اینڈرائڈ ڈیوایس کو روٹ کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
اچھے بچوں آج میں آپ کو اپنا فون روٹ کرنے کا طریقہ بتانے والی ہوں سب بچے توجہ سے پڑھیں اور اپنے فون پر نئے نئے تجربات کریں اگر کو مشکل ہو تو میں مدد کر دوں گی:p
ویسے تو میں روٹ کرنے کے بہت سے طریقے جانتی ہوں لیکن جو طریقہ آج میں آپ کو بتانے جا رہی ہوں وہ سب سے محفوظ اور پائیدار ہے

1 سب سے پہلے آپ کو kingoroot نام کا سوفٹویئر ڈاؤنلوڈ کرنا ہے اپنے کمپیوٹر پر اور اس اور اس بات کو یقینی بنائیں آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے.
2 آپ کی بیٹری 50 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے اور usb کیبل اصلی ہونی چاہیے..
3 اپنے فون پر سب سے پہلے، آپ کو "ڈیولپر اختیارات کے مینو" کو چالو کرنے کی ضرورت ہے ڈیولپر اختیارات کو چالو کرنے کے لئے Build number کے میدان سات بار تھپتھپائیں آپ الٹی گنتی دیکھیں گے "تو آپ ایک ڈویلپر بننے سے صرف 3 قدم کی دور پر ہیں." ، آپ کو پیغام کو نظر آئے گا "اب آپ ایک ڈویلپر ہیں!". اب آپ ڈیولپر اختیارات کے مینو کو دیکھیں گے.

اب USB Debugging موڈ کو چالو کر یں
Go to Settings>Developer Options>USB Debugging. Tap the USB Debugging checkbox.

4 آپ اپنے کمپیوٹر پر kingoroot کے آئکان پر ڈبل کلک کریں اور لانچ کریں آپ پہلے چیک کر لیں آپ کے کمپیوٹر پر فون کا ڈرائیور انسٹال ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو اپنے فون کا ماڈل لکھ کا ڈرائیور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اگر آپ کو ڈرائیور نہیں مل رہا تو پریشان مت ہونا kingoroot خود کار طریقے کے تحت ڈرائیور انسٹال کر دے گا
5 اب usb کیبل لگانے کے بعد آپ کو موبائل سکرین پر ایک مسیج دیکھیں گے آپ Always allow from this computer پر کلک کر کے اوکے کر دیں ورنہ آپ کی ڈیوایس اف لائن شو ہوگی
جب آپ کی ڈیوایس کا نام نظر آئے کمپیوٹر سکرین پر سوفٹویئر کے اندر تب آپ روٹ کے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں آپ کا فون دو یاں تین دفعہ ری سٹارٹ ہو گا پریشان بلکل مت ہونا اور usb کیبل مت اتارنا یہ سارا عمل دو سے پانچ منٹ لے سکتا ہے کچھ دیر کے باد آپ کو Root succeeded, کا میسج نظر آئے گا کمپیوٹر سکرین پر تو مبارک ہو آپ کا فون روٹ ہو چکا ہے..
6: آپ کے ڈیوایس کی روٹ حیثیت کی جانچ پڑتال کریں.

عام طور پر، آپ کو کامیاب rooting کے بعد آپ کے ڈیوایس پر نصب "Superuser کے" نامی ایک اپلی کیشن مل جائے گا.:):):)
ختم شد
 
ہمارے پاس جس کمپنی کا فون ہے اس کا بوٹ لوڈر غیر مقفل کرنے یا اسے روٹ کرنے سے اس کی وارنٹی متاثر نہیں ہوتی۔ :) :) :)
اب تو کسی بھی کمپنی کے فون کو روٹ کر سکتے ہیں وارنٹی متاثر نہیں ہوتی میں نے اپنا پہلا فون روٹ کیا تھا کچھ دن کے بعد وہ بند ہو گیا تو عدنان کو بولا تو انھوں نے کپمنی کو وارنٹی کی وجہ سے واپس کیا اور کمپنی نے ایک دن کے وقفے کے بعد ہمیں نیا فون دے دیا :)
 
