کاشفی

محفلین
اپنی اپنی جنّت
(عالیہ تقوی - الہ آباد)
شیخ جی بولے ایک لڑکے سے
کام اچّھے کرو مرے بچّے
دیکھنا ٹی وی، کھیلنا کریکٹ
کرلو توبہ بس ان سے اب جھٹ پٹ
رکّھو بس روزہ و نماز سے کام
تاکہ جنّت میں پھر ملے انعام
بولا لڑکا مجھے تو معاف کرو
بس یہ جنّت تمہیں مبارک ہو
شہد اور دودھ بیر اور انار
مجھ کو ان میں سے کچھ نہیں درکار
آؤٹ ڈیٹڈ ہیں آپ کی حوریں
کویٔ اسمارٹ نس نہیں ان میں
ہاں اگر ایسی کوئی جنّت ہے
جو مجھے بھی ملے یہ حاجت ہے
کھانے کو چاٹ چاؤمن پزّا
پینے کو فروٹی، کوک اورلمکا
کارٹونوں کےکھیلوں کے چینل
دیکھنے کو مجھے ملیں ہر پل
اچّھے اچّھے ہوں کھیل کے میدان
ٹیم کا کھیلوں بن کے میں کپتان
آپ گارنٹی دیں اگر انکی
پھر تو خواہش کروں میں جنّت کی
عالیہ باتیں لڑکے کی سن کے
شیخ جی کچھ جواب دے نہ سکے
 
Top