اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

سارا

محفلین
یہاں تو سب اپنے شہروں کی اتنی چیزیں لکھی جا رہے ہیں اور مجھے اپنے دونوں شہرو‌ں کی کوئی چیز یاد نہیں آرہی جو لکھوں۔۔یا یوں کہنا چاہیے کہ مجھے کچھ معلومات ہی نہیں ہیں۔۔۔:(
 

زونی

محفلین
سارہ یہ سٹوڈنٹ بریانی کیا چیز ھے اور کیسی ہوتی ھے اور کیا اسے صرف سٹوڈنٹس ہی کھا سکتے ہیں;)
 

سارہ خان

محفلین
اسٹوڈنٹ بریانی کا یہاں پر مشہور ریسٹورنٹ ہے زونی ۔۔ نام اسٹوڈنٹ کا اور کھلاتے سب کو ہیں ۔۔ تم بھی کھا سکتی ہو کبھی آ ؤ تو ۔۔:)
 
ٹنڈو آدم
1۔ ٹنڈوآدم کی بھنی ہوئی سجّّی (ران) بہت مشہور ہے۔
2۔ کسی زمانے میں اسے سندھ کا پیرس کہا جاتا تھا کیونکہ یہ بہت صاف ستھرا اور بہت منظم تھا۔ مگر آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی یہ خصوصیت معدوم ہوتی چلی گئی۔
3۔ پاکسان پیپلز پارٹی کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
4۔ تحریکِ ختم نبوّت پاکستان کے صدر حمادی صاحب کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

 

شمشاد

لائبریرین
سارہ آپ بھی سمجھتی نہیں ہیں۔ بھئی بریانی تو انہوں نے پلیٹ دو پلیٹ ہی کھانی ہے، وہ اصل میں دیگ میں بیٹھ کر کھانی ہے، اس لیے دیگ کا لکھا۔ +ہی ہی+
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل آپ کا شکریہ کہ جیکب آباد کے متعلق لکھا۔ باقی تو ٹھیک ہے لیکن کیا چاول وہاں کاشت ہوتا ہے؟
o
جی شمشاد بھائی ضلع جیکب آباد میں چاول کی کاشت بہت زیادہ ہوتی ہے اور بالائی سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور شکارپور کو Rice bowl of Pakistan کہا جاتا ہے۔ اور ہاں اب یاد آیا جیکب آباد کی ایک اور "چیز" بھی مشہور ہے "موجودہ نگراں وزیراعظم" :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی میں راولپنڈی میں‌رہتا ہوتا ہوں راولپنڈی شہر کی چار مشہور چیزیں جناب کی خدمت میں پیش ہیں

1۔ خرم شہزاد خرم
2۔ خرم شہزاد خرم کی شاعری
3۔ خرم شہزاد خرم کی باتیں
4۔ خرم شہزاد خرم کی شخصیت
ہی ہی ہی ہی
 

قیصرانی

لائبریرین
جی میں راولپنڈی میں‌رہتا ہوتا ہوں راولپنڈی شہر کی چار مشہور چیزیں جناب کی خدمت میں پیش ہیں

1۔ خرم شہزاد خرم
2۔ خرم شہزاد خرم کی شاعری
3۔ خرم شہزاد خرم کی باتیں
4۔ خرم شہزاد خرم کی شخصیت
ہی ہی ہی ہی

خرم شہزاد خرم چیز بن گئے؟
 

فہیم

لائبریرین
کراچی کی خصوصیات میں ایک خصوصیت ہے اس کا ایک علاقہ
یعنی لیاقت آباد عرف لالو کھیت:)

اس کی بھی اپنی خصوصیات ہیں۔

مرحوم ابن صفی کا تعلق اسی علاقے سے تھا۔
اس کے علاوہ معین اختر اور عمر شریف بھی اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔
ساتھ میں یہ ناچیز بھی اس علاقے سے تعلق رکھتا ہے;)

کچھ سالوں پہلے جب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تو اس نے کراچی میں قیام کے دوران اس نے لالوکھیت دیکھنے کی خواہش کی تھی
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ امپائر اسٹیو بکنر کو بھی لالوکھیت میں آنے کا اعزاز حاصل ہے نہ صرف آنے کا بلکہ پان بھی کھانے کا
 

الف عین

لائبریرین
جی میں راولپنڈی میں‌رہتا ہوتا ہوں راولپنڈی شہر کی چار مشہور چیزیں جناب کی خدمت میں پیش ہیں

1۔ خرم شہزاد خرم
2۔ خرم شہزاد خرم کی شاعری
3۔ خرم شہزاد خرم کی باتیں
4۔ خرم شہزاد خرم کی شخصیت
ہی ہی ہی ہی
اسی لئیے ہی ہی بھی چار بار۔۔۔۔۔
واہ واہ واہ واہ خرم
 

ماوراء

محفلین
جی میں راولپنڈی میں‌رہتا ہوتا ہوں راولپنڈی شہر کی چار مشہور چیزیں جناب کی خدمت میں پیش ہیں

1۔ خرم شہزاد خرم
2۔ خرم شہزاد خرم کی شاعری
3۔ خرم شہزاد خرم کی باتیں
4۔ خرم شہزاد خرم کی شخصیت
ہی ہی ہی ہی

میں سوچ رہی تھی کہ اپنے شہر کے بارے میں کیا لکھوں۔ یہ تو خرم نے میرے لیے آسانی کر دی۔ :grin:
 
ساڈھا اسلام آباد:
۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہ فیصل مسجد
۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانو منٹ (جو کہ تقریباً دس کروڑ یا اس سے بھی کچھ اوپر کا تعمیر ہوا جنہوں نے دیکھا ہے وہ ابھی تک حیرت زدہ ہے )
۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے آفس کی بس
۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد کا تو ایک ہی لکھ دیتے جو آجکل چار چھوڑ چودہ کے برابر ہے۔ پرویز مشرف :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے اسلام آباد میں
شکر پڑیاں
دامن کوہ
روز اور یاسمین گارڈن
بری امام

یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں ضرور جانا چاہیے۔
 

سارا

محفلین
بری امام پر کیوں جانا چاہیے سر جی؟؟:confused:
ویسے وہاں میں بھی گئی ہوئی ہوں لیکن تب ذرا چھوٹی تھی۔۔۔:rolleyes:
 
Top