فاخر
محفلین
تمام محفلین كی خدمت میں آداب و تسلیمات
نہ كچھ لكھنے كی ہمت ہے اور نہ كچھ بولنے كی سكت۔ قلم كی بورڈ لرزہ بر اندام اور زبان گنگ و خاموش، لب سراپا مہر بہ لب۔ كس كے لیے بولوں اور كس كے لیے لكھوں؟۔ ان لوگوں كے لیے جو كچھ دنوں كے بعد ہمارے لیے خواب بن كر رہ جائیں گے، ان لوگوں كے لیے كہ جن سے شاید مخاطبت نہیں ہو سكے گی۔
جس اردو محفل فورم كو انٹر نیٹ سرچ كے ذریعے جانا تھا، اور اس محفل میں شامل ہونے پر خوش ہوئے تھے، اور پھر یہاں اپنے بے ربط مصرعے، بے بحر غزلوں كی اصلاح پر خوش ہوئے تھے، جہاں اپنی كم علمی كی بنیاد پر نوک جھونک بھی ہوئی تھی، نہایت ہی افسوس كے ساتھ كہنا پڑ رہا ہے كہ وہ اب ہمیشہ كے لیے ہم سے جدا ہوجائے گی۔ سچ ہے ’’كل من علیہا فان‘‘۔
یہ انتظامیہ كا فیصلہ ہے، اور ہمیں بسر و چشم اس فیصلے كو قبول ہی كرنا پڑے گا۔ لكھنا پڑھنا تو ہمارا كام ہی تھا، اور آئندہ بھی یہی رہے گا، ہماری ہتھیلیوں كی لكیروں میں پڑھنا لكھنا ہی مقدر ہے، اور اسی لكھنے پڑھنے كی روزی كھانا بھی لكھا ہے۔ اسی لكھنے پڑھنے كی وجہ سے اس محفل میں 2018 میں شركت ہوئی اور جب 2025 كا سال آیا، تو یہ معلوم ہوا كہ محفل اب ختم ہونے والی ہے۔ سچی بات تو یہ ہے كہ ہم اس محفل میں اس لیے شریک ہوئے تھے كہ ایک طویل مدت كے لیے محفل میں رہیں گے؛ لیكن قدرت كو یہ منظور نہ تھا۔
زمانہ كے حوادث اور آلام كا اثر زندگی كے ہر شعبہ پر پڑا ہے، میں یہ تسلیم كرتا ہوں كہ كرونا كے بعد دُنیا نے جو كروٹ لی ہے، وہ نہایت ہی غیر محسوس اور غیر متوقعانہ تھی۔ اس سے داستانِ زندگی ہی بدل كر رہ گئی۔ كچھ چہرے ہمیشہ كے لیے جدا ہوگئے، بالخصوص محترم یعقوب آسی صاحب اور جناب محمد وارث صاحب مرحومین، جن كا ہم سب سے جدا ہوجانا انتہائی افسوسناك ہے، اللہ تعالیٰ ان كی مغفرت فرمائے، ان كی قبر پر انوار و رحمت كی بارشیں كرے، اور اہل خانہ كو صبر جمیل كی توفیق بخشے(آمین)۔ كچھ چہرے محفل میں كبھی كبھی نظر آتے ہیں، اور پھر مہینوں كے لیے غائب ہو جاتے ہیں۔ در اصل زمانے كی اس كروٹ نے جس طرح لوگوں كو متأثر كیا ہے، اس سے ہر كوئی پریشان ہوگیا۔ كسی كو مالی مشكلات پیش آئیں، كسی كے اپنے عزیز بچھڑ گئے۔ غرض كہ ہر ایك شخص مبتلائے روزگار ہوگیا۔ اس صورت میں محفل سے بھی مسلسل ماہ و سال تك غیر حاضری ہی رہی۔
میں خود اِدھر تین سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہا ہوں، البتہ كبھی كبھار موبائل كے ذریعہ محفل كی سرگرمیاں دیكھ لیتا تھا، جو كہ نہ ہونے كے برابر ہے۔ شاید میری طرح اور بھی حضرات ہوں گے، جو مبتلائے روزگار ہونے كی وجہ سے محفل سے غیر حاضر رہے ہیں۔
اس محفل كے اہل علم صاحبان اور وسیع القلب افراد كا تہہ دل سے مشكور ہوں كہ ان سے مجھے بہت كچھ سیكھنے اور جاننے كا موقع ملا۔ میں ایك بار پھر فرداً فرداً ان كا شكر گزار ہوں، جیسے استاد مكرم جناب الف عین صاحب، تابش بھائی، عدنان بھیا كے علاوہ قابل احترام یاسمین بہن وغیرہ كا تہہ دل سے مشكور ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام بھائی اور بہنوں كو ہمیشہ خوش و خرم ركھ( آمین ثم آمین ) ۔ چلیں خدا حافظ ۔
اب كے ہم بچھڑیں تو شاید كبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوكھے ہوئے پھول كتابوں میں ملیں
(احمد فراز)

آخری تدوین: