اگر آپ کے قبضے میں جن آ جائے

پپو

محفلین
کل مجھے ایک جن ملا تو تھا لیکن وہ کنٹریکٹ پر کام کرنے کو تیار تھا۔ جب بات چیت شروع ہوئی تو اس کا تو نرخ ہی بہت زیادہ تھا۔ اگر کسی کو کسی سستے قسم کے جن سے واسطہ پڑے تو مجھے بھی بتا دے۔
2577455626_93a01bbf96_o.jpg

یہ لیں شمشاد بھائی کیا یاد کریں گے میں اپنا جن کچھ دنوں کے لیے آپ کو ادھار دیتا ہوں مگر جلد ازجلد واپس بھجوا دینا میں نے اسے لانگ مارچ میں‌ بھجنا ہے اس کا کرایہ وغیرہ نہیں ہے بس ذرا اس کے کھانے پینے کا خیال کرنا ورنہ یہ ناراض ہو جاتا ہے اور پھر کوئی کا وام نہیں کرتا
 

گرو جی

محفلین
2577455626_93a01bbf96_o.jpg

یہ لیں شمشاد بھائی کیا یاد کریں گے میں اپنا جن کچھ دنوں کے لیے آپ کو ادھار دیتا ہوں مگر جلد ازجلد واپس بھجوا دینا میں نے اسے لانگ مارچ میں‌ بھجنا ہے اس کا کرایہ وغیرہ نہیں ہے بس ذرا اس کے کھانے پینے کا خیال کرنا ورنہ یہ ناراض ہو جاتا ہے اور پھر کوئی کا وام نہیں کرتا

یہ ویسے بھی کسی کام کا نہیں ہے
کام کا نہ کاج کا
دشمن اناج کا
 

پپو

محفلین
دیکھیں جی جس کو جن پالنے کا شوق ہے وہی کرے گا نہ۔
ویسے کہتے ہیں اونٹاں والیاں نال یاری لایئے تے بوہے اچے رکھنے پیندے نئیں۔
تے ہون کرو کھانے پینے دا انتظام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
چلو بھائی جی تسی تے لگ جاو جن دے کماں وچ یعنی کھانے پینے کے انتظام میں اور جن کو اپنے کام بتا دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
بھائی صاحب یہ جن صرف اپنے کھانے پینے کا انتظام خود نہیں کر سکتا باقی سب کام کر لیتا ہے۔اگر کھانے سے فارغ ہو جائے تو!!!!!!!!!
 

طمیم

محفلین
سب سے پہلے

سب سے پہلے ، جن سے اردو کے لئے بہت سارے نستعلیق فونٹ بنوا لوں گا لیکن اوپن سورس ہوگے۔
فونٹ بنانا میرے بس میں‌نہیں لیکن جن کے بس میں ہے وہ مناسب قیمت پریا مفت دینے پر تیار نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی اس کے ذمے کھانے پینے کا ہی تو کام لگانا ہے، اگر میں نے ہی اس کے کھانے پینے کا انتظام کرنا ہے تو اپنے لیئے ہی کیوں نہ کر لوں۔
 

پپو

محفلین
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے یہ جن مجھے واپس ہی منگوالینا چاہے کہیں اسی بحث میں کمزور نہ ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
گروجی بات یہ ہے کہ کچھ کام اب انسان کے بس میں نہیں رہے، شاید جن کر سکے، اس لیے جن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
 

زینب

محفلین
اگر میرے ہاتھ جن لگ جائے تو۔۔۔۔۔۔میں اس سے اپنے حصے کے کپڑے استری کرواں گی ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بڑی چڑ ہے اس کام سے
 
Top