اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق

قیصرانی

لائبریرین
ابتدائی ٹارگٹ ایک ایسا نستعلیق فانٹ بنانا جو صرف دو کے جوڑ کے الفاظ دکھا سکے۔ بس اتنا ہی! اور کچھ نہیں۔ اس میں تمام اشکال کی تیاری و قواعد کی داخت و شناخت سب شامل ہے۔
محسن بھائی، ذرا اس کی تو وضاحت فرما دیں۔ یا کوئی اور دوست اس بارے میں کچھ فرمائیں
قیصرانی
 

الف نظامی

لائبریرین
خطاط کا تو ابھی تک بندو بست نہیں ہوسکا۔
ویسے میرے پاس مرقع زریں (تاج الدین زریں رقم) کا موجود ہے اس میں یہ دو لمبائی کی تمام اشکال کی تصاویر موجود ہیں کیا ان کو سکین کرکے کام چل سکتا ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
اس سے مراد ایسا اوپن ٹائپ نستعلیق فانٹ ہے جس میں صرف دو کے حروف تک کے تمام الفاظ نظر آئیں۔ جب میں نے کام شروع کیا تھا تو ایسے ہی کیا تھا۔ پہلے پہل جب میں نے ڈاکٹر صاحب (ڈاکٹر عطش درانی) کو بتایا کہ جناب ابھی فانٹ صرف دو کے جوڑ دکھا سکتا ہے تو سب خاصے مایوس ہوئے۔۔۔ کیوں کہ ہمیں کیبنیٹ سیکریٹری کو پیش کرنا تھا کچھ نہ کچھ اس وقت۔۔۔ یہ کوئی 20 اگست 2005 کی بات ہے۔ تو اس وقت میں نے کہا کہ جناب اردو کے قریبا 36 حروف ہیں۔ دو کے جوڑ میں بامعنی و بے معنی 1296 الفاظ بنتے ہیں مثلا جج، حج، خط، بد وغیرہ وغیرہ۔۔۔ پھر شاعر تو ہیں ہی ہم۔۔۔ بیٹھے بیٹھے آمد ہوئی اور ہم نے ایک ایسی غزل کہی جس کے تمام اشعار میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں جس میں جوڑوں کی تعداد 2 سے زیادہ ہو! نمونہء پیش ہے۔

خاموشی سے گزر جا
اب تو دل سے اتر جا
گل ہونے کو ہے چراغ جاں
اے ابن آدم اب تو سدھر جا
طریق دعا ہے بس اس قدر
مدعا عرض کر اور اڑ جا
جو نہ ہو کوچہ جاناں سے گزر نے کا یارا
شرم کر اور ڈوب کے مر جا
دو کے جوڑ اور اردو ہے
جس قدر ہوتا ہے آج بس کر جا


اب دیکھیے بھلا اس میں کوئی بھی لفظ دو کے جوڑ سے زیادہ کا ہے؟ ہر کام کا آغاز چھوٹا ہی ہوتا ہے۔۔۔ پہلے ہی ہفتے آپ اپنے فانٹ میں محمد علی تبریزی نہیں بٹھا سکتے یہ بات ذہن میں رکھیے گا!
پھر اس کے بعد میں نے اس کا پرنٹ نکالا اس پر ہاتھ سے لکھا گیا پہلا کامیاب تجربہ! اس پر سب نے دستخط کیے اور کچھ نہ کچھ لکھا! اس سے پہلے سب بہت مایوس تھے اور مجھے آئے ہوئے ابھی بس کوئی پندرہ بیس دن ہوئے تھے۔ تو یہ تھا ہمارا آغاز۔۔۔ اب میں اس مراسلے میں لکھنا نہیں چاہتا کہ اس وقت پاک نستعلیق کی کیا صورت حال ہے کیوں کہ مجھے معاملات خفیہ رکھنے کا حکم ہے جناب استاذ محترم ڈاکٹر عطش درانی کی طرف سے۔۔۔ ورنہ۔۔۔ خیر۔۔۔ پرسوں کسی پوسٹ میں آپ ضرور کچھ نیا دیکھیں گے انشاءاللہ!
تین کے جوڑوں تک پہنچنے میں جتنا وقت اور جوکھم میں نے کیا ہے وہ میں جانتا ہوں۔ کنسلٹنٹ کی چھٹی کرا دی گئی تھی میرا اسسٹنٹ انکوائریاں بھگت رہا تھا اس میں نے خود پراجیکٹ سے علحدہ کر دیا تھا کیوں کے کام بہت سست جا رہا تھا۔۔۔ خود ستائی مت سمجھیے گا پر بہت پاپڑ بیلے ہیں۔۔۔ اللہ جانتا ہے۔۔۔
بہرطور میں پیغام یہ بھی دینا چاہتا ہوں کہ براہ کرم ذرا قرطاس کار محدود رکھیے مجھے بتانے دیجیے کہ کیا کتنا اور اس مقدار میں کرنا ہے۔ ہم لوگ کینوس تو بہت بڑا پھیلا لیتے ہیں لیکن جب تصویر کا وقت آتا ہے تو پاسپورٹ سائز تو کیا چھوٹا سا نیگیٹو بھی نہیں نکلتا!lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
دوسرا آپ نے لکھا کہ کچھ دو کے جوڑ موجود ہیں تو جناب اصل میں دو کے جوڑ میں تو بنا لیں گے پر ہمیں اس سے بھی آگے جانا ہے ناں! تو اس واسطے آگے جا کر پھس جائیں گے۔ بہتر ہے کوئی کاتب بھیا ٹپک پڑے۔۔۔ کوئی قادری صاحب ہیں اگر وہ مان جائیں تو سبحان اللہ!
 

