نعت رسول (ص )

انکار کی سبیل کر ، اقرار لے کے آ
اپنی زبان ِ گُنگ پہ گفتار لے کے آ

طہ کا جس میں رنگ ہو ، خوشبوئے ھل اتا
والیل کے جمال سا معیار لے کے آ

جس میں خریدے جا سکیں دُر ہائے مصطفی ؐ
سودائے عشق کا وہی بازار لے کے آ

الحاد سر اُٹھائے ھے دہلیز پر کھڑا
ایمان میں بجھی ہوئی تلوار لے کے آ

نخوت کے پیڑ کیوں اُگیں ارض ِ خلوص پر
احمد ؐ کے در سے غنچہ ء ایثار لے کے آ

سب ساکنان ِ قصر ہیں بے کل، تو چھوڑ دے
اُس بوریا نشین سا مختار لے کے آ

ہیں زلزلوں کے درمیاں خستہ عمارتیں
آقائے نامدار سا معمار لے کے آ

ظلت کدے میں روزن ِ ایمان کھول دے
آ شمعِ شش جہات سے انوار لے کے آ


ذوالفقار نقوی
 
نعت گوئی محبت نبی ﷺ کے اظہار کا بہترین طریقہ ۔۔۔محبت جتنی زیادہ الفاظ میں چاشنی اور شیرینی اتنی ہی زیادہ ۔۔۔
خوب صورت شراکت ۔۔۔خوش رہیں ۔۔۔آباد رہیں۔۔سلامت رہیں۔۔
 

حسن ترمذی

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ
پیارے کے لیے جو بھی کہا جائے وہ پیارا ہوجاتا ہے
اور کہنے والا اس کا پیارا بن جاتا ہے..
بہت شکریہ نقوی صاحب
 
نعت رسول (ص )

انکار کی سبیل کر ، اقرار لے کے آ
اپنی زبان ِ گُنگ پہ گفتار لے کے آ

طہ کا جس میں رنگ ہو ، خوشبوئے ھل اتا
والیل کے جمال سا معیار لے کے آ

جس میں خریدے جا سکیں دُر ہائے مصطفی ؐ
سودائے عشق کا وہی بازار لے کے آ

الحاد سر اُٹھائے ھے دہلیز پر کھڑا
ایمان میں بجھی ہوئی تلوار لے کے آ

نخوت کے پیڑ کیوں اُگیں ارض ِ خلوص پر
احمد ؐ کے در سے غنچہ ء ایثار لے کے آ

سب ساکنان ِ قصر ہیں بے کل، تو چھوڑ دے
اُس بوریا نشین سا مختار لے کے آ

ہیں زلزلوں کے درمیاں خستہ عمارتیں
آقائے نامدار سا معمار لے کے آ

ظلت کدے میں روزن ِ ایمان کھول دے
آ شمعِ شش جہات سے انوار لے کے آ


ذوالفقار نقوی

ما شااللہ۔ سبحان اللہ۔ سر جی
خوشبوئے ھل اتا
کی وضاحت فرما دیجیے۔ مزید یہ کہ کیا اس نعتِ پاک کو کاپی کرنے کی اجازت ہے ؟
 
Top