کیا اس ایک وقعے کی بنیاد پر اسے قاعدہ کلیہ بنایا جا سکتا ہے کہ اب روٹ کرنے سے کسی بھی کمپنی کے فون کی وارنٹی متاثر نہیں ہوتی؟ :) :) :)
 
ہم نے کموڈور ۶۴ پر کھیل کھیلنا سیکھا۔
پھر اسے بھولنا پڑا
تب ڈوس ۳،۲ سیکھی۔ آئی بی ایم کمپیٹبل ایکس ٹی کمپیوٹر کو چلانا سیکھا۔ ورڈ اسٹار، ڈی بیس تھری پلس اور لوٹس ون ٹو تھری سیکھا۔
ڈی بیس تھری پلس میں ڈاٹ پرامٹ سے پروگرامنگ سیکھی۔
پھر اسے بھولنا پڑا
تب وژول بیسک پر اپنی کتابوں کا ڈیٹابیس بنانا سیکھا۔ جب اختتام کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ وژول بیسک میں تو صرف فرنٹ اینڈ انٹرفیس بنے گا ۔ اصل بیک اینڈ ڈیٹابیس کے لیے دوسری لینگویج سیکھنی پڑے گی تو پروگرومنگ پر تین حرف بھیج کر اس سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ہارڈ ڈسک آگئی تو بغیر ہارڈ ڈسک ، ۶۴ کلو بائیٹ میموری کے سسٹم پر کام کرنا بھولنا پڑا۔

اب اینڈرائیڈ آئی فون سسٹم ۹،۲ اور فری ونڈوز ۱۰ آگئے تو آپ
کہتی ہیں کہ ونڈوز کو بھول جائیں اور اینڈرائیڈ سیکھیں ( جب کہ ہم نے زندگی میں پہلی مرتبہ ایک خطیر رقم خرچ کرکے نیا آئی فون چھ اور لینو وو ٹیب خریدا ہے )

نہیں بی بی!
یہ ہم سے نہیں ہوگا۔

اب کے ہم بھولے تو شاید تمہیں خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
 
فاتح

لائبریرین
میں نے کبھی kingoroot استعمال نہیں کیا۔ اگر میں نے اپنا فون روٹ نہ کیا ہوتا تب kingoroot میرے لیے کسی کام کا نہ ہوتا کہ میرے معصوم فون کا اس میں کوئی ذکر ہی نہیں۔
 
:rollingonthefloor:
انکل جی آپ نے اتنا کچھ سکھا ہے تو اینڈرائڈ کیا چیز ہے وہ بھی ایک دن سیکھ ہی جائیں گے ویسے خطیر رقم کا تخمینہ لگا کر بتا دیں تاکہ ہم محفلین کو بھی پتا لگے آپ کے موجودہ اثاثے کتنے ہیں
 
ٹیگ نامہ۔۔۔۔
ابن سعید بھیا نایاب انکل آپ کے کہنے پر یہ طریقہ لکھا ہے محمد کاشف اختر محمد تابش صدیقی بھائی آپ بھی اپنا فون روٹ کر ہی لو فاتح لو آپ کو بھی ٹیگ کر دیا آپ کا فون تو پہلے سے ہی روٹ کیا ہو ہے :p
:p
بہن ہم تو کافی تماشے کر چکے ایچ ٹی سی امیز، سیمسنگ ایس 2 کے ساتھ۔ اب ضروری کام پورے کرنے کا وقت نہیں ملتا ورنہ ایل جی جی تھری پر مارش ملو انسٹال کرنے کا سوچ رہا تھا، پھر آفیشل اپڈیٹ آنے کا تذکرہ سنا تو اس سوچ کو بھی سلا دیا۔ :)
 
میں نے کبھی kingoroot استعمال نہیں کیا۔ اگر میں نے اپنا فون روٹ نہ کیا ہوتا تب kingoroot میرے لیے کسی کام کا نہ ہوتا کہ میرے معصوم فون کا اس میں کوئی ذکر ہی نہیں۔
ویسے میں بھی اس طریقے سے روٹ نہیں کرتی کیونکہ اس طریقے سے آپ فلیش ریکوری ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے یہ تو صرف بچوں کے لیے ہے خو نئے نئے اینڈرائڈ ڈیوایس یوز کرنے والے ہیں بھیا ویسے اپنے معصوم فون کا نام تو بتائیں :)
 
