ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

فاتح

لائبریرین
دو چار ہفتے قبل نیٹ گردی کے دوران ہم اور ابن سعید صاحب فارسی کے مختلف فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کر کے انھیں آزما رہے تھے اور اسی مشق کے دوران ہمارے ہاتھ "ایران نستعلیق" لگا جسے ایران کے دبیر خانہ شورائے عالی اطلاع رسانی (سپریم کونسل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) نے پارس فونٹ کے حسین زاہدی سے بنوا کر استفادۂ عامہ کے لیے مفت مہیا کیا ہوا ہے۔
ایران نستعلیق فونٹ اول تو ایرانی انداز کے نستعلیق کا بہترین نمونہ ہے نیز اس کا جو فیچر ہمیں بے حد پسند آیا ہے وہ ہے تطویل کے ساتھ مختلف الفاظ کی بے شمار نت نئی اشکال (سکرین شاٹ ملاحظہ ہو)۔ اس سہولت کے باعث کم از کم نستعلیق کی حد تک یہ فونٹ کیلک کا بھی متبادل ہے اور بغیر کیلک کے کیلک جیسی خطاطی مائکرو سافٹ ورڈ میں بھی ممکن ہے جسے پی ڈی ایف میں محفوظ کر کے کسی بھی ڈیزائننگ سافٹ ویئر میں لے جایا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اس کا سائز بھی اس قدر کم ہے کہ بے حد آسانی سے ویب ایمبیڈنگ ممکن ہے یعنی صارف کے پاس یہ فونٹ انسٹال ہو یا نہ ہو لیکن ہم ویب سائٹ پر موجود تحریر اسی فونٹ میں پڑھا سکتے ہیں۔
ایران نستعلیق ڈاؤن لوڈ لنکس
اب آتے ہیں اس کے مسائل کی جانب۔۔۔ اس فونٹ میں اردو حروف یعنی ٹ، ڈ، ڑ، ہ، ھ اور ے موجود نہیں ہیں۔ ہم نے حسین زاہدی سے رابطہ کر کے اس سے اردو حروف شامل کرنے کے متعلق دریافت کیا تھا لیکن ان صاحب نے ہمیں بے وقوف جان کر مزید الو بنانے کی کوششیں کر دیں اور ہزاروں ڈالر مانگنا شروع کر دیے۔ :laughing:
ہم خود اس پر کچھ سر پھٹول کر سکتے تھے لیکن مشکل یہ ہے کہ اس کا وولٹ ورک میسر نہیں۔
آپ لوگوں سے سوال یہ ہئ کہ کیا اس کا کوئی حل ممکن ہے؟ یا اس کے انداز پر تطویل کے ساتھ الفاظ کی مختلف شکلیں بنانے والا ایک اردو نستعلیق فونٹ بنانا ممکن ہے؟
irannastaliq.jpg~original
 
آخری تدوین:
اس تصویر کے ساتھ ہوئی مسئلہ لگتا ہے۔ ہمیں نظر نہیں آ رہی۔ گو کہ ہم نے اس کو اس کے سورس یو آر ایل پر جا کر دیکھ لیا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
تصویر تو یہاں بھی نظر نہیں آرہی۔

ویسے ابھی اس حالت میں بھی اس فونٹ کو صرف ہیڈنگز کے لیے تو استعمال کیا جاسکتا ہے کہ ٹ کے لیے ت اور ط لکھ کر کسی گرافکس سافٹویئر میں ط کو ت کے اوپر بٹھا دیا جائے۔ یعنی جگاڑیا کام۔
 
فاتح

لائبریرین
کیا عماد نستعلیق میں یہی سٹائل استعمال نہیں ہوا ہوا؟
اوہ یہ تو ہم نے اب دیکھا کہ عماد نستعلیق میں یہی فونٹ استعمال ہوا ہے۔۔۔ لیکن عماد نستعلیق میں صرف دو اشکال ہیں یعنی ایک سادہ اور دوسری ایک تطویل والی جب کہ اس میں ایک ایک کشتی کی چار تا پانچ مختلف شکلیں بن رہی ہیں۔
کیا عماد نستعلیق کو اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے یہ اشکال شامل کر کے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
کم از کم تھیوری کی حد تک یہ ضرور ممکن ہونا چاہیے کیونکہ عماد نستعلیق کا وولٹ سورس دستیاب ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ تطویل کی مختلف اشکال کو عماد نستعلیق میں شامل کرنا کس حد تک پیچیدہ ثابت ہو سکتا ہے۔
 
