تعارف اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

میرا نام محمد احمد ہے اردو محفل کے نام اور معیاری تحاریر نے متاثر کیا
پنجابی جٹ ہوں لیکن اردو سے تعلق 1974 سے ہے جب کچی جماعت میں ماسٹر محمد رفیق صاحب کی شاگردی میں گورنمنٹ پراٸمری سکول چک 119 ضلع رحیم یار خان سے اردو میں تختی لکھنا شروع کی۔اردو ادب سے میرا عشق بچپن اور جوانی سے ہوتا ہوا بڑھاپے میں داخل ہو چکا ہے۔
گلابی اردو کے اس معاشرے میں جہاں صحیح تلفظ بولنا تو درکنار املا۶ کے ہجے تک غلط لکھے جاتے ہیں اچھا فورم بنانے اور چلانے پر اردو محفل کے منتظمین اور ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خوش آمدید محمد احمد، ان شاءاللہ آپ محفل کا ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوں گے اور آپ بھی یقیناً فورم کے اساتذہ سے استفادہ کریں گے
خوب آپ رحیم یار خان سے ہیں
زبان کون سی ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گھر میں اردو پنجابی،سندھی اور سراٸیکی بولتے ہیں ،بلوچی اور کشمیری بھی سمجھ لیتے ہیں انشا۶ اللہ جلد مزید زبانوں والیاں بھی آجاٸیں گی
مزید زبانوں والیاں؟
کس کس زبان والی اور کتنی آئیں گی؟
ایک ڈرامہ ہم سب ایک ہیں اس میں بھی چاروں بہوئیں مختلف زبانیں بولتی تھیں۔ اور زیادہ جھگڑا بھی نہیں کر سکتی تھیں۔
 
وسیم

محفلین
وعلیکم السلام اور اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کو کس نے اس محفل کا راستہ دکھایا؟ حضرت بابا گوگل سرکار شریف نے یا پیر سائیں فیس بک شاہ نے ادھر کا راستہ دکھایا؟
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام اور اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کو کس نے اس محفل کا راستہ دکھایا؟ حضرت بابا گوگل سرکار شریف نے یا پیر سائیں فیس بک شاہ نے ادھر کا راستہ دکھایا؟
شکریہ
دونوں ہی نیک ہیں
مزید زبانوں والیاں؟
کس کس زبان والی اور کتنی آئیں گی؟
ایک ڈرامہ ہم سب ایک ہیں اس میں بھی چاروں بہوئیں مختلف زبانیں بولتی تھیں۔ اور زیادہ جھگڑا بھی نہیں کر سکتی تھیں۔
ہری لال گلابی جامنی فالسی زبان والیاں جو بھی آئے بسم اللہ بس کالی زبان والیوں سے تو سب ڈرتے ہیں
 
آپ سب کی محبت اور وضع داری کا شکریہ
اگر آپ میں سے کوٸ مہربان محفل سے زیادہ مستفید ہونے کے طریقوں پر روشنی ڈال سکے اور آنے والوں کو ہدیہ کر دے یا محفل کی نظر اتارنے کی نظر سے صدقہ کر دیا کرے تو عین نوازش ہو گی
 
آپ ایک نظر محفل کے زمروں پہ ڈال لیں آپ کو بہت کچھ سمجھ آ جائے گا پھر کوئی مشکل پیش آئے تو حکم فرمائیے گا کوئی نہ کوئی ان شاءاللہ آپ کی مدد کے لیے تو ضرور موجود ہو گا
 
Top