اپنا یوٹیوب چینل بناکر گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

ہانیہ

محفلین
آپ میرا یوٹیوب چینل وزٹ کرکے دیکھ لیں الحمدللہ 2017 سے چلا رہا ہوں ابھی تک کوئی ایسا مواد پوسٹ نہیں کیا۔

آپکے چینل کی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپکا چینل ہے اور ہے تو پھر کیسا۔۔۔۔ آپ نے جو لنک دیا تھا ۔۔۔ اس پر کہا ہے کہ motivate کرنے کے لئے۔۔۔ ایسی مثالیں نہ دیں۔۔۔۔
 
آپکے چینل کی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپکا چینل ہے اور ہے تو پھر کیسا۔۔۔۔ آپ نے جو لنک دیا تھا ۔۔۔ اس پر کہا ہے کہ motivate کرنے کے لئے۔۔۔ ایسی مثالیں نہ دیں۔۔۔۔
میں خود یہ ہی سوچتا ہوں کہ لوگ اپنا کتنا قیمتی وقت ایسی روسٹنگ اور گالی گلوچ سے بھری ہوئی ویڈیوز کو دیکھ کر برباد کردیتے ہیں پتا نہیں کیوں
میں خود ایسے لوگوں کے اختلاف رکھتا ہوں۔
 
ثمین زارا

محفلین
مابدولت نے بھی یوٹیوب پر ' اردو آڈیو ناول چینل ' کے نام سے اردو ناولز اور اسٹوریز کو اپنی صداکاری میں آڈیو میں پیش کرنے کا ایک چینل بنایا ہے ۔ تمام پیارے محفلین سے گذارش ہے کہ اس چینل کو ضرور ملاحظہ کرکے سبسکرائب کريں اور وویوز دیں ۔ شکریہ ۔۔ ابھی اس چینل پر مایہ ناز ادیب شوکت صدیقی کا مشہور ناول ' جانگلوس ' جاری ہے ، جسے سماعت فرماکر آپ خواتین و حضرات یقینا" لطف اندوز ہوں گے ۔ حوصلہ افزائی کے لیے مابدولت پیارے محفلین کے ممنون ہوں گے ۔لہذا مابدولت آپ خواتین و حضرات کی اپنے چینل پر تشریف آوری پر پیشگی :welcome: کہتے ہیں۔:):)
آپ کا چینل اردو سیکھنے والوں کے لیے عمدہ ذریعہ بن سکتا ہے ۔ الفاظ کا تلفظ شاندار ہے ۔ پڑھنے کا انداز خوب ہے۔ سبسکرائب کر لیا ہے ۔ آپ بھی چینل کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کرنے سے متعلق کچھ ٹپس دیں تو لوگوں کا بھلا ہو سکتا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مابدولت نے بھی یوٹیوب پر ' اردو آڈیو ناول چینل ' کے نام سے اردو ناولز اور اسٹوریز کو اپنی صداکاری میں آڈیو میں پیش کرنے کا ایک چینل بنایا ہے

آپ میرا یوٹیوب چینل وزٹ کرکے دیکھ لیں

سبسکرائیبڈ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی آمد سے مسرت ہوئی
توقع نہ تھی کہ آپ اِس لڑی پر نظرِ ثانی کریں گی
سبسکرائب کرنے کے لئے شکریہ
شکریہ کی کیا بات بھائی۔ خوش رہئیے۔

لڑی دیکھ لی تھی لیکن کم کم آنا ہو رہا تھا تو رئپلائی کرنا ذہن سے نکل گیا۔
 
آپ کا چینل اردو سیکھنے والوں کے لیے عمدہ ذریعہ بن سکتا ہے ۔ الفاظ کا تلفظ شاندار ہے ۔ پڑھنے کا انداز خوب ہے۔ سبسکرائب کر لیا ہے ۔ آپ بھی چینل کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کرنے سے متعلق کچھ ٹپس دیں تو لوگوں کا بھلا ہو سکتا ہے ۔
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہنوں ثمین زارا اور گل یاسمین کا مابدولت کے چینل کی پسندیدگی اور تعاون کے لیے تہہ دل سے ممنون ہیں ۔:):)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ثمین زارا

محفلین
خوش رہیں ایک دوسرے کو سپورٹ کیا کریں
اگر کوئی اچھا کام کرے تو
آپ کے بھی دونوں چینلز سبسکرائب کر لیے ہیں ۔ کوکنگ چینل کی تراکیب کافی آسان ہیں ۔ جلد ہی ہولے بھوننے کی تیاری ہے ۔ گرافکس کا اس لیے کہ ہماری فیلڈ ہے ۔
 
آپ کے بھی دونوں چینلز سبسکرائب کر لیے ہیں ۔ کوکنگ چینل کی تراکیب کافی آسان ہیں ۔ جلد ہی ہولے بھوننے کی تیاری ہے ۔ گرافکس کا اس لیے کہ ہماری فیلڈ ہے ۔
کوکنگ کا یوٹیوب چینل ہم نے اپنی گھر والی کے لئے بنایا تھا پر وہ بہت ہی کم اِس طرف دھیان دیتی ہیں ۔ گرافکس کا کام میں تو چھوڑنے کا سوچ رہا ہوں اِس فیلڈ میں بہت زیادہ مقابلہ بازی ہے ۔ اب میں ویب سائٹ تیار کررہا ہوں اپنی خود کی۔
انشااللہ
چینلز کو سبسکرائب کرنے کا بہت شکریہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہنوں ثمین زارا اور گل یاسمین کا مابدولت کے چینل کی پسندیدگی اور تعاون کے لیے تہہ دل سے ممنون ہیں ۔:):)
یہ خاکسار و احقر و ہیچمداں بھی آپ کے آبنائے علم و دانش و تفریح پر مہر تائید ثبت کر چکا ہے
 
Top