اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق

دوست

محفلین
فی الحال تجرباتی بنیاد ہے۔ میرا خیال ہے اگر کاتب نہ ملے تو اسی سے کام چلائیں۔ جب اصلی فونٹ بنانا ہوگا تب دیکھی جائے گی۔ کوشش جاری رکھیں‌ گے نا اسی دوران ترسیمے کاتب سے لکھوانے کی مناسب وقت مل جائے گا اس طرح‌ سے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اہمیت اس بات کی ہے کہ اب نستعلیق کے کسی مختلف سٹائل پر کام ہو۔ نفیس نستعلیق میں ایک (غالباً دہلوی) طرز کا خط استعمال کیا گیا ہے جبکہ پاک نستعلیق میں لاہوری طرز کا نستعلیق فونٹ بنایا گیا ہے۔ محسن ہی اس کی تصحیح کر سکیں گے۔

اگر راجا نعیم کے پاس موجود نستعلیق سٹائل کے نمونے پر پہلے ہی کام ہو چکا ہے تو یہ شاید زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہو سکے گا۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ اس کے کسی ایک حصے کو سکین کرکے یہاں اس کا امیج پوسٹ کریں تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے۔

میری دلی خواہش ہے کہ فارسی طرز کے نستعلیق فونٹ پر کام ہو سکے جیسا کہ چلیپا اور کلک خطاطی کے سوفٹویر میں موجود ہے۔ بہرحال یہ تو محض ایک خواہش تھی۔ یہ معلوم نہیں کہ اس کی تکمیل کتنی دشوار ہے۔ ویسے ایک مرتبہ مہوش علی نے کسی قیوم صاحب کے متعلق بتایا تھا جنہوں نے فارسی ہی کے لیے ایک نستعلیق فونٹ‌ پر کام کیا تھا لیکن اس میں اردو کی سپورٹ نہیں تھی۔

میں محسن حجازی سے پوچھنا چاہوں کہ کیا یہ ضروری ہے کہ ہم from scratch ہی ایک فونٹ بنائیں؟ کیا کسی موجودہ فارسی نستعلیق کے فونٹ کو بنیاد بنا کر اس پر کام شروع نہیں کیا جا سکتا؟
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے محسن حجازی سارا کام شروع سے کروا کر کچھ سکھانا بھی چاہ رہے ہیں۔ ان فانٹس میں تو صرف ترسیمے بدلنے سے کام چل جائے گا۔ یا وہ کیا کہتے ہیں ٹیبل( غالبًا) ان میں کچھ ردو بدل ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
پرانی طرز کے قاعدے کا ہی میرا مطلب تھا جس میں با بت بج وغیرہ لکھی ہوتی تھی۔ میرا خیال ہے کہ اسی سے کام چلانا بہتر ہوگا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
حاضر جناب

السلام علیکم
امید ہے کہ مزاج دوستاں بخیر ہونگے!
میں نے کسی ایک فورم پر نستعلیق فونٹ کے متعلق اپنی خواہشتات کا اظہار کیا تھا لیکن نبیل نے مجھے یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ شاید آپ کو خطاطی کی ابجد سے تو کچھ آگاہی ہو لیکن کسی فونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کیا پاپڑ بیلنے پرٹے ہیں اس کا آپ کو اندازہ نہیں لہذا بہتر ہوگا کہ ہم محسن حجازی کے نستعلیق فونٹ کا انتظار کریں
تو صاحب میں نے اسی روز سے چپ سادھ لی تھی اب جب محسن حجازی صاحب کے موجودہ پروجیکٹ کے بارے میں پتا چلا تو اپنی کم علمی اور بے بضاعتی کے باوجود چپ نہیں رہا گیا کیونکہ اردو ۔۔۔۔ فارسی اور نستعلیق میری کمزوری بھی ہے اور میرا جنون بھی ۔
میں خطاط تو نہیں لیکن خوش خط ضرور ہوں یہ الگ بات کہ میرے نزدیک اردو نستعلیق کا جو معیار ہے وہ الحمد للہ اتنا بلند ہے کہ میں اپنی خوش خطی پر شرمندہ و نادم رہتا ہوں البتہ میں
﴿کلک﴾ ﴿چلیپا﴾ اور ﴿نامہ نگار﴾ وغیرہ ایرانی سافٹ ویئرز اور کورل ڈرا کی مدد سے خوبصورت نستعلیق میں کتابت کے نمونے تیار کر کے پیش کرتا رہونگا۔ میرے چند ایسے دوست بھی ہیں جو بہت اچھا نستعلیق لکھ سکتے ہیں ان سے بھی کتابت کے نمونے حاصل کیے جا سکتے ہیں
اس کے علاوہ بھی فونٹ کریٹر اور کورل ڈرا وغیرہ کے سلسلہ میں جو خدمات درکار ہونگی وہ پیش کرتا رہونگا اگر کسی کتاب سے نستعلیق کی تحریروں کے نمونے حاصل کرکے سکین کرنے کی بات ہوگی تو اس کے لیے بھی حاضر ہوں غرضیکہ ہمہ تن حاضر خدمت ہوں۔
بس یہ کام ہونا ضرور چاہیئے
حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کا قول ہے
ادبوا اولادک۔۔۔۔۔۔۔۔۔م بحس۔۔۔۔۔ن الخ۔۔۔ط انہ من مفاتیح الرزق
...
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کچھ گزارشات

