متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
دوستو ، بزرگو اور بھائیوں کی خدمت میں آداب!
دوسروں کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی آخر ایک بلاگ بنا ہی لیا ۔
تعارف
میرے بلاگ کا نام برگِ گل ہے ۔۔۔
میرا بلاگ ایک نئے اور دیدہ زیب سٹائل میں پیش ہے۔۔۔مکمل اردو سپورٹ کے ساتھ۔۔۔۔
یہ بلاگ میری اور آپ کی شاعری ، نثری تحاریر وغیرہ پر مشتمل ہے ۔میرے بلاگ پر آپ اپنی تحاریر بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جی ہاں۔۔۔! اس کے علاوہ اس میں ایک ڈاؤن لوڈ سنٹر بھی موجود ہے ۔ جہاں پر آپ اچھے اچھے سوفٹ وئیر، ویکٹر گرافک میں خوبصورت بارڈرز اور ڈیزائن بھی بالکل مفت اور بہت ہی آسان طریقے سے ڈرائیکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بلاگ پر ایک اپ لوڈ سنٹر بھی موجود ہے جہاں پر آپ اپنی فائلز میرے بلاگ پر دکھانے کے لئے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
مزید بر آں۔۔ میرے بلاگ پر ایک ویبز ڈرائکٹری بھی موجود ہے ، جہاں پر مختلف ویب سائٹ ، بلاگز اور فورمز کے لنک دیے گئے ہیں۔ اور آپ اپنی ویب سائٹ، بلاگ، یا فورم کا لنک میں اس میں شامل کر سکتے ہیں۔ ابھی چند لنک ہی دیے ہیں ۔ مزید پر کام جاری ہے۔۔۔۔!
مزید آپ اس بلاگ کو وزٹ کرنے کے بعد ہی جان سکیں گے۔۔۔
سو تو دیر کس بات کی۔۔۔۔!
ابھی میرے بلاگ کو وزٹ کیجئے
میرے بلاگ کا لنک یہ ہے
اور ہاں اظہارِ خیالات کے صفحہ پر میرے بلاگ پر اپنی رائے دینا مت بھولیے گا۔
فقط محمد ذیشان نصر
یہ میرے بلاگ کا سکرین شارٹ ہے۔۔۔۔!
blog+preview.PNG
 
السلام علیکم !
میرے بلاگ کو اس بلاگستان کی دنیا کے اندر وجود میں آئے تو پانچ مہینے ہو گئے ہیں ، لیکن تعارف آج کروارہا ہوں کیسی عجیب سی بات لگتی ہے۔لیکن میں اردو محفل کو استعمال ہی اب کرنے لگا ہوں جس کی وجہ سے تعارف بھی ابھی دے رہا ہوں۔
تعارف کا آغاز
میں نے بلاگ بروز جمعرات 20 اکتوبر سال 2011 میں بنایا،اور اگلے ہی دن تعارفی تحریر لکھی جو کہ میری پہلی تحریر بھی ہے۔میں نے بہت جلد ہی اردو کی اس دنیا میں معلومات حاصل کرنے کے بعد قدم رکھ دیا،اور اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ہے میرا رکھا گیا قدم بہت سود مند رہا۔
میں اپنے بلاگ میں زیادہ تحاریر سیکھنے سکھانے کے عمل کے لیئے لکھتا رہتا ہوں۔اس کے علاوہ میرے بلاگ پر عام طور سے یہ موضوعات شامل ہیں جو میرے لیئے اہمیت کے حامل بھی ہیں :-
  1. ورڈپریس
  2. اسلام
  3. فوٹوشاپ
  4. قلم و ادب
  5. معاشرہ
  6. بلاگ اسپاٹ
میرے بلاگ میں میری تحاریر کے علاوہ دیگر لوگ اپنی تحاریر بھی شاملکرسکتے ہیں۔میں نے اپنے بلاگ کو بنانے میں کافی مشکل کو برداشت کیا،اور پھر کامیابی کی منزل کی جانب بڑھا۔
میرے بلاگ کا خاص مقصد سیکھنا سکھانا اور علم و عمل ہے۔

تشریف ضرور لائیے گا۔
بلاگ پر جانے کے لیئے یہاں کلک کریں۔
 

دعااعوان

محفلین
http://harfedua.blogspot.com/
بنیادی طور پر تو یہ بلاگ اسلام سے متعلق ہے لیکن اس میں معلمین کے لئے معلومات بھی ڈالنے کا ارادہ ہے کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ معلمین کے لئے اردو میں کوئی قابل ذکر سائٹ نہیں ہے ااگر آپ میں سے کسی کی نظر میں ایسی سائٹ ہے تو مجھے ضرور بتایئے گا۔
 
