اپنا یوٹیوب چینل بناکر گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

جی ہاں۔۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے اتفاق ہے اس لیے تو میں نے کہا کہ جس موضوع پر وڈیو بنائیں اس کے بارے میں پوری معلومات ہونی چاہیئں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ہمارے یہاں ادب،اخلاق اور مذہب کی وڈیوز کی ریٹنگ بہت کم ہے۔
ٹک ٹاک اور سنیک وڈیوز جیسی ایپس نے لوگوں کے مزاج کو بہت بدل دیا ہے۔۔۔۔لوگ زندگی کو سنجیدہ لے ہی نہیں رہے،خصوصاً نوجوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو نوجوان تعلیم سے منسلک نہیں وہ تو بس یہی کچھ کر رہے ہیں۔
یہ بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے کہ پہلے معلومات ہو پھر ہی یوٹیوب پر اُس ٹاپک کے بارے میں دوسروں کو سیکھائیں لیکن پوری معلومات کسی کے پاس بھی نہیں ہوتی چاہے پوری عمر لگادیں کسی بھی شعبے میں اِسی لئے جتنا آپ کو آتا ہے اُتنا ہی دوسروں کوسکھائیں
 
سسٹر ویڈیو بنانے کے لئے ۔۔۔ پورا یوٹیوب گئیر لینا پڑتا ہے۔۔۔ اور وہ مہنگا بھی ہوتا ہے۔۔۔آجکل competition اتنا ہے اگر آپ کی ویڈیو کی production quality اچھی نہ ہو ۔۔۔۔ تو کوئی پوری ویڈیو دیکھنا پسند نہیں کرتا ہے۔۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ پوری ویڈیو کوئی دیکھے۔۔۔ تو ویڈیو اس معیار کی ہونی چاہئے ۔۔۔
لیکن میں یہ ہی کہوں گا کہ جتنا بھی ہے اُس سے ہی آغاز کیاجائے اور تھوڑے تھوڑے پیسے لگاتے جائیں۔
 
ارے نہیں جی کہاں چلے گا۔۔۔۔ میری ریپو اتنی اچھی نہیں ہے۔۔۔۔ کسی ایسے کو بنانا چاہئے جن کو صرف صرف اچھی اچھی باتیں کرنا اتی ہوں۔۔۔۔ پیار محت نرمی سے جو بات سمجھا سکیں۔۔۔ ہم ٹہرے straight forward۔۔۔۔ ہماری باتیں کم ہی سمجھ آتی ہیں لوگوں کو۔۔۔
زمانہ دن بہ دن جدید ہوتا جارہا ہے۔ سیدھے سیدھے پنچ لگانے والوں کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ کسی اور کو لگ رہے ہوں۔
 
جی بالکل یوٹیوب آپ کے چینل پر اشتہار لگاتا ہے اُس میں سے کچھ حصہ آپ کو بھی دیتا ہے
کیا چینل مالک کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کی ویڈیوز پر کون سے اشتہارات چل رہے ہیں، یا یوٹیوب اشتہار چلانے سے پہلے اجازت طلب کرتی ہے ؟
 
کیا چینل مالک کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کی ویڈیوز پر کون سے اشتہارات چل رہے ہیں، یا یوٹیوب اشتہار چلانے سے پہلے اجازت طلب کرتی ہے ؟
ایڈسینس اکاونٹ میں آپشن ہوتے ہیں کہ آپ کِس طرح کے ایڈز اپنے یوٹیوب کے چینل پر چلانا چاہتے ہیں
 
پہلے کے دور میں ہوتا تھا کہ پیسا کمانے کے لئے لوگ خون پسینا بہاتے تھے جب کہیں جاکر تھوڑی بہت آمدنی ہوتی تھی ۔ لیکن اب دور بدل چکا ہے آج کل کا زمانہ انٹرنیٹ کا ہے اگر اِس کا استعمال آپ اچھے طریقے سے کررہے ہیں اور کسی مقصد کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کیاجائے تو یہ آپ کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ بہت سارے پیسے کمانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔ جیسے جیسے ہمارا معاشرہ ترقی کرتا جارہا ہے ویسے ہی عورتوں کا باہر نکل کر کام کرنا اور اپنی عزت کو محفوظ رکھنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ نیت صاف ہوتو منزل مِل ہی جاتی ہے۔ میری آپ لوگوں کو یہ ہی رائے ہے کہ چاہیں آپ عورت ہوں یا پھر مرد بیروزگاری سے تنگ ہیں تو اپنا گھر بیٹھے یوٹیوب چینل بنائیں اور اُس کے ذریعے سے بہت اچھی آمدنی کمائیں اپنے باس خود بنے کسی کی باتیں نہیں سننی پڑیں گی آپ کو کِن باتوں کا دیہان رکھنا ہے اُس کے لئے آپ کو اِن ویڈیو سے مدد مِل سکتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل ویڈیوز
اگر آپ لوگوں نے یوٹیوب چینلز بنائے ہوئے ہیں تو اپنے تجربات شئیر کریں
مابدولت نے بھی یوٹیوب پر ' اردو آڈیو ناول چینل ' کے نام سے اردو ناولز اور اسٹوریز کو اپنی صداکاری میں آڈیو میں پیش کرنے کا ایک چینل بنایا ہے ۔ تمام پیارے محفلین سے گذارش ہے کہ اس چینل کو ضرور ملاحظہ کرکے سبسکرائب کريں اور وویوز دیں ۔ شکریہ ۔۔ ابھی اس چینل پر مایہ ناز ادیب شوکت صدیقی کا مشہور ناول ' جانگلوس ' جاری ہے ، جسے سماعت فرماکر آپ خواتین و حضرات یقینا" لطف اندوز ہوں گے ۔ حوصلہ افزائی کے لیے مابدولت پیارے محفلین کے ممنون ہوں گے ۔لہذا مابدولت آپ خواتین و حضرات کی اپنے چینل پر تشریف آوری پر پیشگی :welcome: کہتے ہیں۔:):)
 
