امین شارق

محفلین
باغ میں روتا ہے بلبل کرتا ہے فریاد دیکھ
اے بہار آجا کے گلشن کب سے ہے برباد دیکھ

کاش تیرے دل میں بھی ہوتا کہیں دردِ قفس
میں ہوں پنچھی قید کے قابل نہیں آزاد دیکھ

گر کوئی غمگین ہو تو اُسے تُو شاد کر
خُد ہمیشہ شاد رہ اور سب کو شاد دیکھ

حاضر ہوں جناب

بے وزن ہیں یا وزن میں ہیں مرے اشعار پر
دوستوں کی مل رہی ہے کس قدر تو داد دیکھ

غم زدہ ہیں زندگی میری ذرا آباد دیکھ
کس قدر نا شاد ہیں احباب مجھ کو شاد دیکھ

کس کلی کو روؤں کس کس پھول کا ماتم کروں
ہو گیا گلشن کا گلشن ہی مرا برباد دیکھ

بھتیجا میرا موبائل نہیں چھوڑتا ابھی موبائل لیا تو آپ کا پیغام دیکھا کچھ اور اشعار کہہ دیتا مگر اس نے رونا شروع کر دیا ہے باقی تھوڑی دیر میں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
امین شارق کسی رکن کو ٹیگ کرنے کے لئے @ٹائپ کر کے اس کے بعد رکن کے نام کے کچھ حروف ٹائپ کریں، محفل خود ناموں کی فہرست مہیا کرے گی۔ جیسے تم نے ٹیگ کیا ہے، ویسے تلاش کی مدد کے لئے ٹیگ بنانے جاتے ہیں
طبیعت میں تو موزونیت محسوس ہوتی ہے لیکن تقطیع درست نہیں، آخری شعر دیکھیں، دونوں مصرعے بحر سے خارج ہیں
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
سے تقطیع کر کے شاید خود( خُُد نیں ) دیکھ سکیں
ویسے اس عزل کی زمین میں ہی عیب تنافر ہے، اد... دیکھ میں د کی تکرار کے باعث
مکمل غزل ہونے پر اور کچھ دن اس کے ساتھ خود گزار کر اصلاح کے لئے پوسٹ کیا کریں
محفل میں خوش آمدید
 
بسم اللہ الر حمن الرحیم
استاد محترم میری نظر بھی سب سے پہلے خد پر ہی گئی تھی اور اشعار بے وزن ہیں یہ دیکھ کر پہلے تو میں نے سمجھا اصلاح کے لئے غزل بھیجی گئی ہے کچھ لکھنے بھی لگا د کی تکرار مجھے بھی عجیب لگ رہی تھی پھر نظر پڑی یہاں اور اشعار کے لئے غزل پوسٹ کی گئی ہے تو میں خاموش ہو گیا آپ نے نظر کرم فرمائی یہ امین بھائی کے لئے ہی نہیں ہم سب کے لئے خوشی کی بات ہے آپ ایک جملے میں بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور انداز بیاں ایسا ہے کہ کتنی بار بے ساختہ ہنسی آجاتی ہے محبت شفقت مزاح مزا کے ساتھ سکھاتے ہیں سب کچھ ہوتا ہے آپ کی تحریر میں
 
آخری تدوین:

امین شارق

محفلین
امین شارق کسی رکن کو ٹیگ کرنے کے لئے @ٹائپ کر کے اس کے بعد رکن کے نام کے کچھ حروف ٹائپ کریں، محفل خود ناموں کی فہرست مہیا کرے گی۔ جیسے تم نے ٹیگ کیا ہے، ویسے تلاش کی مدد کے لئے ٹیگ بنانے جاتے ہیں
طبیعت میں تو موزونیت محسوس ہوتی ہے لیکن تقطیع درست نہیں، آخری شعر دیکھیں، دونوں مصرعے بحر سے خارج ہیں
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
سے تقطیع کر کے شاید خود( خُُد نیں ) دیکھ سکیں
ویسے اس عزل کی زمین میں ہی عیب تنافر ہے، اد... دیکھ میں د کی تکرار کے باعث
مکمل غزل ہونے پر اور کچھ دن اس کے ساتھ خود گزار کر اصلاح کے لئے پوسٹ کیا کریں
محفل میں خوش آمدید
بہت شکریہ الف عین اور ڈاکٹر صاھب رہنمائی کرنے کے لئے خُد لکھنے میں غلطی ہوگئی خُود ہونا چاہئے تھا مزید آپ لوگوں سے سیکھ کرخوشی ہوگی اصلاح کردیا کریں جہاں غلطی نظر آئیں
 
Top