اچھا، برا اور بدصورت

زیک

مسافر
کلاسک ویسٹرن فلم ایک دفعہ پھر دیکھی۔ یہ ڈی‌وی‌ڈی پر پہلی دفعہ تھی ورنہ ٹی‌وی پر دیکھی تھی۔

1967 کی یہ فلم کافی مزیدار ہے اور ویسٹرن فلموں کے عروج کا دور یاد دلاتی ہے۔

بقول میرے ایک دوست کے کلنٹ بھائی تو چھا ہی گئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی۔ پہلی بار نام سن رہا ہوں۔ یہ تو میری پیدائش سے بھی 11 سال پہلے کی ہے۔ویسے مجھے Where eagles live اور Gunns of Nevarans دیکھنے کا بڑا شوق ہے۔ سپیلنگ کی غلطی درست کر دیجئے گا۔اگر کوئی دوست کوئی لنک دے سکیں ان کے؟
بےبی ہاتھی
 
The Guns of Navarone کی بہت تعریف سنی ہے بلکہ پی ٹی وی نے دو دفعہ دکھائی بھی ہے مگر میں نہ دیکھ سکا۔ جس فلم کا ذکر زکریا نے کیا وہ بھی کافی مشہور ہے اور دیکھنے کی خواہش ہے۔
 

تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
قیصرانی آپ شاید Where Eagles Dare اور The Guns of Navarone کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بھی 1960s کی اچھی فلمیں ہیں۔

بوچھی: آپ کسی نوعیت کی فلم دیکھنا چاہتی ہیں؟


کوئی سی بھی بہت اچھی سی ، مزے دار ، تھوڑا ایکشن ، تھرِلر، تھوڑی ہارور ، تھوڑی رومینٹک ، تھوڑی سائنس فکشن ، تھوڑی تھوڑی سب کچھ ،
:)
 

زیک

مسافر
بوچھی: اور فلموں کے تھریڈ بھی کھول رہا ہوں۔ آپ کو ان مین سے کئی اچھی فلمیں مل جائیں گی۔
 

تیشہ

محفلین
کھولئے نہ ، تاکہ میں دیکھ سکوں نئے نام ، ابھی ہمارے چینلز پر بھی اب بار بار کی دیکھی ہوئی ہی لگا رہے ہیں ،
بور کرتے ہیں :oops:
 
واہ زکریا

کیا یاد دلایا کئی بار میں یہ فلم دیکھ چکا ہوں۔ اس فلم کی پس پردہ موسیقی بڑی زبردست ہے۔ جو نجانے کتنے ہی پاکستانی اور انڈین فلموں میں کاپی ہو چکی ہے۔ ویسے اسی طرح کی ایک اور فلم (دی لاسٹ آوٹ لاء) بھی دیکھنے کا موقع ملا جو نسبتاَ َ نئی فلم ہے۔ لیکن پھر بھی بہت اچھی ہے۔
 
Top