اپنے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیئے سب مل گئے۔۔۔۔۔

سعود الحسن

محفلین
آج کے جنگ کی خبر ہے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسمبلیاں تحلیل ہونے سے صرف چند روزقبل مسلم لیگ (ن) کالے دھن کوسفید کرنے کی مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرپاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل گئی۔ ایم کیوایم کی شدید مخالفت اورواک آ ٹ کے باوجود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین کے ترمیمی بل 2012کی منظوری دے دی ہے ،کمیٹی کے اجلاس میں بظاہر ماضی کی اپوزشن پارٹی نے اتحادی جب کہ ماضی کی اتحادی نے اپوزیشن کا کردار ادا کیا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاسوں میںتواتر سے ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرنے والی مسلم لیگ (ن ) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرکے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کومنظورکرالیا ، ایم کیو ایم کے رشیدگوڈیل نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے کرپٹ لوگوںکوحاجی بنایاجارہا ہے۔اجلاس میںکاسٹ اینڈ منیجمنٹ ترمیمی بل 2012ءکی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق کاسٹ اینڈ منیجمنٹ ڈگری ہولڈرزچارٹر منیجمنٹ اکاو ¿ٹینٹ کہلائیںگے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منگل کو رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا س میں ہواجس میںکمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ وہ مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حق میں نہیں کیونکہ اس اسکیم میں زرعی ٹیکس کو ایک طرف چھوڑا جارہا ہے ،اس پر مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی نے انہیںمخاطب ہوکرکہا کہ آپ خواہ مخواہ مجوزہ ٹیکس اسکیم کی مخالفت کررہے ہیں ،کمیٹی کے رکن قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جمہوری طریقہ یہ ہے مجوزہ اسکیم کے حوالے سے ووٹنگ کرائی جائے جس پرخواجہ سہیل منصور نے کمیٹی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کواجلاس کی صدارت کرنے کوکہا اور اپنی نشست سے کھڑے ہوکر رشیدگوڈیل کے ہمراہ اجلاس چھوڑکر باہر چلے گئے،جس کے بعد ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اجلاس کی صدارت شروع اور یوں مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔

11 دسمبر 2012 کے جنگ کی اس ہی حوالے سے خبر بھی ملاحضہ فرما یئں

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت احتساب بل اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بل ایوان میں لاکر منظور کر ابھی لے تو اقتدار میں آکر اسے ختم کردیں گے، انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انتخابات سے ڈھائی ماہ پہلے گورنر کا عہدہ تبدیل کرنا دھاندلی کے برابر اور صدر زرداری کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مخدوم کے بک جانے سے سندھ اور جنوبی پنجاب کے عوام کے مستقبل کا سودا نہیں کیا جا سکتا اور وہ نہیں سمجھتے کہ مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کی گورنری کی قیمت پر سیاسی راستہ بدل لے گی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ تمام گورنرز سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے اور انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت احتساب بل اور ٹیکس ایمنسٹی بل لائی تو بھرپورمخالفت کریں گے، بل منظور ہو بھی گئے تو حکومت میں آ کر ختم کر دیں گے۔

اس حمام میں تمام سیاستدان ننگے ہیں ؟؟؟
 
کاشفی

محفلین
آج کے جنگ کی خبر ہے

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے کرپٹ لوگوںکوحاجی بنایاجارہا ہے۔

اس حمام میں تمام سیاستدان ننگے ہیں ؟؟؟

اس موقع کی مناسبت سے۔۔
دا پشتو شعر حاضر کراں گا سائیں ڈاڈو سُٹھو۔۔

دَ کعبہ پہ بزرگے کہ میں شک نشتہ
ولے خر بہ حجی نشی پہ طواف
(رحمان بابا رحمتہ اللہ علیہ)
ترجمہ: کعبہ کی برکتوں عظمتوں میں مجھے شک نہیں ہے لیکن گدھا طواف کرنے سے حاجی نہیں بن جاتا۔

