ایسا کیوں ہورہا ہے

خالد بھائی ہم تو چاہتے تھے کہ کسی کی اصلاح ہو جائے لیکن وہ کہتے ہیں ناں کہ سوئے ہوئے کو تو اٹھایا جا سکتا ہے لیکن اٹھے ہوئے کو کون اٹھائے۔
شمشاد جی اصلاح کا کیا طریقہ ہے ۔ کسی کا دل توڑ کر ، میں پھر کہتا ہوں کہ پلیز دل چھوٹا نہ کریں بات کریں موضوع کے عنوان پر کہ ہمارے معاشرہ کے لئے کیا اچھا ہے کیا برا۔
 
میرا خیال ہے اب ساری بحث یہاں ختم کرکے نئی راہوں کی جانب دیکھنا چاہئے اور ہم کو صرف موضوع کے عنوان پر مباحثہ کرنا چاہئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد جی اصلاح کا کیا طریقہ ہے ۔ کسی کا دل توڑ کر ، میں پھر کہتا ہوں کہ پلیز دل چھوٹا نہ کریں بات کریں موضوع کے عنوان پر کہ ہمارے معاشرہ کے لئے کیا اچھا ہے کیا برا۔
الحمد للہ میرا دل بہت بڑا ہے اور بڑا ہی رہے گا۔ مجھے کوئی ایسی ٹینشن بھی نہیں ہے کہ میں اپنا دل چھوٹا کروں۔ خوش رہتا ہوں، خوشیاں بانٹتا ہوں۔ کتابیں پڑھتا ہوں، مطالعہ کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں۔
 
جزاک اللہ اب میرے دل کو سکون ملا ، یہاں میں چودھر خالد محمود صاحب کا بھی شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مصالحت فرمائی ۔ آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے ساری باتیں درگزر کیں جو ہوا سو ہوا۔ مٹی پاؤ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خیال ہے اب ساری بحث یہاں ختم کرکے نئی راہوں کی جانب دیکھنا چاہئے اور ہم کو صرف موضوع کے عنوان پر مباحثہ کرنا چاہئے۔

جی بالکل۔۔۔۔ اور عنوان ہے "ایسا کیوں ہو رہا ہے"
تو جناب من! اب آپ لوگ ہی بتائیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔۔۔۔ مدتوں سے یہ بندہ حقیر پرتقصیر اس فکر میں ہلکان ہو رہا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔۔۔ مگر بارہا غور کرنے پر بھی کبھی یہ سمجھ نہیں پایا کہ ایسا کیوں ہوا۔۔۔ ایسا کیوں ہو رہا۔۔۔ اور کیا ایسا ہوتا رہے گا۔۔۔۔۔ میری خدام ادب و سربراہان بےادب سے التماس ہے۔۔۔ ہاتھ باندھے۔۔۔ گرچہ بندھے ہاتھ آپ کو نظر نہ آرہے ہوں گے۔۔۔ مگر یقین مانیے کہ میں نے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔۔۔ اور پاؤں سے یہ مراسلہ ٹائپ کر رہا ہوں۔۔۔ کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔۔۔ کیسے سمجھاؤں میں آپ کو کہ اس ہونی کے ہونے یا اس نہ ہونی کے نہ ہونے نے ایسا ہو کر یا ایسا ہوئے بغیر میری راتوں کی وہ نیند چرا لی ہے جو میں نے کسی حسیں و ماہ لقا کے چرانے کو سامنے دھر رکھی تھی۔۔۔۔ اب ایسا ہو یا ویسا ہو۔۔۔ میری ایک بار پھر آپ سے استدعا ہے کہ آپ موضوع کے عنوان سے ہٹے بغیر میری اس پریشانی کا شافی علاج تجویز فرمائیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے تو آپ اپنے مراسلے سے تمام فُل سٹاپ سوائے آخری والے کے اور فضول خرچی کی انتہا ہے کہ ایک کی بجائے تین تین لگائے ہیں ان کو ختم کریں کیونکہ آپ کا مراسلہ پڑھتے ہوئے مجھے بہت سے مقامات پر تین تین بار رکنا پڑا ہے تو علاج کوئی کیسے تجویز کرے گا۔
 
انھوں نے شاید کسی کو متوجہ کرنے کے لیے اتنے سارے فل اسٹاپ لگائے ہیں، یہ بتانے کے لیے کہ فل اسٹاپ لگانا مشکل نہیں ہے، بہت ہی آسان ہے۔ :)
 
Top