اپنے سفر کی یادیں تازہ کریں

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم گروپ ممبرز
ایک پروجیکٹ کے سلسے میں بائ روڈ اوکاڑہ جانا ہو رہا ہے
پچھلی دفع صبح ناشتہ ہم نے حاجی عثمان ہوٹل پر کیا جو کہ سندر اڈے سے آگے آتا ہے۔ ناشتہ جلدی ختم ہو جاتا ہے اور ساڑھے نو کے بعد پراٹھے ختم اور روایتی کھانے چلتے ہیں
ہم نے ماش کی دال ، پلائو، چائے، پانی کی بڑی بوتل لی اورکھانا باہر قالین بچھے تھڑے پر کیا۔
چونکہ یورک ایسڈ ہم سے بہت پیار کرتا ہے لہذا نمکین روش جوکہ یہاں کی سب سے مشہور ڈش ہے نہیں منگوائی۔ بہت مزا آیا الحمدللہ بل ٹوٹل 430 بنا دو بندوں کا
چنے اور پراٹھے ہم نے پچھلے وزٹ پر کھائے مگر چنے اسلام آباد پنڈی والوں کی طرح بڑے بڑے لوبیہ کی مانند اور کم گریوی والے تھے ۔پراٹھے بہت ثقیل میٹھے اور ذائقہ اورساخت بلکل شیر مال کی مانند تھی
مسافر تو ایسے پراٹھوں کے مزے لے سکتا ہے مگر لانگ ڈراءیو والے ڈرائور کو جاگتے رہنا چاہیے۔
غلہ منڈی پہنچے تو پتہ چلا کہ دو گروپوں کے صدور ایک ہی دن حلف لے رہے ہیں اور اس دن چار گھنٹے کے انتظار کے بعد واپس جانا پڑا کیونکہ مکئ بولی اگلے روز تک کے لئے موخر کر دی گئی تھی۔۔۔۔۔۔
آپ سب سے اپنے اپنے تجربات و واقعات سننے کا منتظر۔
 
Top