کرد ګلونہ کړہ چی سیمہ دی گلزار شی
اغزی مہ کړہ پہ خپو کے بہ دے خار شی
(رحمان بابا رحمتہ اللہ علیہ)
ترجمہ:
پھولیں اگاؤ تاکہ راستے باغ بن جائیں کانٹے مت اگاؤ کہ پیروںمیں چبھ جائیں ۔
گندے حمام میں سب ہی گندے ہوتے ہیں۔ایم کیو ایم پر بھی گندگی کے چھینٹے موجود ہیں۔۔ بھلی کری آیا۔۔
پپلز پارٹی اور نون لیگ والے صاف حمام کو گندگی کا ڈھیر بنانے والے ہیں۔۔اس لیئے ان سے پاک معطر ہونے کی توقع رکھنا فضول ہے۔
 
کاشفی

محفلین
مملکتِ خدادپاکستان میں لوٹوں کی چار بڑی فیکٹریاں ہیں۔۔۔
ایک نون لیگ
اوّل پلپز پارٹی
ہکڑو شجاعت کی پارٹی
یک تحریکِ انصاف
ایک، اوّل، ہکڑو، یک، ان تمام وَنوں کو اسپینش میں یونو کہتے ہیں ۔لہذا یہ چاروں، پاکستان کی نمبر یونو لوٹے کی فیکڑیاں ہیں۔۔
حیرت ہوتی ہے ان تمام نمبر یونو لوٹے کی فیکٹریز کے ہمدردوں نے
ٹیکس ایمنسٹی بل
پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
اس کے لیے آپ کو دعوت دی جاتی ہے۔
اس لیئے میں نے پہلے ہی لکھ دیا ہے۔۔پڑھنے والے زحمت کر لیں ایک نامعلوم فرد کی باتیں۔۔:)۔۔
میرے خیال میں لوگ تبصرہ اس لیئے نہیں کررہے ہیں کیونکہ بات ان کی ہے جن سے لوگ ہمدردی رکھتے ہیں اس لیئے تبصرہ کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ آہو۔
 
ساجد

محفلین
مملکتِ خدادپاکستان میں لوٹوں کی چار بڑی فیکٹریاں ہیں۔۔۔
ایک نون لیگ
اوّل پلپز پارٹی
ہکڑو شجاعت کی پارٹی
یک تحریکِ انصاف
ایک، اوّل، ہکڑو، یک، ان تمام وَنوں کو اسپینش میں یونو کہتے ہیں ۔لہذا یہ چاروں، پاکستان کی نمبر یونو لوٹے کی فیکڑیاں ہیں۔۔
حیرت ہوتی ہے ان تمام نمبر یونو لوٹے کی فیکٹریز کے ہمدردوں نے
ٹیکس ایمنسٹی بل
پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔۔۔ :)
کاشفی صاحب ، محفل میں سبھی پارٹیوں کے ہمدرد ہیں اور سبھی پر تنقید بھی ہوتی ہے اور سبھی اس کو برداشت بھی کرتے ہیں ۔۔۔سوائے آپ کے۔ جیسے ہی ایم کیو ایم کے کسی بلنڈر کا ذکر ہوتا ہے آپ تلملا اٹھتے ہیں اور جانے کیا کیا لکھ جاتے ہیں۔پنجاب پر سب و شتم آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور بالمجموع آپ مہاجر کہلوانے والوں کے علاوہ سب کو غیر سمجھتے ہیں۔
محفل پر آپ کی بہت ساری دیگر تحاریر اس سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔ ابھی آپ نے پھر سے دوسروں پر انگلی اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جب جواب میں آپ کے من پسند گروہ پر بات ہو گی تو آپ سب سے پہلے مشتتعل ہوں گے اور پھر انتظامیہ سے "باز پرس" پر مبنی غیر منطقی سوالات شروع کر دیں گے۔ آپ کو ابھی سے خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے رسک پر یہ کھیل شروع کریں ، انتظامیہ اب غیر ضروری بحث برداشت نہیں کرے گی۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی صاحب ، محفل میں سبھی پارٹیوں کے ہمدرد ہیں اور سبھی پر تنقید بھی ہوتی ہے اور سبھی اس کو برداشت بھی کرتے ہیں ۔۔۔ سوائے آپ کے۔ جیسے ہی ایم کیو ایم کے کسی بلنڈر کا ذکر ہوتا ہے آپ تلملا اٹھتے ہیں اور جانے کیا کیا لکھ جاتے ہیں۔پنجاب پر سب و شتم آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور بالمجموع آپ مہاجر کہلوانے والوں کے علاوہ سب کو غیر سمجھتے ہیں۔
محفل پر آپ کی بہت ساری دیگر تحاریر اس سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔ ابھی آپ نے پھر سے دوسروں پر انگلی اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جب جواب میں آپ کے من پسند گروہ پر بات ہو گی تو آپ سب سے پہلے مشتتعل ہوں گے اور پھر انتظامیہ سے "باز پرس" پر مبنی غیر منطقی سوالات شروع کر دیں گے۔ آپ کو ابھی سے خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے رسک پر یہ کھیل شروع کریں ، انتظامیہ اب غیر ضروری بحث برداشت نہیں کرے گی۔

