اینڈرائڈ ڈیوایس کو روٹ کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ

فاتح

لائبریرین
محترم بھائی اب اس بارے سرچ کرتا ہوں
اور محترم @حمیراعدنان بٹیا کی توجہ کرواتا ہوں کہ وہ وقت نکال کر اک ٹیو ٹوریل اس بارے بھی لکھ دیں ۔
بہت دعائیں
کچھ دیر ایکس ڈی اے پر لگانے کے بعد میں بھی آپ کی طرح اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گلیکسی ٹیب 4 ٹی 230 اور 231 میں او ٹی جی یو ایس بی کی سپورٹ شامل نہیں ہے اور کسی کرنل کسٹم یا کسٹم روم سے بھی شاید یہ سپورٹ حاصل نہیں کی جا سکتی ۔
 
نایاب

لائبریرین
گلیکسی ٹیب 4 ٹی 230 اور 231 میں او ٹی جی یو ایس بی کی سپورٹ شامل نہیں ہے
اب ارادہ ہے کہ سام سنگ کے سی ای او کو اپنی مہان انگلش میں لمبا چوڑا شکایتی لیٹر لکھتا ہوں ۔ " لتے " لیتا ہوں کہ مجھ غریب سے دھوکہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سام سنگ کی آفیشل پیج سے میل چلی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
اب ارادہ ہے کہ سام سنگ کے سی ای او کو اپنی مہان انگلش میں لمبا چوڑا شکایتی لیٹر لکھتا ہوں ۔ " لتے " لیتا ہوں کہ مجھ غریب سے دھوکہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سام سنگ کی آفیشل پیج سے میل چلی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
سی ای او کو تو نہیں جائے گی، ہاں ٹیکنیکل سپورٹ تک آپ کی بات شاید پہنچ جائے۔ ہر بڑی کمپنی روزانہ ایسی کئی ای میلز وصول کر کے انہیں درخور اعتنا تک نہیں جانتی۔
آپ اسے بیچ کر کوئی دوسرا ٹیب کیوں نہیں خرید لیتے؟
 
arifkarim

معطل

بالکل۔ انکے پاس کروڑوں صارفین ہیں۔ جب تک کوئی مسئلہ اکثریت کیساتھ درپیش نہ ہو یہ بڑی کمپنیاں توجہ نہیں دیتیں
 
نایاب

لائبریرین
سی ای او کو تو نہیں جائے گی،
میرے بھائی بات جنون کی ہے ۔ میں تو میل ہی نہیں بلکہ ان کے نام لیٹر بھی لکھوں گا ۔ ان کے ایڈریس تلاش رہا ہوں ۔ کم از کم پانچ جگہ لیٹر بھیجوں گا ۔ بس شکایت درج کرانی ہے ۔
بیچنے والا آپشن بھی ہے ۔ ابھی ذرا اس پر کچھ تجربے کر لوں اور کچھ اور پیسے جمع کر لوں پھر 10 انچ والا ٹیب خریدنے کا ارادہ ہے ۔
بہت دعائیں
 
کاشف اختر

لائبریرین
1 سب سے پہلے آپ کو kingoroot نام کا سوفٹویئر ڈاؤنلوڈ کرنا ہے اپنے کمپیوٹر پر

میں نے موبائل ایپ ڈاوْن لوڈ کیا ہے جو کہ ایک ایم ۔بی میں ہے ، ”پھر اسے انسٹال کرکے روٹ کیا ! کیا یہ طریقہ کامیاب ہوتا ہے ،
اس بارے میں بتائیں پلیز ؟؟
 
آخری تدوین:
آپ کو "ڈیولپر اختیارات کے مینو" کو چالو کرنے کی ضرورت ہے ڈیولپر اختیارات کو چالو کرنے کے لئے Build number کے میدان سات بار تھپتھپائیں آپ الٹی گنتی دیکھیں گے "
سرخ رنگے ہوئے الفاظ مجھے کہیں نہیں ملے۔۔۔ میری فون کی سیٹنگس میں مجھے کیا کرنا پڑے گا، تفصیلا` بتادیں، بہت مشکور رہوں گا۔
اپڈیٹ:
جی مل گئے۔۔۔ آگے کے مراحل دیکھ رہا ہوں
 
آخری تدوین:
اور یہ بھی بتا دیں کہ جب روٹ ہوجائے تو نستعلیق فانٹ کس طرح انسٹال کر سکوں گا۔[/QUOTE
بھائی جب روٹ کر لیں تب ایک پروگرام ہے آئی فونٹ کے نام سے یہ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور پھر آپ محفل کے فونٹ سرور پر جا کر کوئی سا بھی فونٹ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور انسٹال کر لیں :)
 
