اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد

لائبریرین
کوئی اچھا قول، کوئی اچھی نصیحت، کوئی اچھی بات سب کے ساتھ شیئر کریں۔ اور روزانہ حاضری دیں، سمجھیں آپ کا داخلہ پکا۔
 

عمر سیف

محفلین
”اے مومنو! اللہ سے اس طرح ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمھیں موت نہ آئے مگر اس حالت میں کہ تم مسلمان ہو۔“
(سورة آل عمران: 102)
 

عمر سیف

محفلین
چھتری پاس ہونے کا مطلب یہ تھوڑا ہوتا ہے کہ یہ بارش کو ہی روک لے گی۔
چھتری تو انسان کو بارش میں کھڑا ہونے کا سہارا دیتی ہے۔
بالکل اسی طرح ہی تو "اعتماد" ہوا کرتا ہے، جو انسان کو کامیابی تو نہیں دیدیا کرتا۔ ہاں مگر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ڈٹے رہنے کا موقع ضرور دیا کرتا ہے
 

نیلم

محفلین
یہ سبق اسکول میں پڑھا دو۔ بہتوں کا بھلا ہو گا۔
اچھا ،،،چلیئے پھر ٹھیک ہے،،آج کا سبق
اگر آپ کے گھر میں امی ،ایک عدد بھابھی ایک عدد بہن اور ایک کام والی ہے تو بس پھر آپ آرام سے حالت مراکبیں میں چلے جائیں ۔سارے گھر کے کام خودبخود ہوجائیں گے ۔
اگر ان میں سے آپ کے پاس کوئی بھی نہیں ہے تو اُٹھیں اور ہاتھ پاؤں ہلائے اور اپنا کام خود کریں ۔
 
Top