آخری تدوین:
مابدولت نے بھی یوٹیوب پر ' اردو آڈیو ناول چینل ' کے نام سے اردو ناولز اور اسٹوریز کو اپنی صداکاری میں آڈیو میں پیش کرنے کا ایک چینل بنایا ہے ۔ تمام پیارے محفلین سے گذارش ہے کہ اس چینل کو ضرور ملاحظہ کرکے سبسکرائب کريں اور وویوز دیں ۔ شکریہ ۔۔ ابھی اس چینل پر مایہ ناز ادیب شوکت صدیقی کا مشہور ناول ' جانگلوس ' جاری ہے ، جسے سماعت فرماکر آپ خواتین و حضرات یقینا" لطف اندوز ہوں گے ۔ حوصلہ افزائی کے لیے مابدولت پیارے محفلین کے ممنون ہوں گے ۔لہذا مابدولت آپ خواتین و حضرات کو اپنے چینل پر آمد پر پیشگی :welcome: کہتے ہیں۔:):)
2009 کا یوٹیوب چینل ہے آپکا پر ابھی تک ایڈز نہیں لگے
 
علی وقار

محفلین
صرف یو ٹیوب چینل کھول لینا کافی نہیں ہے۔
1۔ مواد - بدقسمتی سے اچھا برا مواد سب چل رہا ہے، کوشش کریں کہ معیاری مواد ویڈیو کا حصہ بنے۔ مواد کو مسلسل معیاری رکھنا آسان کام نہیں۔ ایک دو ہفتے بعد ہی بندہ ہانپنے لگ جاتا ہے کہ اب میں کیا بولوں، اور کیا نہ بولوں۔ یہ ایشو اپنی جگہ پر بہت بڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے بعد بندہ ایکسپوز ہو جاتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ چینل کسی خاص موضوع پر تو ہو مگر اس میں ورائٹی ہو، یہی وجہ ہے کہ کوکنگ چینلز زیادہ کامیاب ہیں کہ ان میں ہمہ وقت نت نئی ڈشز بنا کر پیش کی جاتی ہیں۔ بہتر ہو گا کہ ویڈیوز کے لیے ایک ماہ پہلے سے شیڈول ترتیب دیا جائے۔
2۔ مارکیٹنگ (اشتہار وغیرہ) ،،، شروع میں تو کم از کم لازم ہے، بعد میں شاید ان کی ضرورت نہ پڑے۔
3۔اعلیٰ معیار کی آڈیو، ویڈیو۔ (طویل مدت کے لیے یہ کام کرنا ہے تو پھر اس پر سرمایہ کاری میں حرج نہیں)
اگر یہ تین کام نہ کیے جائیں تو چینل کی کامیابی مشکل ہے۔ محض پیسے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے چینل بنانے سے بہتر ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں۔
 
ہانیہ

محفلین
جی ہاں۔۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے اتفاق ہے اس لیے تو میں نے کہا کہ جس موضوع پر وڈیو بنائیں اس کے بارے میں پوری معلومات ہونی چاہیئں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ہمارے یہاں ادب،اخلاق اور مذہب کی وڈیوز کی ریٹنگ بہت کم ہے۔
ٹک ٹاک اور سنیک وڈیوز جیسی ایپس نے لوگوں کے مزاج کو بہت بدل دیا ہے۔۔۔۔لوگ زندگی کو سنجیدہ لے ہی نہیں رہے،خصوصاً نوجوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو نوجوان تعلیم سے منسلک نہیں وہ تو بس یہی کچھ کر رہے ہیں۔