الف نظامی

لائبریرین
محسن حجازی صاحب کیا ایسا ممکن نہیں کہ ہم ہر حرف کی ابتدائی ، درمیانی اور آخری حالت کی گلف حاصل کرلیں اور نفیس نستعلیق میں پہلے سے موجود گلفز کو ان سے تبدیل کرکے اپنا فانٹ بنالیں (چوری۔۔۔)
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ محسن بھائی۔ میرا دراصل پوچھنے کا یہ مقصد تھا جو میں پہلے واضح‌نہیں‌ کر سکا وہ یہ تھا کہ

اس میں تمام اشکال کی تیاری و قواعد کی داخت و شناخت سب شامل ہے۔

کیا پہلے ہی مرحلے پر ہم یہ کام کریں گے؟ اگر کریں گے تو کیسے؟ یعنی رہنمائی کا بھی بتا دیں‌تو بہت مزا آئے گا۔ میں ابھی ٹورنٹس کی مدد سے کورل ڈرا ڈھونڈ رہا ہوں۔ یہاں فن لینڈ میں تو بہت مشکل ہو جاتا ہے پائیریٹیڈ سافٹ وئیر ڈھونڈنا :)

قیصرانی
 

فرضی

محفلین
ماشاءاللہ تمام دوستوں کاجذبہ قابلِ تحسین ہے، میں دعا کرنے کی حد تک آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجا نعیم، میرے خیال میں نفیس نستعلیق کی نقل کرنے والی بات کچھ ٹھیک نہیں رہے گی۔ اس طرح تو نفیس نستعلیق جیسا ایک ناقابل استعمال فونٹ ہی بنے گا جبکہ محسن پہلے ہی پاک نستعلیق کی صورت میں ایک بہت robust فونٹ بنا چکے ہیں اور اب اسی تجربے کو مزید فونٹس بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
کاتب کی اہمیت کافی زیادہ ہے تو کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہم کسی کاتب کی خدمات پروفیشنلی حاصل کر لیں ، اس سلسلے میں سوچا جا سکتا ہے کیا۔
 

دوست

محفلین
اگر کوئی خطاط رضاکارانہ طور پر نہ مل سکا تو اسے ہائر کرنا ہوگا۔ یہ شاید کچھ مسئلہ کرے۔
میرے ایک عزیز ہیں۔ بورڈ وغیرہ لکھتے رہے ہیں کبھی۔ اگر کچھ نہ ہوسکا تو ان سے رابطہ کروں‌گا۔ مگر یہ خیال رہے ترسیموں کی سکیننگ کے لیے میرے پاس انتظام نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا کسی اچھّی کتابت شدہ کتاب سے کام نہیں چل سکتا؟ اردو کا کوئ قاعدہ بھی لیا جا سکتا ہے اس کے لئے۔ کیا خیال ہے محس؟
 