دوستان عزیز
اس خیال سے کہ کہیں غیر حاضری نہ لگ جائے پہلا خط جلدی میں ارسال کردیا اور اب بعد میں فورم پر ہونے والی تمام گفتگو کا سرسری جائزہ لیا جس کے مطابق اب تک جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ:
1۔ یہ نستعلیق جلی قلم کے ساتھ﴿ق۔۔۔۔۔۔ط﴾ کی تیکنیک کو مد نطر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا یا پھر بقول محسن حجازی یہ نستعلیق لکیری جے آپ نستعلیق تحریری بھی کہ سکتے ہیں کی صورت میں ہوگا
2۔ اس نستعلیق کے لیے کونسا دبستان منتخب کیا جائے گا﴿دہلوی﴾ ﴿لاہوری﴾ یا ﴿ایرانی﴾ میرا خیال ہے کہ دلوی طرز نستعلیق کی نمائندگی ہمیں نوری نستعلیق میں ملتی ہے جبکہ اردو کے لیے بہترین طرز نستعلق یا تو لاہوری ہے یا پھر ایرانی ان دونوں اسالیب میں جمالیاتی خوبیاں بہت زیادہ ہیں لہذا مناسب ہوگا کہ انہی میں سے کسی ایک کو اختیار کیا جائے
3۔ ایک بات یہ بھی زیر بحث لائی گئی کہ آیا کاتب سے لکھوایا جائے یا کسی کتابت شدہ کتاب سے نمونے حاصل کیے جائیں اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ دونوں صورتیں ممکن ہیں میرے پاس ایسی کتب موجود ہیں جن سے بہترین لاہوری جلی نستعلیق کے نمونے سکین کیے جا سکتے ہیں استاد عبدالمجید پروین رقم کا نام تو سب نے سنا ہوگا علامہ اقبال رح کے ممدوح خطاط ہیں۔ اس کے علاوہ کاتب کا بھی بندوبست ہو سکتا ہے لیکن یہ کتابت لاہور ی طرز پر ہوگی جبکہ اگر ایرانی طرز نستعلیق کے حق میں فیصلہ کیا گیا تو اس سلسلہ میں ایرانیوں کے تشکیل شدہ نستعلیق فونٹ سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتا صرف اس میں چند مزید حروف کے جوڑوں کو شامل کرنا ہوگا جو کہ اردو کے لیے مخصوص ہیں اور فارسی میں موجود نہیں
4۔ اگر تحریری یا لکیری نستعلیق وضع کرنے کی بات ہوئی تو بھی ایرانیوں نے نستعلیق تحریری کے نام سے ایسا فونٹ بنا رکھا ہے اس کو بنیاد بنا کر کام کیا جا سکتا ہے لیکن میری رائے اس کے حق میں نہیں
5۔ دو جوڑوں پر مشتمل الفاظ کے نستعلیق کے لیے ایسے الفاظ کی فہرست کی ترتیب ضروری ہے جو کہ تمام ممکنہ جوڑوں کو دکھا سکے جب یہ فہرست مکمل ہو جائے تو اسےے ایک ہی کاتب سے ایک ہی قلم کے ساتھ لکھوا لیا جائے تاکہ مکمل فونٹ کا توازن قائم رہے اس سلسلہ میں چونکہ حجازی صاحب کام کرتے رہے ہیں اس لیے ممکن ہے کہ ان کے پاس یہ فہرست پہلے سے موجود ہو اگر ایسا ہے تو وہ مہیا فرمائیں تاکہ اس سلسلہ میں مزید کام کیا جا سکے
فی الحال اتنا ہی باقی اگلے پیغام میں
والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فارسئ نستعلیق