بالکل ٹھیک کہا میم۔۔۔۔ آپ نء روسٹنگ ویڈیوز دیکھی ہیں۔۔۔۔ایک بندہ ہے ducky bhai۔۔۔ اتنی گندی لینگویج استعمال کرتا ہے۔۔۔ اور اس کے subscribers ہیں 2.65 M.... ہم تو ایسے گھٹیا طریقہ سے کمائے جانے والے پیسے کو دور سے سلام کرتے ہیں۔۔۔ اور کچھ مزاحیہ چینلز ہیں۔۔۔ skits بناتےے ہیں۔۔۔ ادس سیکنڈ دیکھنا بھی عذاب ہے۔۔۔اقر ایک وہ بندہ ہے ارسلان۔۔۔۔ comics by arsalan والا۔۔۔ وہ تو ڈراموں میں بھی آگیا اتنا مشہور ہوا۔۔۔۔ لوگ اس کے مذاح پر جان دیتے ہیں۔۔۔ لیکن مجھے آج تک اس کی ایک ویڈیو سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
آپ اِن کے یوٹیوب چینل کو دیکھیں میں اِن کا یوٹیوب چینل نہیں دیکھتا میری گھر والی کو اِن کا یوٹیوب چینل پسند ہے یہ تو منہ بھی نہیں دھوتیں جیسے ہی اُٹھتی ہیں لگتا ہے ویسے ہی موبائل اُٹھا کر شروع ہوجاتی ہیں لوگ پھر بھی اِن کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
یوٹیوب چینل لنک

لوگوں کی مرضی جیسا بھی مواد ڈالیں۔۔۔ لیکن ہمیں اس کی ترغیب نہیں دینی چاہئے ۔۔۔ وہ بھی صرف پیسہ بنانے کے لئے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
صرف یو ٹیوب چینل کھول لینا کافی نہیں ہے۔
1۔ مواد - بدقسمتی سے اچھا برا مواد سب چل رہا ہے، کوشش کریں کہ معیاری مواد ویڈیو کا حصہ بنے۔ مواد کو مسلسل معیاری رکھنا آسان کام نہیں۔ ایک دو ہفتے بعد ہی بندہ ہانپنے لگ جاتا ہے کہ اب میں کیا بولوں، اور کیا نہ بولوں۔ یہ ایشو اپنی جگہ پر بہت بڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے بعد بندہ ایکسپوز ہو جاتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ چینل کسی خاص موضوع پر تو ہو مگر اس میں ورائٹی ہو، یہی وجہ ہے کہ کوکنگ چینلز زیادہ کامیاب ہیں کہ ان میں ہمہ وقت نت نئی ڈشز بنا کر پیش کی جاتی ہیں۔ بہتر ہو گا کہ ویڈیوز کے لیے ایک ماہ پہلے سے شیڈول ترتیب دیا جائے۔
2۔ مارکیٹنگ (اشتہار وغیرہ) ،،، شروع میں تو کم از کم لازم ہے، بعد میں شاید ان کی ضرورت نہ پڑے۔
3۔اعلیٰ معیار کی آڈیو، ویڈیو۔ (طویل مدت کے لیے یہ کام کرنا ہے تو پھر اس پر سرمایہ کاری میں حرج نہیں)

اگر یہ تین کام نہ کیے جائیں تو چینل کی کامیابی مشکل ہے۔ محض پیسے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے چینل بنانے سے بہتر ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں۔
آسان کام تو نہیں ہے پر کام کرتے کرتے آسان ہو جاتا ہے
 
لوگوں کی مرضی جیسا بھی مواد ڈالیں۔۔۔ لیکن ہمیں اس کی ترغیب نہیں دینی چاہئے ۔۔۔ وہ بھی صرف پیسہ بنانے کے لئے۔۔۔۔
آپ میرا یوٹیوب چینل وزٹ کرکے دیکھ لیں الحمدللہ 2017 سے چلا رہا ہوں ابھی تک کوئی ایسا مواد پوسٹ نہیں کیا۔
 
بالکل ٹھیک کہا میم۔۔۔۔ آپ نء روسٹنگ ویڈیوز دیکھی ہیں۔۔۔۔ایک بندہ ہے ducky bhai۔۔۔ اتنی گندی لینگویج استعمال کرتا ہے۔۔۔ اور اس کے subscribers ہیں 2.65 M.... ہم تو ایسے گھٹیا طریقہ سے کمائے جانے والے پیسے کو دور سے سلام کرتے ہیں۔۔۔ اور کچھ مزاحیہ چینلز ہیں۔۔۔ skits بناتےے ہیں۔۔۔ ادس سیکنڈ دیکھنا بھی عذاب ہے۔۔۔اقر ایک وہ بندہ ہے ارسلان۔۔۔۔ comics by arsalan والا۔۔۔ وہ تو ڈراموں میں بھی آگیا اتنا مشہور ہوا۔۔۔۔ لوگ اس کے مذاح پر جان دیتے ہیں۔۔۔ لیکن مجھے آج تک اس کی ایک ویڈیو سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔۔
ہر کسی کی پسند جُدا جُدا ہے اور وقت کے حساب سے یہ تبدیل بھی ہوتی رہتی ہے مجھے پہلے پرینک ویڈیو پسند تھیں لیکن وقت کے حساب سے سمجھ آنے لگ گیا کہ یہ صرف وقت کا ضیاع ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہر کسی کی پسند جُدا جُدا ہے اور وقت کے حساب سے یہ تبدیل بھی ہوتی رہتی ہے مجھے پہلے پرینک ویڈیو پسند تھیں لیکن وقت کے حساب سے سمجھ آنے لگ گیا کہ یہ صرف وقت کا ضیاع ہے
پرینک ویڈیوز میں جتنی واہیاتی بڑھ گئی ہے الامان الحفیظ
 
Top