اپنا یوٹیوب چینل بناکر گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

وسیم

محفلین
یہ خاکسار و احقر و ہیچمداں بھی آپ کے آبنائے علم و دانش و تفریح پر مہر تائید ثبت کر چکا ہے
بندہ ناداں، عالمِ الفاظ و ترکیباتِ مشکلاں و مشکل پسند انساں عوام الناس کو دقیق و صقیل اصطلاحات سے مستفید کرنے پہ باعثِ تقلید ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عالمِ الفاظ و ترکیباتِ مشکلاں و مشکل پسند انساں عوام الناس کو دقیق و صقیل اصطلاحات سے مستفید کرنے پہ باعثِ تقلید ہیں
خوب است، حضور کی سریع الفہم کلام سے ہم کم علم و کج فہم مستفیض و مستفیذ و مستفید ہوئے
 
آپ کے بھی دونوں چینلز سبسکرائب کر لیے ہیں ۔ کوکنگ چینل کی تراکیب کافی آسان ہیں ۔ جلد ہی ہولے بھوننے کی تیاری ہے ۔ گرافکس کا اس لیے کہ ہماری فیلڈ ہے ۔
یہ میرے گھر میں بنتے ہیں میری گھر والی نے بھی اپنے سُسرال میں آکر کھائے جب سے وہ بھی دیوانی ہوگئی ہیں ہولے کی۔
ہولے بنانے کی ترکیب سب سے پہلے ہم نے ہی ڈالی تھی یوٹیوب پر پھر تھوڑے عرصے بعد لوگوں نے بھی اِس کو مختلف طریقوں سے بنانا شروع کردیا ۔ بہت ہی مزے کے بنتے ہیں رات کہ وقت بیٹھ کر سب ایک ساتھ مل کر کھاتے ہیں بہت اچھا لگتا ہے۔
 
وسیم

محفلین
خوب است، حضور کی سریع الفہم کلام سے ہم کم علم و کج فہم مستفیض و مستفیذ و مستفید ہوئے

حضور کی پیہم گل افشانیوں سے عاصیانِ اردو ویب کو ہویدا ہے کہ حضور کی بارگاہِ ضوفشاں میں بلاغت اور قادرالکلامی رفاقت نادیدہ میں باہم ایسے جکڑے ہیں جس کو قرطاس پہ سجائے بغیر علامتہ العصر، نمونہ اسلاف و قدماء شیخ اللفاظت کی طبعیت بیکل رہتی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
دریں چہ شک کہ آمدِ مابدولت قبلہ امین صدیق کے طفیل یہ اردومحفل مرزا رجب بیگ سرور کے فسانہء عجائب کی مقفیٰ ومسجع عبارات سے گویا سج سنور گئی ہے اور لکھنوء کے کسی کوچہء رنگیں و حسین کا منظر پیش کر کے دل و نگاہ میں تلاطم بپا کرنے کے در پہ ہے۔
 
ذرہ نوازی پر مابدولت برادرم وقار کا قلب صمیم کے عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
وسیم

محفلین
خاکسار کی "بھان متی کا کنبہ سیریز" کی تیسری قسط اردو ویب پہ چند لحظے پہلے شائع ہو چکی ہے۔
شکریہ
 
Top