اگلے 72 گھنٹوں ‌میں‌ پاک بھارت جنگ کا امکان

نایاب

لائبریرین
اگلے 72 گھنٹوں ‌میں‌ پاک بھارت جنگ کا امکان۔۔
بھارت ، پاکستان کے چند علاقوں پر حملہ کر سکتا ہے۔انٹیلی جینس
السلام علیکم
محترمہ سارہ پاکستان بہنا
سدا خوش رہیں آمین
ممکن نہیں لگتا کہ جنگ ہو ۔ جنگ ان طاقتوں کے مفادات کو نقصان پہنچاٰییے گی ۔
جو اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں سرزمین پاکستان سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انشااللہ سدا سلامت رہے گا ہمارا پاک وطن ۔
نایاب
 
وقت نیوز

اللہ کرے کہ جنگ نہ ہو۔۔۔
یہ جنگ حق اور باطل کا فیصلہ نہیں کرے گی صرف دونوں طرف کے انسانوں کا خون کر سکتی ہے۔۔۔۔
طاقتوں کے مفادات کی خوش فہمی سے ہمیں جلد یا بدیر باہر آنا ہی ہو گا۔۔۔۔۔۔
 
قوم توبہ کرے اللہ بہتر کرے گا
ایک اطلاع کے مطابق مولن نے کیانی کو اس بات پر راضی کرلیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں‌ کوئی ردعمل ظاہر نہ کرے۔
 

مغزل

محفلین
اگر ایسا ہے تو لعنت ہے ان حکمرانوں اور سپہ سالاروں پر ۔ ان سے تو مخنث (ہیجڑے )ا چھے ہیں ۔
 
قوم توبہ کرے اللہ بہتر کرے گا
ایک اطلاع کے مطابق مولن نے کیانی کو اس بات پر راضی کرلیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں‌ کوئی ردعمل ظاہر نہ کرے۔

جھوٹے کا منہ کالا

کراچی ( نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت اس وقت امریکا کے شدید ترین دباؤ میں ہے اور امریکا نے پاکستانی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں لشکر طیبہ کے تربیتی کیمپوں پر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں وہ (پاکستان) کوئی جوابی کارروائی نہ کرے، تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا۔ ایک ذریعے کے مطابق، امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیکل مولن نے اپنے دورہٴ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کی کہ وہ بھارتی حملے کی صورت میں کوئی کارروائی نہ کریں۔ مولن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان لاہور اور مظفر آباد ائر بیس پر ایف سولہ اور ایف سیون طیارے نہ رکھے تاکہ بھارت کارروائی کرسکے۔ اسلام آباد میں جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل مائیکل مولن نے پاکستان پر اس بات کیلئے بھی دباؤ ڈالا کہ وہ محض لشکر طیبہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی بجائے مزید کارروائی بھی کرے اور ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف مقدمات چلائے۔ تاہم، پاکستان، جس نے اپنی ائر فورس کو ہائی الرٹ کردیا ہے، نے مولن پر واضح کردیا کہ اگر بھارت نے اسٹرائیک کی تو وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی لاجسٹک سپورٹ بند کردے گا۔ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی سرحدوں سے اپنی فوجیں ہٹا کر بھارتی سرحد پر تعینات کردیگا۔
 
یہ تو سچ ہے اسی لیے الطاف کا؟

ویسے میں یہ ثابت کردوں کہ کیانی مولن کی ھدایت پر عمل کررہا ہے تو؟
ہاہاہا۔۔۔ آپ میرے مراسلوں کے جواب میں الطاف کا ذکر اگر یہ سوچ کر چھیڑتے ہیں کہ میں الطاف کا حمایتی ہوں تو یہ آپ کی بھول ہے۔ مجھے اس سے بھی ایسا ہی بیر ہے۔ ویسے زرداری کی رنگت کے بارے میں۔۔۔۔ اہمم اہہمم۔۔۔ ;) خیر جانے دیں۔۔۔

چلیں، آپ پہلے یہ ثابت کردیں کہ کیانی، مولن کی ہدایات پر عمل کررہا ہے، پھر ہم ثابت کریں گے کہ ہماری سویلین قیادت کس کے کہے پر چل رہی ہے؟
 

