اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد

لائبریرین
اچھا ،،،چلیئے پھر ٹھیک ہے،،آج کا سبق
اگر آپ کے گھر میں امی ،ایک عدد بھابھی ایک عدد بہن اور ایک کام والی ہے تو بس پھر آپ آرام سے حالت مراکبیں میں چلے جائیں ۔سارے گھر کے کام خودبخود ہوجائیں گے ۔
اگر ان میں سے آپ کے پاس کوئی بھی نہیں ہے تو اُٹھیں اور ہاتھ پاؤں ہلائے اور اپنا کام خود کریں ۔
ہیں تو سب ہی، لیکن ان کے کام بھی اگر مجھے کرنے پڑیں تو پھر کیا ہو گا؟
 

عمر سیف

محفلین
نصیحت وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہین سنتے
خوشآمد وہ بدترین دھوکا ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ پرنسپل صاحبہ کی شادی ہو گئی ہے اور وہ اس کے بعد اسکول ہی واپس نہیں آئیں۔ بلکہ جاتے ہوئے اسکول کا سارا پیسہ بھی لے گئی ہیں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ہاں بهئی! میں آپ سب کی نئی استانی ہوں۔چلو شاباش اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹهو اور بتاو مجهے کہاں تک پڑھ چکے؟؟؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • "اگر کہیں گناہ ہو رہا ہو اور لوگ اسے معیوب نہ سمجھیں تو سب شریکِ گناہ ہیں۔"
  • "گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔" (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہُ)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • تم پانی جیسے بنو جو اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ پتھر جیسے نہ بنو جو دوسروں کا راستہ بھی روک لیتا ہے۔
  • اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو۔ جو اچھا ہوگا وہ خوشی دے گا اور جو بُرا ہو گا وہ سبق دے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • کبھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیونکہ تمہاری جو حیثیت ہے وہ تمہاری قابلیت نہیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ کا تم پر کرم ہے۔
  • لوگوں کو اسی طرح معاف کرو جیسے تم خدا سے اُمید رکھتے ہو کہ وہ تمھیں معاف کرے گا۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ)
  • لفظوں کے دانت نہیں ہوتے مگر یہ کاٹ لیتے ہیں ۔ اور اگر یہ کاٹ لیں تو ان کے زخم کبھی نہیں بھرتے ۔ (اشفاق احمد)
 
Top