نبیل نے کہا:
میری دلی خواہش ہے کہ فارسی طرز کے نستعلیق فونٹ پر کام ہو سکے جیسا کہ چلیپا اور کلک خطاطی کے سوفٹویر میں موجود ہے۔ بہرحال یہ تو محض ایک خواہش تھی۔ یہ معلوم نہیں کہ اس کی تکمیل کتنی دشوار ہے۔ ویسے ایک مرتبہ مہوش علی نے کسی قیوم صاحب کے متعلق بتایا تھا جنہوں نے فارسی ہی کے لیے ایک نستعلیق فونٹ‌ پر کام کیا تھا لیکن اس میں اردو کی سپورٹ نہیں تھی۔

میں محسن حجازی سے پوچھنا چاہوں کہ کیا یہ ضروری ہے کہ ہم from scratch ہی ایک فونٹ بنائیں؟ کیا کسی موجودہ فارسی نستعلیق کے فونٹ کو بنیاد بنا کر اس پر کام شروع نہیں کیا جا سکتا؟

نبیل میں آپ کی اس خواہش سے اتفاق کرتا ہوں اور بجا طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنا ناممکنات میں سے ہرگز نہیں ۔ محسن حجازی کا بھی یہ کہنا بالکل درست ہے کہ اس ٹیم کے ذریعہ جو نستعلیق مدون کیا جائے اس میں کوئی نئی بات کچھ انفرادیت ہونا چاہیے اور میرا خیال ہے کہ فارسی نستعلیق کو بنیاد بنا کر نہ صرف ہم انفرادیت والی بات کو نبھا سکیں گےبلکہ نستعلیق کی حقیقی روایت کو بھی جاری رکھنے کے اہل ہو پائیں گے
اس سلسلہ میں ایک اہم بات یہ ہے جو حجازی صاحب ہی بتائیں گے کہ یونی نستعلیق کے اند ر ﴿ک۔۔۔۔۔۔۔۔ش۔۔۔۔۔۔ش﴾ یعنی حروف کو کھی۔۔۔۔۔۔۔۔نچ کر لکھنے کی صلاحیت کو شامل کیا جا سکتا ہے یا نہیں میرے پاس ایکسافٹ ویر ہے﴿نامہ نگار﴾ جس میں یہ صلاحیت بدرجہ تمام موجود ہے اپنی اگلی کسی پوسٹ میں اس سافٹ ویئر کے ذریعہ لکھے گئے نستعلیق کے چند نمونے ارسال کروں گا
ایک بات یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ میں نے کلک نامی خطاطی کے سافٹ ویر کو استعمال کیا ہے اگر کتابت کی بات ہوئی تو میں مجوزہ حروف کو کلک کے ذریعہ لکھ کر بھی پیش کرسکتا ہوں تاکہ ان کو فونٹ میں ڈھالا جائے اس کے علاوہ چلیپ۔۔۔۔۔ا نامی پروگرام بھی اس مقصد کے لیے کارآمد ہے لیکن کل۔۔۔۔ک زیادہ بہتر ہے
کاتب کا مسئلہ آپ حل ہی سمجھیں کیوں کہ اگر کتابوں سے نمونے سکین کرنے ہیں تو بھی یہ سو فیصد ممکن ہے ۔۔ اگر کاتب ہی کی ضرورت ہے تو بھی میرے جاننے والے لوگوں میں بہت اچھے اور معیاری کاتب موجود ہیں ان سے یہ کام لیا جا سکتا ہے اور اگر کلک پروگرام کے ذریعہ خطاطی کی ضرورت ہو تو بھی یہ میرے ذمہ
 