دوست

محفلین
آج کل کتابت شدہ کتاب کہاں سے ملے گی اچھی حالت میں۔ مشینی چھپائی ہوگی ساری نوری نستعلیق کی۔
فونٹ میں‌ کچھ انفرادیت تو ہونی چاہیے۔ ہوسکتا ہے کتاب سے مطلوبہ ترسیمے مکمل نہ مل سکیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
قواعد کی شناخت و داخت سے مراد یہ کہ پہلے ہمیں اشکال دریافت کرنا ہوں گی۔ پھر یہ کس تناظر میں‌جڑتی ہیں تو یہ تو ہو گیا شناخت کا مرحلہ۔ جبکہ دوسرا مرحلہ ہے ان قواعد کی داخت کا۔ داخت سے مراد ان کی وولٹ میں منتقلی ہے تاکہ انہیں ایک فونٹ کی شکل دی جا سکے۔ اور فی الحال قرطاس کار صرف دو کے جوڑ تک محدود ہے۔ تاکہ کام صحیح انداز میں‌ کیا جا سکے۔ وہ کوئی قادری صاحب تھے ان کا کیا بنا؟ کدھر غائب ہیں وہ آج کل؟ نفیس نستعلیق کی شکلوں پر اگر فونٹ بنتا ہوتا تو میں کب کا بنا چکا ہوتا (یقنینا مرکز فضیلت کی جانب سے نہیں‌بلکہ اپنی ذاتی کوشش کے طور پر یہاں آنے سے پہلے۔۔۔۔) خیر۔ نفیس نستعلیق میں اشکال بہت زیادہ ہیں کوئی ہزار کے لگ بھگ سو بقول نبیل بھائی، ویسا ہی نتیجہ آئے گا۔ پھر وہ نیا فونٹ تو نا ہوا ناں۔۔۔۔
اگر کوئی کتاب ایسی دستیاب ہو جائے جس میں جلی قلم سے کچھ کتابت کی گئی ہو تو کام چل سکتا ہے۔ لیکن کاتب کی کیا بات ہے۔
اور چلیے کتابت کو گولی ماریں۔ آپ میں سے کوئی خوش خط ہے؟ مطلب کتابت سے ہٹ کہ۔۔۔ جیسے بعض لوگ بہت خوش خط لکھتے ہیں پانے ذاتی خطوط وغیرہ۔ تو اگر کوئی ایسے صاحب ہیں تو بتائیں۔ ہم لکیری نستعلیق بنا لیتے ہیں اس میں قط وغیرہ کا اہتمام تو نہیں ہوگا مگر شکل نستعلیق ہی ہوگی۔ ایسے ایک فونٹ کی شکل آپ وولٹ کے فورم پر بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں‌کہ غالب کے ایک خط کو دکھایا گیا ہے۔ تو اس بارے میں تمام اراکین کا کیا خیال ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
مجھے اب تک ایک ذپ موصول ہوا ہے۔ سو اب تک کی ٹیم کچھ یوں‌ہے۔

جناب قیصرانی
محسن حجازی

دیگر لوگ بھی مجھے ذپ کریں تاکہ ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے۔ دنیا بھر میں اوپن سورس پراجیکٹس ہو رہے ہیں ان میں‌ جانے لوگ کیسے شامل ہو جاتے ہیں۔ اصل میں ہم لوگ اچھے ٹائم مینیجر نہیں ہیں شاید۔ ایسے کامں کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔۔۔ ان میں‌میں خود بھی شامل ہوں۔۔۔ خود مجھے چاہیے تھا کہ یہ کام کافی پہلے شروع کرتا لیکن۔۔۔ نکما تو نکما ہوتا ہے۔۔۔ کام کے مراحل کا بھی اعلان کر دیا جائے گا بس ٹیم حتمی طور پر طے ہو جائے اور دوسرا اہم کام کاتب والا ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔۔۔
بہرطور دیکھیے یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ میں تو آج بروز اتوار موسیقی کے مزے لے رہا ہوں اور آرام کر رہا ہوں۔۔۔ کیوں کہ کل ایک اہم معرکہ سر کیا ہے۔ اس کی تھکن اتارنی ہے ناں۔۔۔۔
وہ کیا ہے؟ کل بتاؤں گا۔

بہرطور، اگر کاتب کا انتظام ہو جاتا ہے تو ہمیں‌اے 4 سائز کے پیپر پر لکھوا کر انہیں 600 ڈی پی آئی یا اس سے زائد پر سکین کرنا ہوگا بی ایم پی مونوکروم فارمیٹ میں۔۔۔۔
اس کے بعد ویکٹرائیزیشن کا مرحلہ آئے گا یہاں ہم تصاویر کو کورل ڈرا میں لجا کر کچھ تجزیاجات کریں گے تاکہ ان کے جڑنے کے کچھ اصول دریافت کیے جاسکیں۔ ویسے تو مجھے یہ سب زبانی یاد ہیں لیکن پھر بھی کچھ فرق پڑ سکتا ہے بہرطور ان اصولوں کے علم میں ہونے کا ہم سب کو یہ فائدہ ہوگا کہ تناظری تجزیاجات پر ہت کم وقت صرف ہوگا زیادہ تر وہی تجزیاجات کام آئیں گے جو میں پاک نستعلیق کے لیے کر چکا ہوں اسے مسئلے پر میں نے ایک مقالہ نما چیز بھی لکھی تھی وہ بھی آپ سب کو ارسال کر دوں گا۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، میں شاکر القادری سے ای میل پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ یہاں توجہ کریں گے اور اس پراجیکٹ میں دلچسپی لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے شاکر القادری اور ایک اور صاحب کو اس بارے میں میل تو کی ہے۔ اللہ کرے کہ وہ جلد یہاں رابطہ کریں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میرے پاس جو مرقع زریں موجود ہے اس میں جلی الفاظ میں کچھ اس طرح سے لکھا ہوا ہے
با بب بت بج بد بر بس بش ۔۔۔۔۔بے
تا تب بت تج تد تر۔۔۔۔۔۔۔تے
اسی طرح دوحرفی تمام کمبی نیشن موجود ہیں۔
اگر کاتب نہ ملے تو ان سے کام چلایا جائے؟
 
Top