اگلے جنم موہے، بٹیا نہ کیجیو۔۔۔۔میری ڈائری سے ایک صفحہ

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب!
آپ کےہمدردانہ جذبات اور نیک خواہشات کا اجر بھی باری تعالے کی طرف سے آپ کو یقیناً ملے گا۔ جو آپ نے ایک قباحت کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کی۔ جزاک اللہ!
اب دعا ہے کہ ہوس کےیہ پجاری پیسے کی چمک کے طفیل چُھوٹ نہ جائیں بلکہ کیفر کردار تک پہنچیں تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔
جی بالکل۔
 
الف عین

لائبریرین
بطور تحریر۔۔۔ زبردست، دل کے جذبات سے لکھی گئی تحریر۔۔
بطور حقیقت۔۔قابل شرم۔کل ہی قرۃ العین کا ناولٹ خرید کر لایا ہون۔
اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو
 
مہ جبین

محفلین
معاشرے کے ایک کڑوے سچ کو احسن انداز سے عیاں کیا ہے ۔
ماہی احمد اندازِ تحریر اچھا ہے ، اسی طرح زندگی کی تلخ حقیقتوں کو الفاظ کا روپ دیتی رہیں تو ہمیں ایک اچھی مصنفہ کی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملیں گی
ایسی مثالوں کو دیکھ کر بیٹی ہونا جرم ہی لگتا ہے ، کبھی کوئی اپنے بیٹے کو کیوں داؤ پر نہیں لگاتا؟؟؟
 
محفل پر آپ کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی
 
مہ جبین

محفلین
محفل پر آپ کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی
شہزاد
محفل پر آپ کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی
زندگی کی مصروفیات میں سے کچھ دن کی مہلت ملی ہے تو یہاں حاضر ہوگئی ہوں ، چند دن بعد وہی گوناگوں مصروفیات ہونگی اور میں پھر سے غائب۔۔۔۔۔۔۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔
آپ سب کا یاد رکھنے کا شکریہ
 
شہزاد

زندگی کی مصروفیات میں سے کچھ دن کی مہلت ملی ہے تو یہاں حاضر ہوگئی ہوں ، چند دن بعد وہی گوناگوں مصروفیات ہونگی اور میں پھر سے غائب۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔
آپ سب کا یاد رکھنے کا شکریہ
ادھر بھی یہی حال ہے بہنا
میرا بھی مصروفیت کی وجہ سے آنا کم ہو گیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
شہزاد

زندگی کی مصروفیات میں سے کچھ دن کی مہلت ملی ہے تو یہاں حاضر ہوگئی ہوں ، چند دن بعد وہی گوناگوں مصروفیات ہونگی اور میں پھر سے غائب۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔
آپ سب کا یاد رکھنے کا شکریہ
"پھر سے غائب" سے ایک ننھی بچی کی بات یاد آئی۔

ایک ننھی دوسری ننھی دوست سے "تمہارا آپریشن ہوا، تو تمہیں ڈر بھی نہیں لگا اور درد بھی نہیں ہوئی؟"

دوسری ننھی دوست "مجھے ڈاکٹر انکل نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مجھے کچھ بھی نہیں ہو گا۔ انہوں نے مجھے سوئی لگائی اور میں غائب ہو گئی۔"
 
:heehee:
 
زین

لائبریرین
زین کدھر ہو بھئی؟
ماہم اگر مجھے ذاتی پیغام میں جگہ اور نام بتا دیں اور ہو سکے تو وہاں کی پولیس کا نمبر دے سکیں تو انتہائی ممنون ہوں گا۔
روح کو جھنجھوڑ دینے والی تحریر
بہت حساس موضوع پر قلم اٹھایا اوت بہت خوب لکھا
اگر زین یہ پڑھیں تو شاید کچھ کر سکیں
معذرت ۔ میں والد صاحب کے انتقال کے باعث آن لائن نہیں آسکا۔ اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو مجھے ذاتی پیغام میں تھوڑی بہت تفصیل فراہم کی جائے ۔۔۔ شاید میں وہاں کے مقامی صحافیوں کے ذریعے کوئی مدد کرسکوں
 
ماہی احمد

لائبریرین
معاشرے کے ایک کڑوے سچ کو احسن انداز سے عیاں کیا ہے ۔
ماہی احمد اندازِ تحریر اچھا ہے ، اسی طرح زندگی کی تلخ حقیقتوں کو الفاظ کا روپ دیتی رہیں تو ہمیں ایک اچھی مصنفہ کی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملیں گی
ایسی مثالوں کو دیکھ کر بیٹی ہونا جرم ہی لگتا ہے ، کبھی کوئی اپنے بیٹے کو کیوں داؤ پر نہیں لگاتا؟؟؟
یہ سوال تو صدیوں سے صنفِ نازک کے دل میں گڑا ہوا ہے اور وراثت میں ملتا آرہا ہے، جواب ندارد۔
 
Top