اپگریڈ کے بعد محفل فورم میں نئی فیچرز دریافت کریں

علی وقار

محفلین
مرکزی صفحہ پر یعنی سر ورق یا تازہ ترین میں ملاحظہ و غیر ملاحظہ شدہ لڑیوں کا امتیاز مشکل ہے۔ پہلی نظر میں فرق کرنا مشکل ہے کہ کون سی لڑی میں ہم وزٹ کر چکے اور کون سی ابھی نگاہ سے اوجھل ہے۔ گزشتہ ورژن میں بولڈ اور ان بولڈ کا فرق واضح تھا۔ اس ورژن میں لطیف و کثیف ٰ کا فرق قدرے کم ہے۔
 
زیک

مسافر
دلچسپ کہ اب مثبت میں سے منفی منہا کر کے نیٹ ریٹنگ بنتی ہے
A78C4C1F-8331-46EC-8E73-9CEB6A68288A.jpeg
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
یہاں ریٹنگز کی بات چل ہی رہی ہے تو میری منفی ریٹنگز کا معمہ بھی حل کرلیا جائے تو کیا ہی بات ہو۔
اپ گریڈ کے بعد مجھے دی گئیں 410 ناپسندیدہ ریٹنگز!!!
یہ میرے غائبانہ مراسلوں پر ہیں یا اعزازی کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔
زیک
 
مجھے بھی یاد پڑتا ہے کہ میری منفی ریٹنگز شاید سات تھیں۔ اپگریڈ کے بعد بارہ ہوگئیں۔ تفصیل دیکھیں تو چھ مضحکہ خیز اور چھ ناپسندیدہ کی ریٹنگز ہوگئی ہیں۔ چھ مضحکہ خیز کی تفصیل میں تو مضحکہ خیز کی ریٹنگ والے چھ ہی مراسلے ظاہر ہو رہے ہیں لیکن چھ ناپسندیدہ پر کلک کریں تو سامنے ایک ہی ناپسندیدہ ریٹنگز والا مراسلہ دکھائی دیتا ہے۔ گویا کہ تفصیل میں اب بھی منفی ریٹنگز سات ہی ہیں لیکن کل تعداد بارہ دکھائی دے رہی ہے۔
 
میری بھی ناپسندیدہ کی تعداد اصل سے زیادہ آ رہی ہے۔ یا یوں لگ رہا ہے کہ مضحکہ خیز کا کاؤنٹ ہی ناپسندیدہ پر بھی آ رہا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم سعادت مہر نستعلیق پر مبنی ایک تھیم تیار کر رہے ہیں۔ اسے ہم چند روز میں فورم میں شامل بھی کر دیں گے۔ یہاں ٹیزر کے طور پر چند سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔

1632480125286.png

1632480200371.png
یہ سکرین شاٹ 100% سائز پر لیے گئے ہیں۔ میں عام طور پر Ctrl+ کے ذریعے سائز 125% کرکے پڑھنے کا عادی ہوں۔
سعادت ایک اور تھیم تیار کر رہے ہیں جو کہ صرف نوٹو نستعلیق پر مبنی ہے، یعنی بغیر نسخ فونٹ کے۔ نستعلیق فونٹس کی لائن ہائٹ کو کنٹرول کرنا قریب قریب ناممکن ہوتا ہے۔ لیکن صارفین کی فیڈبیک کے پیش نظر ہم اب صرف نستعلیق فونٹ پر مبنی تھیم پر تجربات کر رہے ہیں۔
 
Top