہے کچھ سوچ کر ہی دیں گے کہ اس ممبر میں ایسا کیا ہے کہ اسے اس کا حقدار قرار دیا جائے۔
 
امن اور فرذوق ک محنت سے تیار کردہ لسٹ

1۔ پسندیدہ منتظم اعلی ( یہ تمہاری لسٹ میں بھی ہے )

2۔ پسندیدہ ناظم (‌تھوڑے سے ہی ہیں )

3۔ پسندیدہ رکن برائے گپ شپ

4۔ بہترین موضوع گپ شپ سیکشن

5۔ بہترین رکن برائے شعر و شاعری

6۔ بہترین رکن برائے “ میری اپنی شاعری“

7۔ بہترین موضوع برائے فیشن اور ملبوسات

8۔ بہترین رکن برائے فیشن اور ملبو سات

9۔ بہترین موضوع برائے اِسلامی تعلیمات

10۔ بہترین رکن برائے اِسلامی تعلیمات


11۔ بہترین رویہ

12۔ بہترین تبصرہ نگار

13۔ بہترین مزاح نگار

14۔ سب سے فعام رکن

15۔ بہترین معلوماتی رکن

16۔ بہترین مددگار رکن

17۔ سال کا بہترین رکن

18۔ بہترین نیا رکن

20۔ بہترین کھانہ ریسیپی ( خانہ داری) خواتین کے لیے

21 ۔ بہترین کھیل ( کھیل ہی کھیل میں )

22 ۔ بہترین لطیفہ ( لطائف)

23 ۔ بہترین تصویر ( تصاویر)

24 ۔ بہترین پنجابی شاعری ( پنجابی فارم )

25 ۔ بہترین اور دلچسپ انٹرویو ( انٹرویو سکیشن )

26 ۔ بہترین پوسٹس تاریخ اورفلسفہ میں ( تاریخ اور فلسفہ)

27 ۔ اس کے علاوہ ہم لائبری ٹیم کے آل ورکرز کو اسپیشل ایوارڈز بھی دے سکتے ہیں ۔۔

28۔ اور پرانے اراکین میں کسی ایک کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ بڑی محنت کر رہے ہیں۔ ایک ایوارڈ آپ کے لیے صرف اسی بات پر بھی ہونا چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
میرا تو حلق خشک ہو گیا ہے۔ اگر اس ایوارڈ لسٹ کا کام میں نے اور محب نے اپنے ذمے لیا، تو یہ سارا کام مجھے ہی کرنا پڑے گا۔ اور محب مجھے آرڈر دیا کریں گا یا باتیں بنایا کریں گا۔ :? :? :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون سی نئی بات ہے، یہ تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے۔ لیکن تم پھر بھی اس کے کہے ہوئے کام خوشی خوشی کر بھی دیتی ہو۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں شمشاد بھائی، میں اس کے کہے ہوئے کام خوشی سے نہیں بلکہ محفل کے کام خوشی سے کرتی ہوں۔ اور جو وہ کہتا ہے وہ محفل کے ہی کام ہوتے ہیں۔ :)
 

تفسیر

محفلین
محب علوی نے کہا:
امن اور فرذوق ک محنت سے تیار کردہ لسٹ

1۔ پسندیدہ منتظم اعلی ( یہ تمہاری لسٹ میں بھی ہے )

2۔ پسندیدہ ناظم (‌تھوڑے سے ہی ہیں )

3۔ پسندیدہ رکن برائے گپ شپ

4۔ بہترین موضوع گپ شپ سیکشن

5۔ بہترین رکن برائے شعر و شاعری

6۔ بہترین رکن برائے “ میری اپنی شاعری“

7۔ بہترین موضوع برائے فیشن اور ملبوسات

8۔ بہترین رکن برائے فیشن اور ملبو سات

9۔ بہترین موضوع برائے اِسلامی تعلیمات

10۔ بہترین رکن برائے اِسلامی تعلیمات


11۔ بہترین رویہ

12۔ بہترین تبصرہ نگار

13۔ بہترین مزاح نگار

14۔ سب سے فعام رکن

15۔ بہترین معلوماتی رکن

16۔ بہترین مددگار رکن

17۔ سال کا بہترین رکن

18۔ بہترین نیا رکن

20۔ بہترین کھانہ ریسیپی ( خانہ داری) خواتین کے لیے

21 ۔ بہترین کھیل ( کھیل ہی کھیل میں )

22 ۔ بہترین لطیفہ ( لطائف)

23 ۔ بہترین تصویر ( تصاویر)

24 ۔ بہترین پنجابی شاعری ( پنجابی فارم )

25 ۔ بہترین اور دلچسپ انٹرویو ( انٹرویو سکیشن )

26 ۔ بہترین پوسٹس تاریخ اورفلسفہ میں ( تاریخ اور فلسفہ)

27 ۔ اس کے علاوہ ہم لائبری ٹیم کے آل ورکرز کو اسپیشل ایوارڈز بھی دے سکتے ہیں ۔۔

28۔ اور پرانے اراکین میں کسی ایک کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ


