اگر فیس بک کا استعمال ترک کر دیں تو کیا ہو گا؟

صائمہ شاہ

محفلین
پیرو کی دو تین سو تصاویر اعتدال ہی میں آتی ہیں نا؟
وہ تفریح اور شوق کے زمرے میں آتی ہیں اور بھلی بھی لگتی ہیں ورنہ لوگ تو ہر پانچ سیکنڈ بعد اپنے موڈ ، دنیا اور زندگی پر جو اپ ڈیٹ دیتے ہیں سوشل میڈیا پر وہ تو مار کے رکھ دے معتدل مزاج لوگوں کو :)
 

عثمان

محفلین
انسٹا گرام پر ایک دفعہ اکاؤنٹ بنایا پھر بند کردیا۔
سنیپ چیٹ اور ٹویٹر کبھی استعمال نہیں کیں۔
فیس بک پر آٹھ دس برس پہلے اکاؤنٹ بنایا تھا۔ شائد سال بھر ہی استعمال کیا پھر بہت کم کر دیا۔ اب شائد مہینے میں ایک دو بار کچھ تصاویر ڈھونڈنے یا کسی موضوع پر رجحان جانچنے کے لیے لاگ ان ہوتا ہوں۔
اردو محفل میں البتہ تقریباً روزانہ آتا ہوں اور کئی بار چیک کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

محمد فائق

محفلین
TE="زیک, post: 1819394, member: 16"]کیا فیسبک سے پہلے ڈھنگ کا دھندا کرتا تھا؟[/QUOTE]
نہیں۔ تبھی تو فیس بک استعمال کررہا ہے :D
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کوئی فرق نہیں پڑے گا.. فیس بک میں ایسا ہے ہی کیا جو کہیں اور میسر نہ ہو... یہ اور بات ہے کہ ترجیحات سب کی مختلف ہوتی ہیں تو جو لوگ اپنا سونا, جاگنا اٹھنا بیٹھنا تک فیس بک پر شیئر کرتے ہیں ان کے لیے بہت مشکل ہے ایسا کرنا...
 

تجمل حسین

محفلین
میں نےایک سال قبل تین ماہ تک فیس بک استعمال نہیں کی اور بالکل پرسکون زندگی گزارتا رہا۔ یہ وہ وقت تھا جب میں نے اردو محفل پر شمولیت اختیار کی تھی۔ اب بھی اکثر دو تین دن تک لاگ ان نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی روزانہ لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔ :(
 

عثمان

محفلین
troll-cover.jpg


سوشل نیٹ ورکنگ اور ٹرولنگ کے موضوع پر ٹائم میگزین کی تازہ ترین اشاعت کا سرورق

اور اس موضوع پر مضمون؛ ٹرولز انٹرنیٹ کو کیسے برباد کر رہے ہیں
 

arifkarim

معطل
جب فیس بک، ٹویٹر وغیرہ لانچ ہوئی تھی تو اکاونٹ اسی سال بنا لیا تھا۔ لیکن استعمال نہیں کیا۔ پچھلے سال جب آئی فون سکس ایس پر مبنی پہلا سمارٹ فون لیا تو معلوم ہوا کہ موبائل ایپس واقعی کمال کی چیز ہیں۔ تب سے متواتر استعمال میں ہے۔ کمپیوٹر سے صرف محفل پر آتا ہوں نستعلیق کی وجہ سے۔
 
Top