اس کا مطلب ہے آپ بھی یہ سارے تجربات کر چکے ہیں تو پھر اردو فونٹ میں کیوں پریشانی ہو رہی ہے:)
 
فاتح

لائبریرین
ویسے میں بھی اس طریقے سے روٹ نہیں کرتی کیونکہ اس طریقے سے آپ فلیش ریکوری ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے یہ تو صرف بچوں کے لیے ہے خو نئے نئے اینڈرائڈ ڈیوایس یوز کرنے والے ہیں بھیا ویسے اپنے معصوم فون کا نام تو بتائیں :)
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ ریکوری فلیش نہیں کر سکتے یا ریکوری ڈاؤن لوڈ نہیں سکتے؟
میرا نمانا فون ہے پی 8 میکس
 
اس کا مطلب ہے آپ بھی یہ سارے تجربات کر چکے ہیں تو پھر اردو فونٹ میں کیوں پریشانی ہو رہی ہے
مجھے پریشانی نہیں ہے، کیونکہ میں کرنا نہیں چاہتا۔ بغیر روٹ کئے انسٹال کرنے کے طریقہ پر بات ہوئی تھی تو وضاحت کی تھی کہ ایسی سپورٹ ہر سیٹ میں نہیں۔ روٹ کر کے تو ہو ہی جاتا ہے۔ :)
 
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ ریکوری فلیش نہیں کر سکتے یا ریکوری ڈاؤن لوڈ نہیں سکتے؟
میرا نمانا فون ہے پی 8 میکس
بھائی میں بات کر رہی تھی CWM ریکوری کی TWRP ریکوری کی PHILZ ریکوری کی جو آپ ڈاؤنلوڈ موڈ پر جا کر ہی انسٹال کر سکتے ہیں ایسے نہیں ویسے میںTWRP ریکوری استعمال کرتی ہوں :)
 
جی، جی مجھے معلوم ہے لیکن میں آپ کے اس جملے کی سینس نہیں سمجھ پایا تھا کہ
اس طریقے سے آپ فلیش ریکوری ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے
ریکوری کو فون پر فلیش کرنا اور ریکوری ڈاؤن لوڈ کرنا یا ڈاؤن لوڈ موڈ میں جا کر ریکوری ایکسس کرنا وغیرہ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن یہ "فلیش ریکوری" کیا ہے جسے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے۔ اس لیے پوچھا تھا کہ اسے واضح کریں شاید لکھتے ہوئے مکس کر گئی ہیں کچھ :)
 
محمدظہیر

محفلین

arifkarim

معطل
2 آپ کی بیٹری 50 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے اور usb کیبل اصلی ہونی چاہیے..
جعلی یو ایس بی کیبل کیا شے ہے؟ :)

ہمارے پاس جس کمپنی کا فون ہے اس کا بوٹ لوڈر غیر مقفل کرنے یا اسے روٹ کرنے سے اس کی وارنٹی متاثر نہیں ہوتی۔ :) :) :)
ایک جمع ایک اس معاملے میں واحد فون نہیں ہے۔ آئی فون کو بھی جیل بریک کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

کہتی ہیں کہ ونڈوز کو بھول جائیں اور اینڈرائیڈ سیکھیں ( جب کہ ہم نے زندگی میں پہلی مرتبہ ایک خطیر رقم خرچ کرکے نیا آئی فون چھ اور لینو وو ٹیب خریدا ہے )
آئی فون کو جیل بریک یعنی روٹ کر لیں۔ کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں۔ بندہ حاضر ہے۔

میں نے کبھی kingoroot استعمال نہیں کیا۔ اگر میں نے اپنا فون روٹ نہ کیا ہوتا تب kingoroot میرے لیے کسی کام کا نہ ہوتا کہ میرے معصوم فون کا اس میں کوئی ذکر ہی نہیں۔
اب آپکا فون اتنا بھی معصوم نہیں۔ :)