دوست

محفلین
زہے نصیب جناب۔ بہت شکریہ آپ نے اتنی محبت فرمائی اور تشریف لائے۔ نہ پوچھیں کتنی خوشی ہورہی ہے آپ کو دیکھ کر۔( کام لینا ہے نا :wink:
بھائی جی آپ نے تو بنا کہے ہی ساری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں بس یوں سمجھیے کہ آپ نے آدھا مسئلہ حل کردیا ہے۔ اگر ایک طرف محسن حجازی اس پراجیکٹ کے ناظم ہونگے تو دوسری طرف انھی جتنا کام آپ بھی کریں گے۔ ہمارا تو بس نام ہوگا۔
بہرحال۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے تطویل یعنی کھینچ کر لکھنا پاک نستعلیق میں شامل ہے اور اس فونٹ میں بھی شامل ہوگا انشاءاللہ اور نستعلیق کے مخصوص انداز میں۔ یعنی س ش کے لیے تلوار جیسے س، ش جب سس اور شش لکھا جائے۔ اس کے ساتھ باقی حروف کے لیے بھی ان کی مناسبت سے تطویل کے ترسیمے تیار کیے جائیں گے۔
فونٹ فی الحال تحریری نہیں ہونا چاہیے وہ بعد میں دیکھیں گے۔ اس قسم کا فونٹ ایک اچھا اضافہ ضرور ہوگا تاہم فی الحال اصلی نستعلیق کی ہی بات کرتے ہیں۔
آپ نے اسالیب کی بات کی سچ پوچھیے تو مجھے بھی آپ کی ایک دو تحریروں‌ سے اس بارے میں‌ پتا چلا کہ نستعلیق لکھنے کے بھی انداز ہیں۔ پھر نبیل بھائی کی خواہش کہ اسلوب ایرانی/فارسی ہو۔ تو سمجھیے میرا ووٹ بھی آپ کے ساتھ چونکہ ہم انفرادیت رکھنا چاہتے ہیں اس لیے ایرانی طرز بہترین رہے گا۔ امید ہے باقی دوست بھی اس اسلوب کو پسند کریں گے۔
اب جلدی جلدی کام شروع ہوجائے تاکہ روز مرہ کی مصروفیات میں سے اس کے لیے کچھ وقت مخصوص کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج شاکرالقادری کے پیغامات پڑھ کر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ پتا نہیں انہیں میری ای میل ملی تھی یا نہیں، بہرحال ان کی اس پراجیکٹ میں بروقت آمد اچھا شگون ہے۔ اب بال محسن حجازی کے کورٹ میں ہے، وہی بتائیں گے کہ A4 سائز کے صفحوں پر کس طرح کتابت کرنا ہوگی۔

میں اس پراجیکٹ کے لیے علیحدہ فورم بنانا چاہ رہا ہوں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اسی فورم کا نام تبدیل کرکے اردو نستعلیق فونٹ‌ پراجیکٹ‌ رکھ دیا جائے۔ یا اس فورم کو جنرل ٹائپوگرافی اور خطاطی پر گفتگو کے لیے مخصوص رہنے دیتے ہیں اور اس پراجیکٹ کے علیحدہ فورم بنا دیتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
جناب قادری صاحب! بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر ! کچھ امید بندھی ہے کہ کام آگے بڑھے گا۔ اور شاکر بھائی ہم سب برابر کے شریک ہیں آپ بھی میں بھی نبیل بھائی بھی قیصرانی بھائی اعجاز انکل سب! اب آتے ہیں روش کی طرف تو ایرانی روش بہتر رہے گی میری بھی رال کچھ اسی طرف ٹپک رہی ہے۔ ورنہ پھر لاہوری کر لیتے ہیں کیوں کہ لاہوری بھی موجود نہیں ہے۔نفیس نستعلیق موجود تو ہے مگر ناقابل استعمال ہے۔ لاہوری اور دہلوی دونوں انداز کے نستعلیق موجود ہوں پھر کسی اور طرف جایا جائے۔ایرانی کے لیے میں بے جھجک کہوں گا کی چھاپہ ماریں گے کسی دوسرے فونٹ کا۔ ایسی کی تیسی! بہت ہوگئی تجارت بہت بھر لیں تجوریاں! اب ہماری باری ہے! کاپی رائٹ شائٹ کا کوئی چکر نہیں زبان کا مسئلہ ہے سب اوپن سورس ہے شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ مائکروسافٹ تک نے ونڈوز ایکس پی، آفس کے تمام ورژنز اور ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے سی ایل آر کا سورس کوڈ کھول دیا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات درکار ہوں تو بتائیے گا!
بہرحال، اس ڈاکہ زنی پر آپ مجھے لعن طعن تو کر رہے ہوں گے مگر ابھی ہم اس روش پر نہیں چلیں گے بعد میں دیکھیں گے مقصد صرف بتانا ہے کو اردو کے واسطے کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے۔ لاہوری روش اپنائیے ورنہ بتائیے کہ ایرانی روش بہتر رہے گی۔ بس مسئلہ صرف کتابت کے حصول کا ہے۔
اب تک کی ٹیم کچھ یوں ہے

