این اے250 میں غریب علاقوں میں پولنگ نہ کرانا تفریق ہے، الطاف حسین

کاشفی

محفلین
Pakistan-NA250-politics-mqm-altaf_5-15-2013_100989_l.jpg
کراچی…متحدہ قومی موومٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ این اے250 میں غریب علاقوں میں پولنگ نہ کرانا تفریق ہے،جوایم کیو ایم کا مینڈیٹ خریدنے کی کوشش کرے گا ہم احتجاج کریں گے، ہم لڑنا نہیں چاہتے، جنگ نہیں چاہتے، دفاع کا حق استعمال کریں گے۔دفاع کا حق اللہ، رسول اور آئین دیتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرلیں۔الیکشن کمیشن پورے حلقے میں انتخابات کرائے۔الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میرے کارکنان نے مجھے خرید لیا ہے، میں مغرور لوگوں کے پاس جانا پسند نہیں کرتا، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے پاس جانا پسند کرتا ہوں۔ میں نے امیر اور غریب کا فرق مٹانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں شہیدوں کی قربانیوں کامقروض ہوں اوررہوں گا۔ہم قربانی دے کر بھی پیغام حق کو نہیں چھوڑیں گے۔ عوام حالات کو سمجھ چکے ہیں۔ جب تک الطاف حسین زندہ ہے اس وقت تک میری ہمدردیاں قوم کے ساتھ ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ یہ جومجمع دیکھاجارہاہے یہ رابطہ کمیٹی کے ایک گھنٹے کا فیصلہ ہے۔یزیدی قوتوں کے ساتھ میری جنگ جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن میں ایماندار لوگوں کو لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے طاقت کا استعمال کیا تو مائیں بہنیں بھی فوجی لباس میں آجائیں گی۔اگر تم جیتے توہم مان لیں گے،اگرہم جیتے توتمھیں مانناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم کیاآپ کسی کے بھی مطالبے پرالیکشن کرائیں گے۔ الطاف حسین نے کارکنان سے وطن واپسی کی اجازت مانگ لی۔ کارکنان نے الطاف حسین کو منع کردیا۔
 
Top