آئی ایم ایف میں جانا نہیں چاہتے تھے، ملک چلانے کیلئے 28 ارب ڈالرز چاہئیں: فواد چوہدری

جاسم محمد

محفلین
حکومت مہنگائی کیوں کر رہی ہے؟ تاکہ سابقہ حکومت کے لئے گئے قرضوں پر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔
"ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس سال ۱۸ ارب ڈالر کا ہے، ساٹھ ارب ڈالر کی امپورٹ ہے، ۲۰ سے ۲۵ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ پچھلے سات مہینوں میں ڈالر ۲۶ فیصد مہنگا ہوا، ہم درآمدات پر وقتی طور پر ڈیوٹی نا لگائیں تو کچھ عرصے میں ڈیفالٹ ہو جائے، مجھے امپورٹر کے مسائل کا علم ہے لیکن جب ۲۱ کروڑ عوام اور امپورٹر میں ترجیح کا مسئلہ ہو تو ہمیں ہر حال میں ۲۱ کروڑ لوگوں کا فائدہ دیکھنا ہوگا"- وزیر خزانہ اسد عمر
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی
ویب ڈیسک اتوار 21 اکتوبر 2018
1388508-imrankhan-1540107373-520-640x480.jpg


وزیراعظم سعودی عرب سے واپسی پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی ہیں، اس مقصد کے لیے وہ پیر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت سعودی عرب، ملائشیا اور چین جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پیر کو دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3 روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم 28 اکتوبر کو ملائشیا جائیں گے، جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم 3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔
 
سارے پاکستان میں ، ڈالر کہیں بھی استعمال نہیں ہوتا۔ پھر ڈالر کیوں چاہیے؟ تیل کے لئے ، درآمدات کےلئے تو سامنے کی بات ہے، کیا پاکستانی برآمدات اتنی کم ہیں کے 24 ارب ڈالر، سود اتارنے کے لئے چاہئے؟
سامنے کی بات ہے کہ جو روپیہ پاکستانی جرنیلوں اور سیاستدانوں کے ہاتھ آتا ہے، اس کو باہر روپے کی شکل میں نہیں لے جایا جاسکتا۔ لہذا ڈالر چاہئے ہیں۔

ایک سامپل لیتے ہیں، مشرف چاچا ، کس طرح اپنے خرچے ، ملک سے باہر برداشت کرتے ہیں؟ ڈالروں کی وہ کونسی شپلائی ہے جس پر چاچا مشرف کا گذارہ ہورا ہے؟

بہت ہی آسان سی بات ہے کہ کم از کم چاچا مشرف کو 5 پزار ڈالر مہینہ یعنی 60 ہزار ڈالر سال کے چاہیے ہی چاہئے ، اور چونکہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹٰکس بھی ہوتا ہے تو پھر یہ رقم کوئی لاکھ ڈالر سال سے زیادہ بنتی ہے۔ تو وہ کونسی رقم ہے جس کا سود لاکھ دالر سالانہ بنتا ہے ِ اگر 5 فی صد کے حساب سے دیکھا جائے تو چاچا مشرف ، کتنا باہر انویسٹ کرچکے ہیں؟

اور اگر ایک جنرل کا یہ حال ہے تو باقی جرنیلوں کا کیا حال ہے؟

پاکستان کی معصوم عوام کا حال کچھ اس ملاکھڑے کی طرح ہے

چونکہ مارشل لاء اب اولڈ فیشن ہے تو فوجیوں نے اپنے حلوے مانڈے کا حل نکالا ہے کشمیر کا تنازع اور جیوڈیشیل مارشل لاء۔ چیف جسٹس کو استعمال کرنا کہ کھڑے کھڑے گیلانی کو نکال دیا، کھڑے کھڑے نواز ، شہباز کو نکال دیا، منتخب نمائندوں کا یہ "نکالا" ، صرف اور صرف ، قومی اسمبلی میں بحث کے بعد ہی ہونا چاہئے، نا کہ مقننہ جو کہ عدلیہ کا بھائی ہے، باپ نہیں ، کہ کان پکڑ کر پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کو باہر نکال کر سارے پاکستان کے منہ پر ، چیف جسٹس ، فوج کے زور پر ایک زور دار طمانچہ مارے ؟؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
چیف جسٹس کو استعمال کرنا کہ کھڑے کھڑے گیلانی کو نکال دیا، کھڑے کھڑے نواز ، شہباز کو نکال دیا، منتخب نمائندوں کا یہ "نکالا" ، صرف اور صرف ، قومی اسمبلی میں بحث کے بعد ہی ہونا چاہئے، نا کہ مقننہ جو کہ عدلیہ کا بھائی ہے، باپ نہیں ، کہ کان پکڑ کر پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کو باہر نکال کر سارے پاکستان کے منہ پر ، چیف جسٹس ، فوج کے زور پر ایک زور دار طمانچہ مارے
قوم کے منتخب نمائندوں کے کرتوت دیکھیں ہیں؟ ما ن لیتے ہیں کہ ان کو فوج کے دباؤ سے باہر نکالنا غلط ہے۔ لیکن ان کو سالہا سال اپنے پر مسلط رکھنا کونسا ملک و قوم کیلئے بہتری ثابت ہواہے؟ کوئی ایک سیاست دان (محمد علی جناح) کے بعد بتا دیں جس نے عام پاکستانی کی زندگی بہتر کی ہو۔ صرف ایک!
ہر وقت فوج مخالف پراپگنڈہ کرنے سے ملک کے حالات بہتر ہونے ہوتے تو بہت پہلے ہو جاتے۔
 
قوم کے منتخب نمائندوں کے کرتوت دیکھیں ہیں؟ ما ن لیتے ہیں کہ ان کو فوج کے دباؤ سے باہر نکالنا غلط ہے۔ لیکن ان کو سالہا سال اپنے پر مسلط رکھنا کونسا ملک و قوم کیلئے بہتری ثابت ہواہے؟ کوئی ایک سیاست دان (محمد علی جناح) کے بعد بتا دیں جس نے عام پاکستانی کی زندگی بہتر کی ہو۔ صرف ایک!
ہر وقت فوج مخالف پراپگنڈہ کرنے سے ملک کے حالات بہتر ہونے ہوتے تو بہت پہلے ہو جاتے۔

لٹکائیے مجرموں کو ، سیاستدان مجرم ضرور ، لیکن آپ کو اوپر کے سب جرنیل ، سارے جج، ساتھ ہی لٹکانے پڑیں گے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
لٹکائیے مجرموں کو ، سیاستدان مجرم ضرور ، لیکن آپ کو اوپر کے سب جرنیل ، سارے جج، ساتھ ہی لٹکانے پڑیں گے ۔۔۔
جی وہی تو کہہ رہا ہوں کہ ملک کو بغاوت کی طرف دکھیل کر نہیں چلایا جا سکتا۔ مشرقی پاکستان والا فارمولا مغربی پاکستان میں اپلائی ہوا تو ملک مزید ٹوٹ جائے گا۔
 
Top