اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم - ارمان

ظفری

لائبریرین
بہت خوب سرمد بھائی ۔۔۔۔ کیا خوبصورت نغمہ شئیر کیا ہے ۔ حمیرا چنا نے بہت اچھی کوشش کی ہے ۔ مگر مالا نے اس گانے کو جس خوبی سے گایا تھا اس کا جواب نہیں ۔

فرخ بھائی کدھر ہیں ۔۔۔ یہاں آئیے کہ بہت سی یادیں تازہ ہوگئیں ۔ بہت کم عمری میں یہ مووی دیکھی تھی ۔ بس اس کے بعد زیبا میری آئیڈیل بن گئیں ۔ عمر بیت گئی ۔۔۔ ان جیسی Look ، چہرے پر سنجیدگی اور ایسی میچورٹی کی حامل خاتون پھر آج تک نظر سے نہیں گذری ۔ تلاش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ;)

مالا کی آواز اور زیبا کی ادا کو ملاحظہ فرمایئے ۔

 

ظفری

لائبریرین
ایک خاص Clip دوستوں کی نظر ہے ۔ تھوڑی ویڈیو گڑبڑ ہے ۔ اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔

 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری بھائی مجھے یاد کرنے کے لئے۔ میں نے کچھ عرصے پہلے احمد رشدی اور مالا دونوں کی آواز میں یہ گانے پوسٹ کئے تھے۔ حوالے کے لئے یہ دھاگہ دیکھیں۔ ویسے میں بچپن میں نشو سے زیادہ متاثر تھا لیکن میں نے بچپن میں یہ فلم دیکھی تھی لیکن بھول بھال گیا تھا۔ اوائل جوانی میں میں نے مالا کی آواز میں یہ گانا سنا اور مبہوت ہو کر رہ گیا۔ پہلے میں سمجھا کہ شاید اس گانے کی موسیقی نثار بزمی نے دی ہے کیونکہ سٹائل کافی ان سے ملتا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ سہیل رعنا (بچوں کے پروگرام والے) نے یہ موسیقی دی ہے تو اور حیرت ہوئی۔ سہیل رعنا نے اتنا خوبصورت گانا بنایا ہے اور مالا نے اس سے بھی زیادہ خوبصورتی سے گایا ہے۔ اگر آپ احمد رشدی کی آواز میں بھی یہ گانا سنیں تو اس میں وہ خوبصورتی اور رچاؤ نہیں ہے جو مالا کے گانے میں ہے۔ مالا نے یہ گانا بہت ہی ڈوب کر گایا ہے۔ اور ظفری بھائی مجھے یاد آیا کہ کچھ سال پہلے میرا دفتر علی زیب یعنی محمد علی اور زیبا کے گھر کے بالکل سامنے تھا اور اکثر محمد علی یا زیبا صاحبہ نظر آجایا کرتی تھیں۔ اب تو جج صاحب! یعنی محمد علی صاحب کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ سڑک جن پر ان کا گھر واقع ہے ۔ علی زیب روڈ کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔
 
Top