مجذوب اگر ہر حال میں تو چاہتا ہے شادماں رہنا (مجذوب)

محمد اسامہ سَرسَری نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 8, 2014

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کسی سے سیکھ لے بلبل! سراپا داستاں رہنا
    ہے ننگِ عشق حالِ دل کا محتاجِ بیاں رہنا

    کوئی رہنے میں رہنا ہے یہ زیرِ آسماں رہنا
    بہ فکرِ دشمناں رہنا ، بہ یادِ دوستاں رہنا

    جہاں رہنا ہمیں دنیا میں وقفِ امتحاں رہنا
    کہیں جانا ہمیں ہِر پھر کے زیرِ آسماں رہنا

    کھٹکتا ہے یہ تنکوں کا گلوں کے درمیاں رہنا
    بہت مشکل ہے اے بلبل! چمن میں آشیاں رہنا

    ہمیں دونوں برابر ہیں گلستاں ہو کہ صحرا ہو
    وہیں کے ہو گئے ہم ، ہوگیا اپنا جہاں رہنا

    یہ کیا طرفہ ادا ، طرفہ تماشا ، طرفہ پردہ ہے
    مری آنکھوں میں پھرنا ، پھر بھی آنکھوں سے نہاں رہنا

    خدایا! رحم کر ، اے چارہ گر! اُف کیسے گزرے گی!
    پڑا ہم کو جو دنیا میں نصیبِ دشمناں رہنا

    خلاصہ ہم سے سن لے کوئی آدابِ محبت کا
    دعائیں دل میں دینا ، ظلم سہنا ، بے زباں رہنا

    پڑی ہے کش مکش میں جاں ، پڑا ہے گو مگو میں دل
    یہ آخر آپ نے سیکھا ہے کس سے چیستاں رہنا؟

    بھلا یہ بھی کوئی انداز ہے اے بلبلِ نالاں!
    گلوں کے درمیاں رہ کر بھی مشغولِ فغاں رہنا

    یہی آتا ہے بس یا اور بھی کچھ تم کو آتا ہے؟
    امیدیں توڑنا ، دل خون کرنا ، بدگماں رہنا

    سبق آموزِ اہلِ جاہ ہے ، درسِ تواضع ہے
    بایں رفعت قدم بوسِ زمیں اے آسماں! رہنا

    بھروسا کچھ نہیں اس نفسِ امارہ کا اے زاہد!
    فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا

    نہ رہ ناشاد سالک! ، مسلکِ مجذوب پر آجا
    اگر ہر حال میں تو چاہتا ہے شادماں رہنا
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت ہی عمدہ شراکت ہے۔
    جزاکم اللہ خیرا!
     
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تشکر بسیار پسندیدگی پر۔ اللہ جزائے خیر دے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بھروسا کچھ نہیں اس نفسِ امارہ کا اے زاہد!
    فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا

    واہ کیا کہنے جنابِ مجذوب کے۔
    شاد رہیں جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پسندفرمائی پر ممنون ہوں۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  6. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب۔
    شکریہ شئیر کرنے کا۔ شاد رہیں۔
     
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پسند فرمانے کا بہت شکریہ۔
    خوش رہیں۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. نوید رزاق بٹ

    نوید رزاق بٹ محفلین

    مراسلے:
    362
    موڈ:
    Cool
    بھروسا کچھ نہیں اس نفسِ امارہ کا اے زاہد!
    فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا

    سبحان اللہ، عمدہ انتخاب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ کہ آپ کو ہماری پیش کش پسند آئی۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یہ کیا طرفہ ادا ، طرفہ تماشا ، طرفہ پردہ ہے
    مری آنکھوں میں پھرنا ، پھر بھی آنکھوں سے نہاں رہنا

    واہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
     
  11. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    آمین! ولک مثل ذلک!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب انتخاب
     
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاکم اللہ خیرا۔
    خوش رہیں۔۔۔
     
  14. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,561
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت زبردست شراکت :)
    سلامت رہیں
     
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاکم اللہ خیرا۔
    پورا کشکول پی ڈی ایف کی صورت میں شریک محفل تو آپ ہی نے کیا ہے۔ ہم تو بس اس میں سے کچھ کچھ ٹائپ کرکے یہاں کی زینت بنانے میں مصروف ہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,561
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    انتخاب تو آپ کا ہے
    بلاشبہ بہت ہی خوب انتخاب ہے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    فرشتہ بهی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا
     
  18. الماس حسین قاسمی

    الماس حسین قاسمی محفلین

    مراسلے:
    15
    خلاصہ کوئی ہم سے سیکھ لے کوئی آداب محبت کا


    خواجہ صاحبؒؒ کا ہر کلام ایسا ہے کہ جی چاہتا ہے پڑھتے جائیں

    بہت خوب محترم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  19. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    امیدیں توڑنا دل خون کرنا بدگماں رہنا
     

اس صفحے کی تشہیر