1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا

سارہ خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2009

  1. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

    اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا
    مگر خدا کی قسم ایک خواب ہے دنیا
    سحر پیامِ تبسم ہے ، شام اذنِ سکوت
    شگوفہ زار کا فانی شباب ہے دنیا
    لرز رہی ہے فضا میں صدائے غم پرور
    ترنماتِ فنا کا رباب ہے دنیا
    جہاں کی عشرتِ فانی پہ اعتبار نہ کر
    شبِ بہار کا مستانہ خواب ہے دنیا
    یہاں کی شام ہے اک پردۂ سیہ کاری
    شرابِ عیش کے پیاسو! سراب ہے دنیا !
    قدم قدم پہ طلسماتِ نور و ظلمت ہیں
    فریب خانۂ شیب و شباب ہے دنیا
    شکستِ دل کی حکایات حسرتوں کے بیاں
    فسانہ ہائے الم کی کتاب ہے دنیا
    جھکا نہ خاک درِ حسن پر جبینِ امید!
    سنبھل سنبھل کہ یہاں بے حجاب ہے دنیا
    ہجومِ درد کی ، انبوہِ آرزو کی قسم
    تواترِ ستمِ بے حساب ہے دنیا
    رہِ خلوص میں احسان اس سے بچ کر چل
    کہ ایک خضرِ ضلالت مآب ہے دنیا

    (احسان دانش (
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    شرابِ عیش کے پیاسو! سراب ہے دنیا !

    بہت خوب۔۔۔ !
    شیئر کرنے کا شکریہ سارہ۔۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902
    بُہت شکریہ محترمہ نہایت عمدہ شراکت ہے شامل کرنے کا بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب، کیا خوبصورت غزل ہے، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں!

    بہت شکریہ سارہ شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غزل
    احسان دانش

    اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا
    مگر خدا کی قسم ایک خواب ہے دنیا

    سحر پیامِ تبسم ہے ، شام اذنِ سکوت
    شگوفہ زار کا فانی شباب ہے دنیا

    لرز رہی ہے فضا میں صدائے غم پرور
    ترنماتِ فنا کا رباب ہے دنیا

    جہاں کی عشرتِ فانی پہ اعتبار نہ کر
    شبِ بہار کا مستانہ خواب ہے دنیا

    یہاں کی شام ہے اک پردۂ سیہ کاری
    شرابِ عیش کے پیاسو! سراب ہے دنیا

    قدم قدم پہ طلسماتِ نور و ظلمت ہیں
    فریب خانۂ شیب و شباب ہے دنیا

    شکستِ دل کی حکایات، حسرتوں کے بیاں
    فسانہ ہائے الم کی کتاب ہے دنیا

    جھکا نہ خاکِ درِ حُسن پر جبینِ امید!
    سنبھل سنبھل کہ یہاں بے حجاب ہے دنیا

    ہجومِ درد کی ، انبوہِ آرزو کی قسم
    تواترِ ستمِ بے حساب ہے دنیا

    رہِ خلوص میں احسان اس سے بچ کر چل
    کہ ایک خضرِ ضلالت مآب ہے دنیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا بات ہے احسان دانش کے کلام کی
    شکستِ دل کی حکایات، حسرتوں کے بیاں
    فسانہ ہائے الم کی کتاب ہے دنیا
    بہت خوبصورت انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر
    ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوشی ہوئی کہ احسان دانش صاحب کی، میری پیش کردہ غزل آپ کو پسند آئی
    اظہار خیال کے لئے تشکّر
    بہت شاداں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا
    مگر خدا کی قسم ایک خواب ہے دنیا
    وا جی واہ
    پھر بھی ان شاعروں کا کلام بِک گیا۔
    یہ دو روٹیوں کے لیے غزل دے دیتے رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. معاویہ وقاص

    معاویہ وقاص محفلین

    مراسلے:
    204
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکستِ دل کی حکایات، حسرتوں کے بیاں
    فسانہ ہائے الم کی کتاب ہے دنیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہار خیال کے لئے
    خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا
    بہت شاداں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    نوازش جناب!
    بہت خوش و شاداں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ملک عدنان احمد

    ملک عدنان احمد محفلین

    مراسلے:
    362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    بہت خوب۔۔۔۔
    یہاں کی شام ہے اک پردۂ سیہ کاری
    شرابِ عیش کے پیاسو! سراب ہے دنیا:applause:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اظہار خیال کے لئے دلی تشکّر
    خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
    بلا شبہ احسان دانش صاحب، تخلیق پہ آپ کی اِس ستائش کے مستحق ہیں
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر