ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا تاریخی انٹرویو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
معاف کیجیے گا پنجاب تو ہے ہی نسلی اور لسانی تعصبات کا گڑھ۔ یہی تو وہ جگہ ہے جس کی وجہ سے سندھی، پختون اور مہاجر قوم پرستی پروان چڑھتی ہے۔
بدقسمتی سے پنجابی بالادست طبقے کی پالیسیاں پورے ملک میں زھر بوتی ہیں۔

میں عوامی سطح پر بات کر رہا ہوں۔ یہاں کالجوں اور سکولوں میں لسانی گروہ موجود نہیں۔ اور میں خود اندرون سندھ کافی عرصہ رہا ہوں سو بخوبی واقف حال ہوں اور زیر تعلیم بھی رہا ہوں۔ پنجاب آ کر یوں لگتا ہے جیسے کھلی فضا میں سانس لینے کا موقع ملا ہو۔
باقی بالادست طبقات میں سندھی بلوچی پنجابی پختون جس کا ہاتھ پڑتا ہے وہ مزے لوٹ رہا ہے پنجابیوں نے ایسا کیا کر لیا ہے؟
آپ کا سابق آرمی چیف مہاجر تھا۔ موجودہ صدر سندھی ہے۔ ایک وزیراعظم بلوچ تھا۔ اب بھی کئی سندھی اور بلوچی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

یہ سب مراعات یافتہ لوگ ہیں ان کا عام آدمی سے کچھ لینا دینا نہیں۔ عام پنجابی بھٹے پر اینٹیں لگاتا ہے بوریاں ڈھوتا ہے گندم اور کپاس چلچلاتی دھوپ میں کاشت کرتا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتا ہے۔
کبھی لاہور کا ہی دورہ کر لیجئے۔ پوش علاقے تو ہر شہر میں ہوتے ہیں خواہ کتنا ہی چھوٹا شہر کیوں نہ ہو۔
 
راشد احمد

محفلین
ایم کیو ایم پنجاب میں‌آئے اسے خوش آمدید کہیں گے لیکن پنجاب میں‌آکر اسی طرح قتل وغارت اور بھتہ لینا نہ شروع کرے جس طرح کراچی میں کرتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
معاف کیجیے گا پنجاب تو ہے ہی نسلی اور لسانی تعصبات کا گڑھ۔ یہی تو وہ جگہ ہے جس کی وجہ سے سندھی، پختون اور مہاجر قوم پرستی پروان چڑھتی ہے۔
بدقسمتی سے پنجابی بالادست طبقے کی پالیسیاں پورے ملک میں زھر بوتی ہیں۔

پنجاب سے تو آپ کو ویسے بھی الرجی ہے۔

ویسے کیا آپ بتائیں گے کہ یہ اتنی ساری قوم پرستیاں پنجاب میں کس جگہ پر پروان چڑھ رہی ہیں؟
 
غازی عثمان

محفلین
ابھ تک آپ نے کچھ نہیں لکھا؟ کیا دنیا کی سب سے بڑی تقریر لکھنے کا ارادہ ہے جناب؟ اگر مدد کی ضرورت ہے تو بتائے، للہ میں مفت میں خدمت کر سکتا ہوں۔
:grin:
اگر آپ کا کلچر بھنگ کلاشنکوف اور ہیروئن والا کلچر نہیں ہے تو جناب پان جیسی برائی کس نے متعارف کروائی ہے پاکستان میں؟ کراچی کی تمام گلیوں اور دیواروں پر پان کے نشانات غالبا متعصب پنجابیوں نے ڈالے ہیں۔ آپ کے کلچر کی بات ایک اچھی لگی مجھے، طوائفوں کے کوٹھوں پر تہذیب کی تربیت دی جاتی تھی، بڑے بڑے شرفا ٕ وہاں سے تربیت لینے جاتے تھے۔
بُرا مت مانئے گا، ابتدا آپ نے کی ہے اس مرتبہ۔

واہ گرائیِں واہ ،، کیا جواب دیا ہے آپ نے ،، اس جواب سے آپ کی تربیت کا صیح اندازہ ہوتا ہے اور آپ کی معلومات کا بھی ،، یہ فضول باتیں میں نے کٹر متعصب لوگوں کے منہ سے ہی سنی ،، اس گروہ میں شمولیت مبارک ہو،،

کیسی کے گھٹیا دلائل کے جواب میں اپنے جامہ سے باہر آنے کی کیا ضرورت تھی
 
غازی عثمان

محفلین
محترم شمشاد ، غالبا پہلی دفعہ آپ سے براہ راست مخاطب ہوں ،،

مجھے آپ سے شدید شکایت ہے کہ آپ نے کاشفی کی شکایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا ،، جبکہ منتظم اعلی کے طور پر آپ کی بالخصوص کیونکہ اس دھاگے میں شریک تھے اور دیگر ذمہ داران کی بالعموم ذمہ داری تھی کہ کاشفی کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ، معلوم کرتے کہ کون زپ میں بدتمیزی کررہا ہے جو کہ آپ کہ لئے معلوم کرنا کوئی مشکل بھی نہیں ، لیکن آپ کی طرف سے کوئی نوٹس ہی نہیں لیا گیا ،، ازراہ ان کی شکایت کا ازالہ کریں اور اگر کرچکے ہیں جس کی مجھے قوی امید ہے توا سی دھاگے میں ارکان کو مطلع کریں
 
