مبارکباد ایلِ ایمان کو عید میلاد النبی مبارک

طالوت

محفلین
بالکل کوشش کرنی چاہیے کہ پانچوں پڑھیں ، مگر اس سے بھی زیادہ کوشش نماز کو قائم رکھنے کی کی جانی چاہیے ۔۔ مس تو مجھ سے بھی ایک ہو جاتی ہے ۔۔ حیرت کی بات یہ ہے یہ عموما عشاء کی نماز ہوتی ہے ۔۔
وسلام
 
[font="urdu_umad_nastaliq"]تمام عالم انسانیت -خاص طور پہ اہالی محفل- کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مبارک ہو[/font]
اس امید کے ساتھ کہ بہت جلد تمام مسلمان، اور تمام انسان رسول رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحمت بے انتہا کے سائے میں متحد ہو جائیں۔
آمین
 

shahzad76

محفلین
السلام علیکم!

میری طرف سے تمام اہل اردو ویب ، اہل اسلام اور اہل کائنات کو جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مبارک ہو۔
 

مغزل

محفلین
نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاوّل
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں


عید ِ میلادِ‌مصطفٰے صل اللہ علیہ والہ وسلم مبارک ہو
باری تعالی ہمیں اپنے محبوب صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے ۔ آمین​
 

S. H. Naqvi

محفلین
خیر مبارک اور شکریہ
میری طرف سے بھی اہل ایمان کو اللہ کی نعمت کبرٰی کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔

حضرت محمد ، ہادی دو عالم، رحمت العالمین، محبوب رب العالمین اور افضل البشر کل عالم کی اس جہان میں آمد تمام انسانیت، خصوصا تمام مسلمانوں اور خصوصا بالخصوص ان سے محبت و الفت رکھنے والوں کو مبارک ہو اور اللہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو ان کی پیروی کرنے اور ان کی بتلائی ہوئی شریعت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائےاور دین کی سمجھ عطا کر کے دین میں پورا پورا داخل ہو نے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔
 
میری جانب سے بھی سب کو بہت بہت مبارکباد!
rabi_ul_awwal_2010.jpg
 
Top