اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ اپنی آواز ریکارڈ کر کے بھیج دیں ساری وضاحت ہو جائے گی 😂
توبہ کریں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑی مشکل سے تو گلا بہتر ہونے کی امید نظر آئی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر سے مونگ پھلیوں اور جوس پہ نظرِ کرم کریں ہم اور مزید کچھ دن محفل سے دور رہنا پڑے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
توبہ کریں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑی مشکل سے تو گلا بہتر ہونے کی امید نظر آئی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر سے مونگ پھلیوں اور جوس پہ نظرِ کرم کریں ہم اور مزید کچھ دن محفل سے دور رہنا پڑے۔
ہمارے ہاں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور میں نے اس تبدیلی میں آئسکریم کھا لی تو اس کے میرا بھی یہی حال ہو گیا تھا۔بس کل پرسوں ہی گلا ٹھیک ہوا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ہاں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور میں نے اس تبدیلی میں آئسکریم کھا لی تو اس کے میرا بھی یہی حال ہو گیا تھا۔بس کل پرسوں ہی گلا ٹھیک ہوا ہے

آج کل تو ٹی وی پر اشتہار بھی آ رہا ہے کہ جس میں ایک محترمہ آئس کریم کھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ "ٹھنڈ ہے تو کیا ہوا!" :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے ہاں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور میں نے اس تبدیلی میں آئسکریم کھا لی تو اس کے میرا بھی یہی حال ہو گیا تھا۔بس کل پرسوں ہی گلا ٹھیک ہوا ہے
ہماری تو مجبوری تھی بھائی مگر آپ کو کس نے کہا تھا کہ بے موسم آئس کریم کھائیں۔ کھانی ہی تھی تو پگھلا کر کھاتے نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی! یہ کیا کہانی ہے؟
کہانی مت کہئیے احمد بھائی۔۔۔ درد ناک بلکہ المناک داستان ہے یہ۔۔۔ اس کا آغاز گزری جمعرات کو ہوا۔ گھر واپسی تک بھوک لگ چکی تھی مگر روٹی بنانے کی بجائے آسان حل نظر آیا کہ نمک لگی مونگ پھلیوں کا پیکٹ سامنے پڑا تھا، بس وہی کھولا اور کھانے لگے۔ ساتھ میں ٹھنڈا جوس پی لیا ۔ بس پھر کیا تھا۔۔۔ گلا خراب۔۔ گلا خراب ہونے کی وجہ سے دوسرے دن تک بخار ہو گیا جسے تین دن بھگتا۔ لیکن یاد رہے کہ مونگ پھلیاں کھانے سے توبہ نہیں کی ۔ البتہ یہ طے کر لیا ہے کہ مونگ پھلیاں کھائیں گے تو ساتھ میں جوس ہر گز نہیں پینا۔ کیونکہ ان دونوں چیزوں کا تو کسی صورت جوڑ بنتا ہی نہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کل تو ٹی وی پر اشتہار بھی آ رہا ہے کہ جس میں ایک محترمہ آئس کریم کھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ "ٹھنڈ ہے تو کیا ہوا!" :)
ہمیں تو اس اشتہار کے پیچھے ڈاکٹرز کا کیا دھرا لگ رہا ہے۔ یہ اشتہار بنایا تو گرمیوں میں ہو گا لیکن اب سردیوں میں چلا کر لوگوں کو آئس کریم کھانے کی ترغیب دے رہے ہیں تا کہ ایک طرف تو آئس کریم بکے اور دوسری طرف ڈاکٹروں کا کاروبار چمکے۔ یہ ہمارا خیال ہے۔ ڈاکٹر حضرات کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
لیکن اب سردیوں میں چلا کر لوگوں کو آئس کریم کھانے کی ترغیب دے رہے ہیں
پہلے لوگ سردیوں میں آئس کریم کھانا چھوڑ دیتے تھے۔ اسی لئے یہ ترغیب دی جاتی ہے آج کل کہ کھاؤ۔ نزلہ زکام ہوگا تو آپ کو ہوگا ہمارا کیا جائے گا۔ :)
دوسری طرف ڈاکٹروں کا کاروبار چمکے۔
گاروبار؟ ارے بے چارے ڈاکٹر تو خدمت کرتے ہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:)

یہاں غالباً چائے یا کافی کا محل تھا۔ :)
جی بالکل تھا تو۔۔۔۔ مگر کاہلی کی بھی حد ہوتی ہے نا ۔۔ پانی گرم ہونے کا انتظار کون کرتا بھلا۔
دوسرے حلیمہ سلطان کی موت کا غم بھی تھا۔۔۔ بس سب نے مل ملا کر ہمیں ہماری ہی صحت کا دشمن بنا ڈالا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے لوگ سردیوں میں آئس کریم کھانا چھوڑ دیتے تھے۔ اسی لئے یہ ترغیب دی جاتی ہے آج کل کہ کھاؤ۔ نزلہ زکام ہوگا تو آپ کو ہوگا ہمارا کیا جائے گا۔ :)

گاروبار؟ ارے بے چارے ڈاکٹر تو خدمت کرتے ہیں۔ :)
سردیوں میں آئس کریم کھانے سے کچھ نہیں ہوتا بشرطیکہ ہیٹڑ وغیرہ کے قریب بیٹھ کر کھائی جائے۔
جی جی بالکل خدمت ہی تو کرتے ہیں اپنے گھر والوں کی۔۔۔ بچارے کیوں بولا بھلا _؟؟
 
Top