ميرا اردو بلاگ نستعليق تھا ۔ اس ميں مختلف مضامين لکھا کرتا تھا۔ کافی عرصہ اس سے اور عربی بلاگ سے کٹا ہوا تھا پھر ہوسٹنگ ميں کچھ گڑبڑ ہوئی اب ميں نے دوبارہ نئے سرے سے اس پر کام کرنا ہے ان شاء اللہ
 

منصور مکرم

محفلین
لیجئے ایک تعارف ہم بھی کردیتے ہیں۔
میرا پہلا بلاگ (درویش خُراسانی کا بلاگ) http://darveshkhurasani.wordpress.com کے نام سے تھا،اور یہ بلاگ فروری 2011 سے میں نے لکھنا شروع کردیا۔لیکن چونکہ میرا بلاگ مفت سروس کا تھا اور ورڈ پریس پر تھا، اسلئے ہمیں اسکے ڈھانچے میں زیادہ تبدیلی کی اجازت نہ تھی۔ لیکن بہر حال یہ بلاگ اگست 2013 تک چلتا رہا۔

پھر میں نے ورڈپریس کو الوداع کہہ کر بلاگ سپاٹ پر اپنا بلاگ بنایا، افکار منصور (http://mansoormukarram.blogspot.com)کے نام سے۔اور ابھی وہی چلانے کا ارادہ ہے۔

میرا بلاگ ایک عمومی بلاگ ہے،جس میں آپ کو ہر قسم کی تحاریر ملے گی۔یعنی سفرنامے،اپنے خیالات، حالات حاضرہ پر گفتگو،دینی مسائل وغیرہ۔
 

aqeel qureshi

محفلین
السلام علیکم! بہت سے احباب کے بہت سارے بلاگ دیکھے ،کچھ تو بہت اچھے اور جچھ اچھے،میں علم تصوف وسلوک پر ایک بلاگ شروع کیا ہوا آپ احباب دیکھے آپکو کیسا لگا ہے کوئی مشورہ تو ضرور دیجئے گا،دوسرا میں اس فیلڈ سے ان واقف ہوں مجھے اس بلاگ کی بہتری کے لئے بلاگ ماہرین کی ضرورت ہے کیا کوئی صاحب میری مدد کرنا پسند فرمائیں گے۔بلاگ کا لنک یہ ہے
http://knooz-e-dil.blogspot.com/2013/10/blog-post_23.html
 

جمیل قادری

محفلین
آخر کار اردو محفل پر اردو بلاگنگ کا زمرہ بھی شامل کرلیا گیا۔ میں اس زمرے میں پہلا موضوع شروع کررہا ہوں اور یہاں کرنا یہ ہے کہ تمام بلاگرز آکر اپنے بلاگ کا ربط شیئر کریں گے ساتھ ہی اپنے بلاگ کا مختصر سا تعارف دیں گے کہ آپ کن موضوع پر لکھتے ہیں۔
میرا بلاگ کا نام جمیل قادری کابلاگ.‏www.jamilqadri.wordpress.com‏.‏‎ کا تعارف اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے اور دین کا کام کرنا ہے ‏‎
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
لیجئے ایک تعارف ہم بھی کردیتے ہیں۔
میرا پہلا بلاگ (درویش خُراسانی کا بلاگ) Darvesh Khurasani's blog کے نام سے تھا،اور یہ بلاگ فروری 2011 سے میں نے لکھنا شروع کردیا۔لیکن چونکہ میرا بلاگ مفت سروس کا تھا اور ورڈ پریس پر تھا، اسلئے ہمیں اسکے ڈھانچے میں زیادہ تبدیلی کی اجازت نہ تھی۔ لیکن بہر حال یہ بلاگ اگست 2013 تک چلتا رہا۔

پھر میں نے ورڈپریس کو الوداع کہہ کر بلاگ سپاٹ پر اپنا بلاگ بنایا، افکار منصور (http://mansoormukarram.blogspot.com)کے نام سے۔اور ابھی وہی چلانے کا ارادہ ہے۔

میرا بلاگ ایک عمومی بلاگ ہے،جس میں آپ کو ہر قسم کی تحاریر ملے گی۔یعنی سفرنامے،اپنے خیالات، حالات حاضرہ پر گفتگو،دینی مسائل وغیرہ۔
اور میں بلاگ کو ڈھونڈتا ہی رہا... ڈھونڈتا ہی رہا... ڈھونڈتا ہی رہا
 

فلک شیر

محفلین
ميرا اردو بلاگ نستعليق تھا ۔ اس ميں مختلف مضامين لکھا کرتا تھا۔ کافی عرصہ اس سے اور عربی بلاگ سے کٹا ہوا تھا پھر ہوسٹنگ ميں کچھ گڑبڑ ہوئی اب ميں نے دوبارہ نئے سرے سے اس پر کام کرنا ہے ان شاء اللہ
اسی نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ آپ کا ہی ہے ؟
 
Top