غازی عثمان

محفلین
کاشفی آپ کے پیغامات میں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا کہ آپ کیا کہنا یا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ؟؟ یہ کچھ کہنا ہی نہیں چاہ رہے بس صفحات کالے کر رہے ہیِں برائے مہرابانی کسی اچھے نثرنگار کی شاگردگی اختیار کریں تاکہ مافی الضمیر بیان کرنے میں طاق ہوسکیں ،، ورنہ جو آپ لکھ رہے ہیں اسے پڑھنا زہنی مشقت سے کم نہیں

مندرجہ بالا بات میں نے ہرگز مذاق یا تحقیر کے طور پر نہیں لکھی
 
غازی عثمان

محفلین
پنجاب کی سرحدیں سیل کرنا یا پنجابیوں کا لٹے پٹے مہاجروں کو پاکستان آگے ہے کہنا ایک ایسا فسانہ ہے جس پر ایم کیو ایم والوں کا ایسا ایمان ہے جیسا کسی اچھے مسلمان کو قرآن پر،، ایم کیو ایم کا ہرکارکن اس ظلم کا رونا روتے نظر آئیں گے ،، لیکن میں ہمیشہ ان سے پوچھتا ہوں کہ ہمارے تو کافی رشتہ دار پنجاب اور سرحد میں رہتے ہیں وہ کیسے وہاں پہچ گئے ؟؟؟ ان کو پارٹیشن کے بعد سندھ سرحد اور پنجاب میں متروکہ املاک میں حصہ بھی ملا

دراصل مہاجروں‌ نے کراچی کا انتخاب خود کیا تھا کیونکہ وہ اسوقت دارالحکومت تھا
 
arifkarim

معطل
در اصل مہاجر اپنے آپ کو الگ قوم تصور کرتے ہیں‌اسلئے انکے لئے مہاجرستان بنا دینا چاہئے!
 
شمشاد

لائبریرین
محترم شمشاد ، غالبا پہلی دفعہ آپ سے براہ راست مخاطب ہوں ،،

مجھے آپ سے شدید شکایت ہے کہ آپ نے کاشفی کی شکایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا ،، جبکہ منتظم اعلی کے طور پر آپ کی بالخصوص کیونکہ اس دھاگے میں شریک تھے اور دیگر ذمہ داران کی بالعموم ذمہ داری تھی کہ کاشفی کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ، معلوم کرتے کہ کون زپ میں بدتمیزی کررہا ہے جو کہ آپ کہ لئے معلوم کرنا کوئی مشکل بھی نہیں ، لیکن آپ کی طرف سے کوئی نوٹس ہی نہیں لیا گیا ،، ازراہ ان کی شکایت کا ازالہ کریں اور اگر کرچکے ہیں جس کی مجھے قوی امید ہے توا سی دھاگے میں ارکان کو مطلع کریں

برادر ایک تو کاشفی نے منتظمین سے شکایت ہی نہیں کی۔ ویسے نبیل بھائی نے ازخود اس کا نوٹس لیا ہے اور منتظمین کی آپس میں بات بھی ہوئی ہے۔ اب جب تک کاشفی اس رکن کے متعلق نہیں بتاتے، بھلے ہی وہ پیغام رپورٹ کر دیں یا ذ پ میں منتظمین کو بمع ثبوت کے بتا دیں تو منتظمین کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔
 
گرائیں

محفلین
واہ گرائیِں واہ ،، کیا جواب دیا ہے آپ نے ،، اس جواب سے آپ کی تربیت کا صیح اندازہ ہوتا ہے اور آپ کی معلومات کا بھی ،، یہ فضول باتیں میں نے کٹر متعصب لوگوں کے منہ سے ہی سنی ،، اس گروہ میں شمولیت مبارک ہو،،

کیسی کے گھٹیا دلائل کے جواب میں اپنے جامہ سے باہر آنے کی کیا ضرورت تھی

میں اس بارے میں پہلے ہی معذرت طلب کر چکا ہوں۔ اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے میں نے۔
 
گرائیں

محفلین
برادر ایک تو کاشفی نے منتظمین سے شکایت ہی نہیں کی۔ ویسے نبیل بھائی نے ازخود اس کا نوٹس لیا ہے اور منتظمین کی آپس میں بات بھی ہوئی ہے۔ اب جب تک کاشفی اس رکن کے متعلق نہیں بتاتے، بھلے ہی وہ پیغام رپورٹ کر دیں یا ذ پ میں منتظمین کو بمع ثبوت کے بتا دیں تو منتظمین کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

اگر اس ممبر کا نام سامنے نہیں آتا تو کیا آپ سب لوگ کاشفی کی شکایت پر دوبارہ غور کریں گے؟ میرا مطلب ہے یہ ایک سیاسی بیان بھی تو ہو سکتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے عرض کیا ناں کہ منتظمین کی آپس میں بات چیت جاری ہے۔ کسی بھی قسم کی کاروائی متفقہ فیصلہ ہونے پر کی جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں اب اس تھریڈ پر بات موضوع سے کافی دور جا چکی ہے، اس لیے اسے مقفل کر دینا بہتر ہوگا۔ البتہ اس میں جو مختلف مباحث سامنے آئے ہیں ان پر نئے تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔ خاص طور پر مجھے پنجاب میں ایم کیو ایم کی سیاست کے موضوع سے دلچسپی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی دوست اس پر اظہار خیال کرنا چاہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top