جوش

محفلین
قوم توبہ کرے اللہ بہتر کرے گا
ایک اطلاع کے مطابق مولن نے کیانی کو اس بات پر راضی کرلیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں‌ کوئی ردعمل ظاہر نہ کرے۔

خبر کا ماخذ ؟

کیانی سے تو نہیں، ہاں زرداری سے توقع ہے کہ وہ پاکستان پر حملے ہضم کرنے کی کو شش کرے گا، ویسے بیان تو دے چکا ہے کہ اس کے اندر ایک چھوٹا انڈین چھپا ہوا ہے۔۔۔۔

جماعت الدعوہ کے خلاف بھارت کی قراداد ویٹو نہ کرنے کی ھدایت بھی زرداری نے ہی چین کو دی تھی، یا اسے بھی کیانی کے سر پر تھوپ دیں۔۔۔
 
ہاہاہا۔۔۔ آپ میرے مراسلوں کے جواب میں الطاف کا ذکر اگر یہ سوچ کر چھیڑتے ہیں کہ میں الطاف کا حمایتی ہوں تو یہ آپ کی بھول ہے۔ مجھے اس سے بھی ایسا ہی بیر ہے۔ ویسے زرداری کی رنگت کے بارے میں۔۔۔۔ اہمم اہہمم۔۔۔ ;) خیر جانے دیں۔۔۔

چلیں، آپ پہلے یہ ثابت کردیں کہ کیانی، مولن کی ہدایات پر عمل کررہا ہے، پھر ہم ثابت کریں گے کہ ہماری سویلین قیادت کس کے کہے پر چل رہی ہے؟

بیٹے اپ کی غلط فہمی ہے۔ اپ نے کہا جھوٹے کا منہ کالا۔ اس لیے الطاف یاد اگیا کہ اس سے بڑا جھوٹا کون ہوگا۔
میں نے اپنی پوسٹ میں‌کہیں‌ نہیں لکھا کہ بھارت کے حملے پر کیانی راضی ہوا ہے (ویسے شاید یہ بھی ہو) مگر پاکستانی قبائلی اور بندوبستی علاقے پر ہر حملہ اور پاکستان اور فوج کا ردعمل اس بات کا ثبوت ہے ہے ڈرونز اور میزائیل کے سرجیکل اٹیکز پر مکمل ہم اہنگی ہے۔
 

جوش

محفلین
بیٹگر پاکستانی قبائلی اور بندوبستی علاقے پر ہر حملہ اور پاکستان اور فوج کا ردعمل اس بات کا ثبوت ہے ہے ڈرونز اور میزائیل کے سرجیکل اٹیکز پر مکمل ہم اہنگی ہے۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈرون طیاروں کو مارگرانے کی صلاحیت موجود نہیں۔ منگل کے روز ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز کی40 ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ انتہائی بلندی پر پروازےں کرنے والے طےاروں سے مقابلے کے لئے جدےد ٹےکنالوجی کی ضرورت
ہے
اکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل تنویر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ امریکی ڈرون طیاروں کا موثر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے لیکن اس بارے میں فیصلہ حکومت اور پارلیمان کو کرنا ہے۔

کراچی میں جاری جنگی ساز و سامان کی عالمی نمائش کے معائنے کے موقعے پر منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایئر مارشل تنویر محمود نے کہا ہے کہ ’ ہم تیار ہیں، یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں کس وقت انہیں جواب دینا ہے، ان کے ساتھ جنگ شروع کرنی ہے یا نہیں یہ حکومت کو کرنا ہے کیونکہ پاکستان فضائیہ دیگر فورسز کی طرح حکومت کی پالیسیوں پر چلتی ہے ، ہم اپنی پالیسیاں یا منصوبے نہیں بناتے۔‘

اس ہم آہنگی کی جڑیں جی ایچ کیو سے نہیں، ایواں صدر سے پھوٹتی ہیں
 

جہانزیب

محفلین
ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات اصل میں نامزد امریکی نائب صدر جو بائڈن کے بیان کے مطابق نامزد صدر باراک اوبامہ کا پہلا ٹیسٹ‌ ہے ۔ جہاں‌ دہشت گرد یہ دیکھنا چاہتے ہیں‌ کہ اوبامہ کس حد تک آگے جا سکتا ہے ۔
ایک کانسپریسی تھیوری ۔
 
Top