عماد نستعلیق کس نے بنایا تھا؟ اگر اس کے خالق محفل میں اب بھی موجود ہیں تو ان سے ہی درخواست کی جا سکتی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک پرانے محفلین jawad101 نے یہ کارنامہ کر دکھایا تھا۔ انہوں نے میرعماد سوفٹویر سے یہ فونٹ حاصل کرکے اسے عام فونٹ کی شکل فراہم کر دیا تھا۔ لیکن جواد اب کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔ میرے خیال میں عارف کریم کو بھی عماد نستعلیق کے وولٹ ورک سے واقفیت حاصل ہے، جبکہ شاکرالقادری صاحب نے تاج نستعلیق کے لیے عماد نستعلیق کا وولٹ ورک ہی بیس کے طور پر استعمال کیا ہے۔ :)
 
زبردست! یعنی عارف کریم اور شاکر القادری صاحبان سے درخواست کی جا سکتی۔۔۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف :laughing:
 
arifkarim

معطل
ہم نے حسین زاہدی سے رابطہ کر کے اس سے اردو حروف شامل کرنے کے متعلق دریافت کیا تھا لیکن ان صاحب نے ہمیں بے وقوف جان کر مزید الو بنانے کی کوششیں کر دیں اور ہزاروں ڈالر مانگنا شروع کر دیے۔ :laughing:
ہزاروں ڈالرز صرف ایک چھوٹی سی تبدیلی کیلئے؟ کیا ان ایرانی فانٹکاروں کا یورپین-صیہونی تجارتی بندشوں کے بعد دماغ پھر گیا ہے؟ انکی اپنی ہی سائٹ پر ایک اور فانٹ جسکا نام شکستہ نستعلیق ہے اور جو کہ ایرانی نستعلیق کی ہی نسل کا معلوم ہوتا ہے میں فارسی، اردو، عربی، پشتو اور کُردی لکھائی تک کی سہولت موجود ہے:
b289.gif
جب وہ اِس شکستہ نستعلیق کو محض 400 ڈالرز میں فروخت کر سکتے ہیں تو ایران نستعلیق میں صرف اردو کی اسپورٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں ڈالرز کا غیر منطقی معاوضہ کیوں وصول کرنا چاہتے ہیں؟ اگر گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اپنی محفل کے فانٹ گُرو عبدالمجید جو کہ آجکل یقیناً عید کی وجہ سے پاکستان آئے ہوں گے کے اسپرد اس فانٹ کو ریورس انجینئر کرنے کا کام سونپ دیں۔ ان ایرانی لٹیروں کو ایک ٹکا بھی دینے کی بجائے اس فانٹ کا سورس بنا کر انہیں ارسال کر دینے چاہئے!​
 
مدیر کی آخری تدوین:
ویسے اس فونٹ کے اجرا کی جو خبر ایرانی ادارے نے پوسٹ کی تھی اس کے مطابق یہ آزاد فونٹ ہے۔۔۔ لیکن شاید ان بےچارے حکومتی اہلکاروں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ آزاد کا مطلب ہوتا ہے ڈیولپر کو حکومتی ادارے سے فنڈ دلا کر فونٹ بنوانا اور اس کا سورس بھی حاصل کر کے جاری کرنا۔ لہٰذا فونٹ ڈیویلپر نے کمپائل کر کے فونٹ ان کو تھما دیا ہوگا اور اب موصوف اپنے کام پر تجارت کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ :) :) :)
 
میں آج ہی احمدی نجات کو اس لٹیرے کے بارہ میں ای میل کرتا ہوں۔:twisted:
 