میں نے موبائل ایپ ڈاوْن لوڈ کیا ہے جو کہ ایک ایم ۔بی میں ہے ، ”پھر اسے انسٹال کرکے روٹ کیا ! کیا یہ طریقہ کامیاب ہوتا ہے ،
اس بارے میں بتائیں پلیز ؟؟
جی بھائی یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے اگر آپ کمپیوٹر سے نہیں کرتے تو اس طریقے سے کر سکتے ہیں:)
 
نوشاب

محفلین
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
اچھے بچوں آج میں آپ کو اپنا فون روٹ کرنے کا طریقہ بتانے والی ہوں سب بچے توجہ سے پڑھیں اور اپنے فون پر نئے نئے تجربات کریں اگر کو مشکل ہو تو میں مدد کر دوں گی:p
ویسے تو میں روٹ کرنے کے بہت سے طریقے جانتی ہوں لیکن جو طریقہ آج میں آپ کو بتانے جا رہی ہوں وہ سب سے محفوظ اور پائیدار ہے

السلام علیکم !
سب سے پہلے آپ کو بچوں سے یہ پوچھنا چاہیے تھا کہ ان کو روٹ کی بیسک معلوم ہیں یا نہیں ؟
روٹ کرنا کیوں ضروری ہے اور کون سے ایسے فنکشن اور کام ہیں جو ہم روٹ کیے بنا نہیں کر سکتے ؟
اور باقی سای کمانڈ ز مثلا کاپی پیسٹ کنٹرول زیڈ کی طرح کمپنیز روٹ کی کمانڈ فرنٹ پر کیوں نہیں رکھتیں؟
کیا وجہ ہے کہ ڈیولپر آپشن پر جانے کے لیے لازمی سات دفعہ موبائل کو تھپتھپانا پڑتا ہے کیا یہ کام ایک یا دو دفعہ سے نہیں ہو سکتا تھا؟
 
وعلیکم السلام
محترم بھائی
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ ان سب سوالوں کو سامنے رکھتے اک تفصیلی تبصرے میں ان کے جوابات لکھ دیں ۔
مجھ ایسے بھی کچھ علم پا لیں گے ۔
اگر سام سنگ ٹیب sm-t231 میں ایکسٹرنل یو ایس بی 32 جی بی انسٹال ہونے کو کوئی جگاڑ ہو تو ۔۔
دعائیں ہی ہیں ڈھیروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
السلام علیکم !
سب سے پہلے آپ کو بچوں سے یہ پوچھنا چاہیے تھا کہ ان کو روٹ کی بیسک معلوم ہیں یا نہیں ؟
روٹ کرنا کیوں ضروری ہے اور کون سے ایسے فنکشن اور کام ہیں جو ہم روٹ کیے بنا نہیں کر سکتے ؟
اور باقی سای کمانڈ ز مثلا کاپی پیسٹ کنٹرول زیڈ کی طرح کمپنیز روٹ کی کمانڈ فرنٹ پر کیوں نہیں رکھتیں؟
کیا وجہ ہے کہ ڈیولپر آپشن پر جانے کے لیے لازمی سات دفعہ موبائل کو تھپتھپانا پڑتا ہے کیا یہ کام ایک یا دو دفعہ سے نہیں ہو سکتا تھا؟
وعلیکم السلام بھائی
میں نے پہلے بچوں کو روٹ کے فوائد اور نقصانات سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اب انٹرنیٹ پر تو ہر چیز موجود ہے جو بیسک انفارمیشن محفلین لینا چاہیے وہ لے سکتے ہیں.
آپ کو تھپتھپانا تو پڑے گا پہلی دفعہ اختیارات کو چالو کرنے کے لیے یہ تو مصیبت ہے ایک یہاں دو دفعہ سے کام نہیں چلتا
 
کاشف اختر

لائبریرین
جی بھائی یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے اگر آپ کمپیوٹر سے نہیں کرتے تو اس طریقے سے کر سکتے ہیں:)

بہت بہت شکریہ!!! کہ ہر سٹیپ پہ آپ نے خوب اچھی رہنمائی فرمائی! خوش رہیں!
میں نے کئی بار اپنے کمپیوٹر سے کوشش کی لیکن ہربار ناکامی ہوئی! ہر دفعہ روٹ فیلڈ کا رزلٹ آیا!
اس لئے مہربانی فرماکر دوسرے طریقوں پر بھی روشنی ڈالیں؟
تو ہم فقیروں پر آپ کا احسان عظیم ہوگا!
موبائل اپلیکیش کے ذریعے بھی کئی بار کوشش کی! پر وہاں بھی ناکامی ہی کا منھ دیکھنا پڑا!

ٹیگ: حمیرا عدنان باجی ..
 
بھیا جی آپ کے پاس موبائل کون سا ہے اور ماڈل نمبر کیا موبائل کا
 
Top