مجھے پریشانی نہیں ہے، کیونکہ میں کرنا نہیں چاہتا۔ بغیر روٹ کئے انسٹال کرنے کے طریقہ پر بات ہوئی تھی تو وضاحت کی تھی کہ ایسی سپورٹ ہر سیٹ میں نہیں۔ روٹ کر کے تو ہو ہی جاتا ہے۔ :)
بغیر روٹ کئے فون کرنا ایسا ہی ہے جیسے ونڈوز کمپیوٹر کسی نیٹ کیفے میں استعمال کرنا۔
 
ummargul

محفلین
روٹ کے بعد "مونکی ٹیسٹ اور ٹائم سروس " وائرس کو کس طرح ہٹایا جائے گا ؟ کیا اس کاکوئی حل ہے
 
آخری تدوین:

کاشف اختر

لائبریرین
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
اچھے بچوں آج میں آپ کو اپنا فون روٹ کرنے کا طریقہ بتانے والی ہوں سب بچے توجہ سے پڑھیں اور اپنے فون پر نئے نئے تجربات کریں اگر کو مشکل ہو تو میں مدد کر دوں گی:p
ویسے تو میں روٹ کرنے کے بہت سے طریقے جانتی ہوں لیکن جو طریقہ آج میں آپ کو بتانے جا رہی ہوں وہ سب سے محفوظ اور پائیدار ہے

1 سب سے پہلے آپ کو kingoroot نام کا سوفٹویئر ڈاؤنلوڈ کرنا ہے اپنے کمپیوٹر پر اور اس اور اس بات کو یقینی بنائیں آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے.
2 آپ کی بیٹری 50 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے اور usb کیبل اصلی ہونی چاہیے..
3 اپنے فون پر سب سے پہلے، آپ کو "ڈیولپر اختیارات کے مینو" کو چالو کرنے کی ضرورت ہے ڈیولپر اختیارات کو چالو کرنے کے لئے Build number کے میدان سات بار تھپتھپائیں آپ الٹی گنتی دیکھیں گے "تو آپ ایک ڈویلپر بننے سے صرف 3 قدم کی دور پر ہیں." ، آپ کو پیغام کو نظر آئے گا "اب آپ ایک ڈویلپر ہیں!". اب آپ ڈیولپر اختیارات کے مینو کو دیکھیں گے.

اب USB Debugging موڈ کو چالو کر یں
Go to Settings>Developer Options>USB Debugging. Tap the USB Debugging checkbox.

4 آپ اپنے کمپیوٹر پر kingoroot کے آئکان پر ڈبل کلک کریں اور لانچ کریں آپ پہلے چیک کر لیں آپ کے کمپیوٹر پر فون کا ڈرائیور انسٹال ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو اپنے فون کا ماڈل لکھ کا ڈرائیور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اگر آپ کو ڈرائیور نہیں مل رہا تو پریشان مت ہونا kingoroot خود کار طریقے کے تحت ڈرائیور انسٹال کر دے گا
5 اب usb کیبل لگانے کے بعد آپ کو موبائل سکرین پر ایک مسیج دیکھیں گے آپ Always allow from this computer پر کلک کر کے اوکے کر دیں ورنہ آپ کی ڈیوایس اف لائن شو ہوگی
جب آپ کی ڈیوایس کا نام نظر آئے کمپیوٹر سکرین پر سوفٹویئر کے اندر تب آپ روٹ کے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں آپ کا فون دو یاں تین دفعہ ری سٹارٹ ہو گا پریشان بلکل مت ہونا اور usb کیبل مت اتارنا یہ سارا عمل دو سے پانچ منٹ لے سکتا ہے کچھ دیر کے باد آپ کو Root succeeded, کا میسج نظر آئے گا کمپیوٹر سکرین پر تو مبارک ہو آپ کا فون روٹ ہو چکا ہے..
6: آپ کے ڈیوایس کی روٹ حیثیت کی جانچ پڑتال کریں.

عام طور پر، آپ کو کامیاب rooting کے بعد آپ کے ڈیوایس پر نصب "Superuser کے" نامی ایک اپلی کیشن مل جائے گا.:):):)
ختم شد

بہت شکریہ!!!
 
آخری تدوین:
Top