ایرر 500 کے نظام الاوقات

مغزل

محفلین
ایرر 500 کے نظام الاوقات

error500pz7.gif

میرے بغور مشاہدے کے تحت ایرر 500 کے اوقات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 سے 12:22 اور کے درمیان ہیں۔
امید ہے اس طرف بھی توجہ ہوگئی ۔ شاید وقت کے کسی اسکرپٹ میں کوئی خرابی پیدا ہواگئی ہے ۔ ویسے یہ مسئلہ کئی اور ویب سائٹ پر
بھی پیش آتا ہے ۔ ممکن ہے اس میں سرور کا بھی کوئی مسئلہ ہو ۔
والسلام علیکم​
 
arifkarim

معطل
آج ابھی جرمنی کے وقت کے مطابق رات ۹ بجے کے بعد محفل فارم ناگہانی وجوہات کی بنا پر بند رہا ہے۔ یہی حال القلم فارم کا بھی تھا۔ کہیں یہ ڈریم ہوسٹ کا ایک نیا کارنامہ تو نہیں؟!
 
فرضی

محفلین
میرے ساتھ تو اب یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ کبھی بھی نہیں ہوا۔۔ لیکن آپکے بتائے وقت پر میں کبھی آنلاین ہی نہیں ہوا۔:)
 
تعبیر

محفلین
آج میں دوپہر سے کوشش کر رہی ہوں محفل پر آنے کی پہلے تو یہ پیغام ملتا رہا server بزی ہے اور اب بھی کئی کئی بار پیج کھلتا ہی نہیں
گلوب کی طرح گھومتا ہی رہتا ہے
 
مغزل

محفلین
گزشتہ روز کی طرح آج بھی یہ مسئلہ 12:20 سے 12:45 کے درمیان آیا ہے پہلے 500 کا ایرر لکھا آرہا تھا۔
اور اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

err11.jpg
 
زیک

مسافر
میں نے سوچا چیک کیا جائے کہ ایرر 500 کب آتا ہے۔ سو پچھلے 8 دن کی لاگز اکٹھی کیں اور تمام ایرر 500 کا ٹائم دیکھا۔ یہ گراف اس کا نتیجہ ہے۔

error500.png

ایکس ایکسس پر وقت ہے منٹوں میں یعنی سرور ٹائم رات بارہ بجے سے لیکر اب کتنے منٹ گزر چکے ہیں۔ ٹائم کو دس دس منٹ کے وقفوں میں تقسیم کیا ہے۔ یاد رہے کہ سرور ٹائم pacific time ہے یعنی UTC-8 اور پاکستان سے 13 گھنٹے پیچھے۔

اس سے اونچی spike منٹ 1390 پر ہے جو رات 11:10 سے 11:20 تک ہے۔ رات 11:00 سے 11:10 بھی خاصے ایرر آتے ہیں۔ یہ پاکستان کے مطابق دوپہر کے 12:00 سے 12:20 ہوئے۔ سو مغل کا اندازہ درست ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میرا ٹائم رات کے دو بجے ہوتا ہے۔ لہذا اسی وقت دیکھنا میرے لئے ممکن نہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ لاگز وغیرہ سے اندازہ لگاؤں کہ اس وقت آخر کیا ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا اندازہ ہے کہ رات 11 بجے اردوویب کے تمام ڈیٹابیسز کا بیک‌اپ لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہو رہا تھا۔ اب میں نے اردوویب کی ٹریفک چیک کی ہے اور بیک‌اپ کا وقت سب سے کم ٹریفک کے ٹائم پر کر دیا ہے۔
 
مغزل

محفلین
میں نے سوچا چیک کیا جائے کہ ایرر 500 کب آتا ہے۔ سو پچھلے 8 دن کی لاگز اکٹھی کیں اور تمام ایرر 500 کا ٹائم دیکھا۔ یہ گراف اس کا نتیجہ ہے۔

error500.png

ایکس ایکسس پر وقت ہے منٹوں میں یعنی سرور ٹائم رات بارہ بجے سے لیکر اب کتنے منٹ گزر چکے ہیں۔ ٹائم کو دس دس منٹ کے وقفوں میں تقسیم کیا ہے۔ یاد رہے کہ سرور ٹائم pacific time ہے یعنی UTC-8 اور پاکستان سے 13 گھنٹے پیچھے۔

اس سے اونچی spike منٹ 1390 پر ہے جو رات 11:10 سے 11:20 تک ہے۔ رات 11:00 سے 11:10 بھی خاصے ایرر آتے ہیں۔ یہ پاکستان کے مطابق دوپہر کے 12:00 سے 12:20 ہوئے۔ سو مغل کا اندازہ درست ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میرا ٹائم رات کے دو بجے ہوتا ہے۔ لہذا اسی وقت دیکھنا میرے لئے ممکن نہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ لاگز وغیرہ سے اندازہ لگاؤں کہ اس وقت آخر کیا ہوتا ہے۔

بہت شکریہ زکریا صاحب ۔ اب یہاں 12 بجنے کو ہیں دوپہر کے دیکھتے ہیں یہ معاملہ اگردوبارہ پیش آیا تو میں بتا تا ہوں یقیناً آپ نے حفاظتی اقدامات کیے ہونگے ۔:idea2:
 
Top