محب

آپ نےوہ تمام شعبہ (اوریجنل ورک) نکال دیئے ہیں جہاں مجھے ایوارڈ ملنے کا چانس تھا۔ اور ماوراء نے بھی جان کر کیچ نہیں کیا۔

:lol:

ناول نگار
افسانہ نگار
نصابی کتابیں
لسانی تدرس
آن لائن کلاس
دیوان شاعری
تشرح دیوان غالب
تخلیقی مضامین
اوریجنل تحریریں

یعنی میں:lol:
 

ماوراء

محفلین
تفسیر بھائی، اگر آپ کہہ رہے ہیں کہ میں نے بھی جان کر کیا تو۔۔۔پھر ٹھیک ہے۔ میں نے اس لیے ایسا کیا کہ آپ یہاں خود آ کر ہمیں مزید بتائیں۔ اب میں نے آپ کو پکڑ لیا۔ ایسا کریں کہ ایک اچھی سی مکمل لسٹ بنا کر دیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کام آپ بہت اچھے طریقے سے کر لیں گے۔ :p
 
تفسیر اس کے لیے بہترین افسانہ نگار ، شاعر یا اس قسم کے دو تین ایوارڈز ہو سکتے ہیں۔

اب آپ اس پر ایک دو دھاگے کھول لیں جس میں ان ایوارڈز کے لیے منتخب افراد کا نام دیا جا سکے اور ووٹنگ شروع ہو سکے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
تفسیر نے کہا:
محب علوی نے کہا:
امن اور فرذوق ک محنت سے تیار کردہ لسٹ

1۔ پسندیدہ منتظم اعلی ( یہ تمہاری لسٹ میں بھی ہے )

2۔ پسندیدہ ناظم (‌تھوڑے سے ہی ہیں )

3۔ پسندیدہ رکن برائے گپ شپ

4۔ بہترین موضوع گپ شپ سیکشن

5۔ بہترین رکن برائے شعر و شاعری

6۔ بہترین رکن برائے “ میری اپنی شاعری“

7۔ بہترین موضوع برائے فیشن اور ملبوسات

8۔ بہترین رکن برائے فیشن اور ملبو سات

9۔ بہترین موضوع برائے اِسلامی تعلیمات

10۔ بہترین رکن برائے اِسلامی تعلیمات


11۔ بہترین رویہ

12۔ بہترین تبصرہ نگار

13۔ بہترین مزاح نگار

14۔ سب سے فعام رکن

15۔ بہترین معلوماتی رکن

16۔ بہترین مددگار رکن

17۔ سال کا بہترین رکن

18۔ بہترین نیا رکن

20۔ بہترین کھانہ ریسیپی ( خانہ داری) خواتین کے لیے

21 ۔ بہترین کھیل ( کھیل ہی کھیل میں )

22 ۔ بہترین لطیفہ ( لطائف)

23 ۔ بہترین تصویر ( تصاویر)

24 ۔ بہترین پنجابی شاعری ( پنجابی فارم )

25 ۔ بہترین اور دلچسپ انٹرویو ( انٹرویو سکیشن )

26 ۔ بہترین پوسٹس تاریخ اورفلسفہ میں ( تاریخ اور فلسفہ)

27 ۔ اس کے علاوہ ہم لائبری ٹیم کے آل ورکرز کو اسپیشل ایوارڈز بھی دے سکتے ہیں ۔۔

28۔ اور پرانے اراکین میں کسی ایک کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ


محب

آپ نےوہ تمام شعبہ (اوریجنل ورک) نکال دیئے ہیں جہاں مجھے ایوارڈ ملنے کا چانس تھا۔ اور ماوراء نے بھی جان کر کیچ نہیں کیا۔

:lol:

ناول نگار
افسانہ نگار
نصابی کتابیں
لسانی تدرس
آن لائن کلاس
دیوان شاعری
تشرح دیوان غالب
تخلیقی مضامین
اوریجنل تحریریں

یعنی میں:lol:

تفسیر بھائی ۔۔یہ سارا لائبریری کام ہے اور اس کے لیے پہلے طے پایا ہے کہ اس کے لیے سپیشل ایوڑد ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ لسٹ ٹھیک ہے اب کافی جان پڑ گئی ہے اس میں۔

ویل ڈن چھوٹے بھائی اور امن !

خوب محنت کی اور بہت اچھا کام کیا
 

الف عین

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
ایک اور ایوارڈ ہونا چاہیے لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ برائے اولڈ بوائے ۔
میں دراصل اپنے لیے راہ ہموار کر رہا ہوں :lol:
قدیر بیٹے، شگفتہ تو مابدولت کو اولڈ بوائے کہتی ہیں۔ ابھی تمھاری لائف ہی کتنی گزری ہے جو لائف ٹائم ایوارڈ حاصل کرو۔
شگفتہ۔ اولڈ بوائے دیکھ کر میں یہی سمجھا کہ تم میرا نام پروپوز کر رہی ہو اس ایوارڈ کے لیے۔ پیشگی شکریہ۔۔۔۔۔ بعد میں دیکھا کہ یہ تو اپنے قدیر کا پیغام تھا جو اب اجنبی بن گئے ہیں۔
 
Top