ایران بمقابل میکسیکو

نبیل

تکنیکی معاون
فٹ بال ورلڈ کپ 2006 کے سلسلے میں اس وقت ایران اور میکسیکو کا میچ جاری ہے اور ہاف ٹائم پر میچ ایک ایک گول سے برابر ہے۔ ایران نے جب سے 1998 کے ورلڈ کپ میں امریکہ کو شکست دی ہے اس وقت سے یہ میری فیورٹ ٹیم ہے۔

ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جرمنی کے جس جس شہر میں ایران کے میچ ہو رہے ہیں وہاں ایرانی صدر کے اینٹی سمیٹک بیانات کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔ نہ صرف یہ بلکہ نیو ناتزی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھی مظاہرے کریں گے۔ :? :shock: :?:
 

رضوان

محفلین
پہلے ھاف میں توقع تھی کچھ کر جائیگا ۔ مگر دوسرے میں تو لگتا تھا پیسے کھا گئے ہیں۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
تیسرا گول زبردست گول تھا، دوسرے گول تک لگ رہا تھا کہ میکسیکو بال اپنے پاس رکھنے کے باوجود گول نہ کر پائے اور شائد میچ برابر ہو جائے لیکن اوپر تلے دو گول نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ابھی تک کے کھیل سے ایک بات واضع ہوئی ہے کہ یورپین اور جنوبی امریکہ کی ٹیموں کے برعکس افریقی اور ایشیائی ٹیمیں گیند کو ہوا میں رکھ کر کھیل رہے ہیں جس سے دوسری ٹیمیں فائدہ اٹھا رہی ہیں، جیسے ایران کی ٹیم کی پاسنگ اتنی معیاری نہیں تھی، جبکہ ارجنٹینا کے میچ میں ارجنٹینا ، آئیوری کوسٹ کی بنسبت بہتر ٹیم کے پاس گیند جانے نہیں دے رہا تھا۔
 
Top