ایم ایس ورڈ اور ایکسل؟

علی فاروقی

محفلین
السلام و علیکم،
میں یہ پوچھنا جاہتاہوں کو اگر ہم ورڈ ڈاکومنٹ میں کوئ ڈیٹا شیٹ ایم ایس ایکسل سے امپورٹ کرنا چاپیں ، تو کیا کر سکتے ہیں؟ اگر کسی بھائ کو اس کا طریقہ معلام ہو تو ضرور بتائیں۔ یاد رہے کہ صرف ڈیٹا امپورٹ نہیں کرنا، بلکہ پوری شیٹ لانی ہے۔ یا اگر ان دونوں کے درمیان کوئ ربط بن سکتاہو تو وہ بتادیں؟ خاکسار مشکور رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو عام طور پر اس کو اکسپورٹ کرتا ہوں، csv OR Tab delimited متن میں۔ اس کو نوٹ پیڈ میں کھولتا ہوں، کاپی کر کے ورڈ کے نئے ڈاکیومینٹ میں پیسٹ کر دیتا ہوں۔ اور پھر کاما یا ٹیب کو separator بنا کر ورڈ ٹیبل میں کنورٹ کر لیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ایکسل شیٹ کے کسی ایریا کو ورڈ میں کاپی پیسٹ کرنے سے کام نہیں چل جاتا؟

اگر کوئی بہتر خودکار طریقہ درکار ہے تو اس کے لیے Visual Basic for Applications کا استعمال ضروری ہوگا۔ VBA کے ذریعے آفس اپلیکیشنز میں بہتر انٹگریشن ممکن ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
پہلا طریقہ تو سادہ کاپی پیسٹ کا طریقہ ہے کہ ایکسل ورک شیٹ کے مطلوبہ خانوں کو کاپی کر کے ورڈ ڈاکومنٹ میں پیسٹ کر دیں یا "پیسٹ اسپیشل" کے ذریعے "مائکرو سافٹ آفس ایکسل ورک شیٹ آبجیکٹ" کے طور پر پیسٹ کر دیں۔ بطور آبجیکٹ پیسٹ کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں ان پیسٹ کردہ خانوں پر ڈبل کلک کر کے ورڈ میں ہی رہتے ہوئے ایکسل کی ایپلی کیشن کھولے بغیر بھی آپ انہیں اسی طرح ایڈٹ کر سکتے ہیں جیسے ایکسل میں۔

دوسرا طریقہ ورک شیٹ کو بطور آبجیکٹ انسرٹ کرنے کا ہے؛ مائکرو سافٹ ورڈ میں "انسرٹ" کا ٹیب کھولیں اور "ٹیکسٹ" کے خانے میں "آبجیکٹ" پر کلک کریں۔ ایک چھوٹی ونڈو کھل جائے گی جس میں آپ "مائکرو سافٹ آفس ایکسل ورک شیٹ" یا "مائکرو سافٹ آفس ایکسل 97 و 2003 ورک شیٹ" منتخب کر کے براؤز کریں اور مطلوبہ ایکسل شیٹ کے پاتھ پر جا کر اسے سلیکٹ کر لیں۔
اگر آپ ورڈ ڈاکومنٹ کے صفحے پر ایکسل شیٹ کے خانے دکھانے کی بجائے صرف ایکسل شیٹ کا آئی کون دکھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے "ڈسپلے ایز آئی کون" کا خانہ چیک کر دیں۔ یوں بعد میں آپ اس آئی کون پر ڈبل کلک کر کے ایمبیڈڈ ورک شیٹ کھول سکتے ہیں اور اس میں کام بھی کر سکتے ہیں۔
excel-word.jpg
 

علی فاروقی

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ، اب میں اس قابل ہو چکا ہوں کہ مطلوبہ کام بغیر کسی پریشانی کے کر لوں۔ ایک مرتبہ پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ
 
Top