:)لڑی کے عین مطابق ٹیکس ایمنسٹی بل پر تبصرہ آنے کے بجائے ۔۔۔کاشفی پر تبصرہ آگیا۔۔۔:happy: ۔۔
انصاف پر مبنی سوالات کرنے کو غیرمنطقی سوال ہی سمجھا جاتا ہے۔۔کیونکہ یہاں معاملہ کچھ اور ہی ہے۔۔جس کے بارے میں پہلے بھی وضاحت کر چکا ہوں۔۔دوبارہ وضاحت کی ضرورت نہیں۔۔ویسے انتظامیہ کو اگر کوئی بات اچھی نہیں لگتی یا اگر کوئی بات محفل کے قانون سے ٹکراتی ہے تو اس کو ہدف کرنے کا انتظامیہ کے پاس اختیار موجود ہے۔۔ہم نے کب تعاون سے انکار کیا ہے۔۔
ہم نے تو بحث ہی نہیں شروع کی ہے۔۔ہم تو صرف یہ پوچھ رہے تھے کہ عزت مآب نامعلوم لوگوں سے کہ کوئی آئے اور کوئی تبصرہ کرے۔۔ یہ نہیں کہا تھا کہ مجھ پر ہی تبصرہ کریں۔:)
 
ساجد

محفلین
:)لڑی کے عین مطابق ٹیکس ایمنسٹی بل پر تبصرہ آنے کے بجائے ۔۔۔ کاشفی پر تبصرہ آگیا۔۔۔ :happy: ۔۔
انصاف پر مبنی سوالات کرنے کو غیرمنطقی سوال ہی سمجھا جاتا ہے۔۔کیونکہ یہاں معاملہ کچھ اور ہی ہے۔۔جس کے بارے میں پہلے بھی وضاحت کر چکا ہوں۔۔دوبارہ وضاحت کی ضرورت نہیں۔۔ویسے انتظامیہ کو اگر کوئی بات اچھی نہیں لگتی یا اگر کوئی بات محفل کے قانون سے ٹکراتی ہے تو اس کو ہدف کرنے کا انتظامیہ کے پاس اختیار موجود ہے۔۔ہم نے کب تعاون سے انکار کیا ہے۔۔
ہم نے تو بحث ہی نہیں شروع کی ہے۔۔ہم تو صرف یہ پوچھ رہے تھے کہ عزت مآب نامعلوم لوگوں سے کہ کوئی آئے اور کوئی تبصرہ کرے۔۔ یہ نہیں کہا تھا کہ مجھ پر ہی تبصرہ کریں۔:)
کاشفی صاحب ، آپ کو سمجھانا میرا فرض تھا۔ اب آپ اپنی اوٹ پٹانگ لکھنے کی بجائے سمجھائی گئی بات پر غور کریں۔ دوسروں کے تبصروں کے ٹھیکیدار نہیں ہیں آپ اور نہ کوئی آپ کی کسی بات کا پابند ہے۔
اب اوٹ پٹانگی کی تو بلا نوٹس حذف کر دی جائے گی۔
 
اوکے۔۔:)
 
Top