اپگریڈ کے بعد محفل فورم میں نئی فیچرز دریافت کریں

علی وقار

محفلین
ذرا سے دیر میں خود ہی محفوظ ہو جاتا تھا پوسٹ ہونے سے پہلے۔ مجھے تو یہ یاد پڑتا ہے ۔
میرا بھی یہی خیال ہے۔
خود بخود بھی ہو جاتا تھا اور ڈرافٹ محفوظ کریں و حذف کریں کا آپشن بھی تھا۔
مجھے لگتا ہے کہ ڈرافٹ محفوظ کریں کا آپشن نہیں تھا۔ ڈرافٹ از خود محفوظ ہو جاتا تھا۔ خیر یہ پرانے وقتوں کی باتیں ہیں۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ ڈرافٹ محفوظ کریں کا آپشن نہیں تھا۔ ڈرافٹ از خود محفوظ ہو جاتا تھا۔ خیر یہ پرانے وقتوں کی باتیں ہیں۔
ڈرافٹ میں جو ٹیکسٹ موجود ہے، اسے ڈیلیٹ کیجیے.
ٹول بار میں نیچے والی لائن میں بائیں جانب سے تیسرے آئکون پر کلک کریں.
دو آپشنز آئیں گی. اس میں سے "ڈرافٹ حذف کریں" والی آپشن پر کلک کر دیں.
دوسرا آپشن ڈرافٹ محفوظ کریں تھا۔
 
پہلے لڑی کے لیے ٹیگ ڈالتے وقت کوئی نیا ٹیگ لکھنا ہوتا تھا، تو وہ لکھ کر انگریزی کاما لگانا پڑتا تھا اسے ٹیگز میں شامل کرنے کے لیے۔ اب ٹائپ شدہ نیا لفظ بھی ٹیگ کے طور پر فہرست میں نظر آتا ہے، اور آپ سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔
 
ایک اور اچھا فیچر ہوم پیج پر نئی لڑی بنانے کا آپشن ہے۔ اس پر کلک کرتے ہی مطلوبہ زمرے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
امید ہے کہ نئے آنے والوں کے لیے بھی آسانی کا سبب بنے گا۔
 

علی وقار

محفلین
کسی رکن کا آخری کیفیت نامہ اوتار پر کلک کرنے سے سامنے آ جاتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہے۔ پہلے والا فیچر موجود رہتا تو بہتر تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
برادرم محمد وارث، کچھ وضاحت کریں گے کہ کم تعداد سے کیا مراد ہے؟
مثال کے طور پر زیک کی کل مثبت ریٹنگز پہلے 90 ہزار کے قریب تھیں اور اب 50 ہزار سے کچھ اوپر۔ میری بھی پہلے 80 ہزار سے اوپر تھیں اور اب قریب آدھی سے بھی کم۔ وغیرہ۔ :)
 
Top