فاتح

لائبریرین
ہزاروں ڈالرز صرف ایک چھوٹی سی تبدیلی کیلئے؟ کیا ان ایرانی فانٹکاروں کا یورپین-صیہونی تجارتی بندشوں کے بعد دماغ پھر گیا ہے؟ انکی اپنی ہی سائٹ پر ایک اور فانٹ جسکا نام شکستہ نستعلیق ہے اور جو کہ ایرانی نستعلیق کی ہی نسل کا معلوم ہوتا ہے میں فارسی، اردو، عربی، پشتو اور کُردی لکھائی تک کی سہولت موجود ہے:
b289.gif
جب وہ اِس شکستہ نستعلیق کو محض 400 ڈالرز میں فروخت کر سکتے ہیں تو ایران نستعلیق میں صرف اردو کی اسپورٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں ڈالرز کا غیر منطقی معاوضہ کیوں وصول کرنا چاہتے ہیں؟ اگر گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اپنی محفل کے فانٹ گُرو عبدالمجید جو کہ آجکل یقیناً عید کی وجہ سے پاکستان آئے ہوں گے کے اسپرد اس فانٹ کو ریورس انجینئر کرنے کا کام سونپ دیں۔ ان ایرانی لٹیروں کو ایک ٹکا بھی دینے کی بجائے اس فانٹ کا سورس بنا کر انہیں ارسال کر دینے چاہئے!​
جی بجا! مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ اردو کے کیریکٹر بتاؤں اسے کہ کون سے شامل کرنے ہیں گویا منے کاکے کو اردو کے کیریکٹر کا علم نہیں ہے۔ ہاہاہا
اور پھر کہنے لگا کہ 3000 سے 10000 ڈالرز تک لگیں گے اردو سپورٹ شامل کرنے کے :laughing:
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جی بجا! مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ اردو کے کیریکٹر بتاؤں اسے کہ کون سے شامل کرنے ہیں گویا منے کاکے کو اردو کے کیریکٹر کا علم نہیں ہے۔ ہاہاہا
اور پھر کہنے لگا کہ 3000 سے 10000 ڈالرز تک لگیں گے اردو سپورٹ شامل کرنے کے :laughing:
لاحول ولا قوۃ۔ اسکو جواب دو کہ پہلے سے موجود فانٹ میں اردو کیریٹرز شامل کروانے ہیں۔کوئی نئی ’’اردو ‘‘زبان ایجاد نہیں کروانی! مجھے اب احساس ہو رہا ہے کہ ایران - پاکستان تعلقات معیشت کے حوالے سے ابتک سردی کا شکار کیوں ہیں۔ اگر تمام ایرانیوں کی پاکستانیوں کیساتھ یہی حالت رہی تو وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا انکے ساتھ تجارتی بائکاٹ کر ے گی!
 
فاتح

لائبریرین
ہمیں ابھی حسین زاہدی صاحب کا جواب موصول ہوا ہے:
با سلام
قيمت پيشنهادي احمقانه نيست.
شما فكر مي كنيد با چند حرف اردو، تمام آن 2500حرف درست خواهد شد؟!!
مانند كشيدگي ها در ۴ حالت كه براي اكثر حروف وجود دارد.
اين فونت بايد كلا عوض بشود.
فونت ايران نستعليق مخصوص فارسي طراحي شده است و متعلق به شوراي عالي اطلاع رساني است.
سيستم كاركترها بايد فقط مخصوص اردو بشود و نام آن هم عوض بشود.
بايد از خوشنويس هم اجازه گرفته شود تا براي اردو نيز طراحي شود و آن هزينه مي خواهد.
لطفا بيشتر اطلاعات جمع كنيد!!
شما براي تدريس در دانشگاه بايد پول كمتري بگيريد ولي براي يك دانش آموزي كه بخواهد خصوصي از شما درس بياموزد پول بيشتري دريافت خواهيد نمود مگر اينگونه نيست؟!
مگر يك شركت نرم افزاري كه براي شخص شما يك برنامه نرم افزاري را آپ گريت مي كند و به آن، درخواستهاي شما را اضافه مي كند همان پولي را دريافت مي كند كه موقع فروش پكيج از ديگران دريافت مي كرده است ،خير اينگونه نيست چون شخص شما سفارش تغيير داده ايد و بايد هزينه آن را بپردازيد .
چون فقط آن را به شما خواهد فروخت نه به كس ديگري پس بايد فقط شما هزينه آن را بپردازيد.
تمام كاركترهايي كه در فونت نفيس نستعليق است مانندش بايد در فونت نستعليق گنجانده شود و همچنين تمام كشيدگيها نيز بايد با اعراب اردو درست شوند
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ایران-نستعلیق.55766/
 
Top