آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
عقیدہ یہی ہے یہی جانتے ہیں
میرا حال میرے نبیﷺجانتے ہیں

غلامِ نبیﷺکی غلامی جو پائی
اسی کو تو ہم سروری جانتے ہیں
محمد زاہدرضابنارسی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کہنی ہے نعت پاک شہ انبیاء مجھے
اپنی زبان دے دے ذرا اے خدا مجھے

یوسف علی عزیز جے پوری
(یہ ہمارے والد صاحب کے استاد تھے)
 

سیما علی

لائبریرین
عاشقانِ او ز خوباں خوب تر
خوش تر و زیبا تر و محبوب تر
دل زعشق او توانائی می شود
خاک ہم دوشِ ثریا می شود
خاک بخدا ز فیض او چالاک شد
آمد اندر وجد و بر افلاک شد
در دلِ مسلم مقام مصطفی ست
آبروئے ما ز نام مصطفی ست
علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ
”اور وہ معشوق کیسا ہے۔؟ دنیا کے تمام حسینوں سے حسین تر اور محبوب تر، اس کے عشق سے دل توانا ہوتے ہیں۔ اور خاک بھی بلندہوکر ہم دوشِ ثریا ہوجاتی ہے۔ اس کے فیض سے خاکِ عرب پستی ذلت سے اٹھ کررفعت عزت واقبال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ وہ معشوق ’مقام مصطفی‘ ہے جوہرمسلمان کے دل میں موجود ہے۔ ہرمسلمان حضور کے نام پرمرتا ہے ا ور دعوی کرتا ہے کہ میرا دل حضور کی محبت سے خالی نہیں ہے۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
مظہر شان کبریاصلی علیٰ محمدؐ
آئینہ خدا نما صلی علیٰ محمدؐ
موجب ناز عارفاں باعثِ وفخر صادقاں
سرورِ خیر انبیاء صلی علیٰ محمدؐ
حسرتؔ اگر رکھے تو بخشش حق کی آرزو
و رد زبان رہے صداصلی علیٰ محمدؐ
حسرت موہانی
 

سیما علی

لائبریرین
ہاتھ آئے اگر خاک ترے نقش قدم کی
سر پر کبھی رکھیں کبھی آنکھوں سے لگائیں
نظارہ فروزی کی عجب شان ہے پیدا
یہ شکل و شمائل یہ عبائیں یہ قبائیں
کرتے ہیں عزیزان مدینہ کی جو خدمت
حسرتؔ اُنھیں دیتے ہیں وہ سب دل سے دعائیں
حسرت موہانی
 

سیما علی

لائبریرین
اس ذرہ -ئے - خاکی کا رتبہ ہی نرالا ہے
حاصل ہوئی جس کو بھی خدمات مدینے کی

عالم تھا اداسی کا مہرو مرے اس دل میں
جب تک نہ ملی مجھکو خیرات مدینے کی

مہرالنّساء بیگم۔
مہرو۔بیجاپور۔کرناٹک۔الہند
 

سیما علی

لائبریرین
سرکار کا لب پر مرے چرچا ہے تو میں ہوں
دل شہر میں طیبہ کا حوالہ ہے تو میں ہوں
  • ڈاکٹر عزیز احسن
 

سیما علی

لائبریرین
میرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) عظیم تر ہے
‏شعور لایا کتاب لایا
‏وہ حشر تک کا نصاب لایا
‏دیا بھی کامل نظام اسنے
‏اور آپ ہی انقلاب لایا
‏وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
‏ازل بھی اسکا اور ابد بھی
‏وہ ہر زمانے کا راہبر ہے۔۔۔

‏— مظفر وارثی
 

سیما علی

لائبریرین
حکیم محمد اخترصاحب رحمۂ اللہ علیہ کی کہی گئ نعت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم
‏تمہیںﷺ نمونہ بنایا ہے پیروی کےلیئے
‏تمہاراﷺعشق ضروری ہےزندگی کےلیئے
‏ہرایک ادا میں تمہاریﷺوہ دلربائ ہے
‏کہ دشمنی بھی ترستی ہےدوستی کے لیئے
‏خدا کےبعد اگرعشق ہو تہ ہوتمﷺسے
‏کہ تمﷺہی حسن مجسم ہوعاشقی کے لیئے💗❤️💗❤️💗
 

سیما علی

لائبریرین
کعبے کے در کے سامنے🌷
‏مانگی ہے یہ دعا فقط🌷

‏ہاتھوں میں حشرتک رہے🌷
‏دامنِ مصطفیﷺ فقط🌷

‏اپنے کرم سے اے خدا🌷
‏عشقِ رسولﷺ کر عطا🌷

‏آخری دم لبوں پہ ہو🌷
‏صَلِّ عَلٰی صدا فقط🌷

‏نعتِ رسول پاک ہے🌷
‏نظمیؔ کا مقصد حیات🌷
 

سیما علی

لائبریرین
مبارک گریہء عشقِ مُحمد ﷺ
‏غمِ آقا ﷺ میں اپنی آنکھ تر رکھ

‏نصیر! اپنی حیاتِ مختصر میں
‏نبی ﷺ کا تذکرہ آٹھوں پہر رکھ

‏اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم

‏پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب
 

سیما علی

لائبریرین
اک بار مدینے کا سفر ہو تو کرم ہو
‏روضہ پہ پہنچ جاؤں تو پھر نعتؐ رقم ہو

‏خواہش مجھے دنیا کی نہیں ہے مرے آقاؐ
‏اب جو بھی سفر ہو، سوئے بطحا و حرم ہو

‏منگتی ہوں ترے در کی نہ خالی مجھے لوٹا
‏قائم یونہی بس میری دعاؤں کا بھرم ہو
‏ذکیہ غزل
 

سیما علی

لائبریرین
راہ راستي کا سب کو دکھايا ميرے نبي نے
پيغام حق ملا جو سنايا ميرے نبي نے

ہوں مشکلوں کے صحرا يا غم پہاڑوں جيسے
کبھي غير کو نہ پکڑو، يہ کہا ميرے نبي نے
سائرہ حميد تشنہ
 

سیما علی

لائبریرین
‏از حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ
‏وضم الا لہ اسم النی الی اسمہ
‏اذ قال فی الخمس الموذن اشہد

‏اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اپنے نام سے مربوط کر دیا اس لئے موذن پانچوں وقت اذان میں اشھد کہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
کلام: امام احمد رضا بریلوی

‏سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
‏سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ

‏اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺ
‏دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ

‏بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا
‏نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
کلام (بیدم شاہ وارثی رحمتہ اللہ علیہ)

‏کیا پوچھتے ہو گرمی بازار مصطفےﷺٰؐ
‏خود بک رہے ہیں آ کے خریدار مصطفےﷺٰ
‏ؐ
‏دل ہے مرا خزینہ اسرارِ مصطفےٰﷺؐ
‏آنکھیں ہیں دونوں روزنِ دیوار مصطفےﷺٰ
 
Top