قیصرانی بھائی (کارکن)
برادرم شاکر عزیر (کارکن)
جناب راجا نعیم (کارکن)
محب علوی (کارکن)
محسن حجازی (ناظم)
نبیل بھائی (نگران اعلی برائے انفراسٹرکچر)
جناب شاکر القادری (کاتب و کارکن)

اب ذرا کام کی کچھ بات ہو جائے۔ مجھے شاکر بھائی کی ایک بات بہت اچھی لگی اور وہ یہ کہ انہوں نے فوراً میری بد نیتی بھانپ لی کہ میں کچھ سکھانا چاہتا ہوں اس لیے شروع سے کام کرنے پر زور دے رہا ہوں۔ بالکل یہی بات ہے۔ اگر یہ تکنیک سب کے ہاتھ نہ بھی آئے کوئی چار لوگ ہی سیکھ جائیں تب بھی بڑا فائدہ ہوگا نئے نئے رنگوں کے فونٹس سامنے آئیں گے۔ ورنہ تو کہیں سے بھی کچھ پکڑ کے جوڑا جا سکتا ہے۔ خیر اب ہم پہلے کام کی طرف آتے ہیں یہ بالکل نیچے کام نمبر ایک لکھا ہوا ہے۔ فی الحال تو ایسے ہی کام چلے گا بعد میں کچھ ٹاسک مینیجمنٹ کی باتیں بھی کرلیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
با بب بج بد بر بع بس بن بی بے

brr5.png


نبیل مجھے آپ کا برقیہ ملا اور ﴿دوست﴾ کی جانب سے ذاتی پیغام بھی بہر حال میں حاضر آپ لوگوں نے جس گرمجوشی سے مجھے وصول کیا اس سے میں واقعی اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگا ہوں ورنہ پہلے تو مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے گھوڑوں کی نعلبندی ہورہی ہو اور کوئی مینڈک پھدکتا ہوا آئے اور کہے کہ مجھے بھی نعل لگادو ۔ بھرحال اللہ کرے میں آپ کی توقعات پر پورا اتروں ۔ حجازی صاحب آپ نے کام نمبر ایک کے بارے میں لکھا لیکن پتہ نہیں چلا کہ وہ کام نمبر ایک کیا ہے ۔
با بب بد بر بج وغیرہ کے چند نمونے ایرانی طرز تعلیق میں دے رہا ہوں اس کو دیکھیئے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ پہلے لاہوری طرز پر عبدالمجید پروین رقم (جن کا شاکر القادری ذکر کر چکے ہیں) کی خطاطی پر مبنی فانٹ بنایا جائے اور اس کی تکمیل پر فارسی کو ہاتھ لگایا جائے کہ
“اول خویش بعد درویش“ اور ویسے بھی یہ سیکھنے کا عمل ہے جس کو آسان سے مشکل کی بتدریج بڑھنا چاہیے۔ کیا خیال ہے باقی اراکین کا۔
 

دوست

محفلین
قادری بھائی بتا چکے ہیں وہ لاہوری اسلوب کے خوشخط ہیں۔ تو پھر لاہوری اسلوب ہی چلنے دیتے ہیں۔ راجا بھائی یہ رقم صاحب جیتے ہیں یا گزر چکے ہیں۔ دوسری صورت میں تو ان کی کتابت کردہ کسی کتاب سے ہی کام چلانا پڑے گا۔
کیوں نہ قادری بھائی کو ٹرائی کرلیں۔
 

دوست

محفلین
موضوع سے قطع نظر نہ جانے کیوں‌ مجھے لگا ہے ایرانی روش میں‌ الفاظ میں ہلکا سا ٹیڑھا پن موجود ہے۔ جبکہ دہلوی طرز میں الفاظ بالکل سیدھے لکھے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ نوری نستعلیق میں ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
استاد عبدالمجید پرویں رقم مرحوم علامہ اقبال کے پسندیدہ خطاط تھے اور کلیات اقبال کی کتابت بھی انہوں نے ہی کی تھی۔
ان کا کام محفوظ ہے اور ان کے شاگرد بھی ضرور ہوں گے۔ باقی قادری صاحب زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔
 

محسن حجازی

محفلین
کام نمبر ایک کی وضاحت کرتا چلوں اصل مقصد ب کی تمام ابتدائی شکلوں کی شناخت اور انہیں کاٹ کر علیحدہ کرنا ہے ب کی شکل تمام حروف پ، ت، ٹ، ث، ی، ے کے لیے قابل عمل ہیں غالبا سمجھ گئے ہوں گے۔ جو تصویر آپ نے دکھائی ہے یہ تو فارسی نستعلیق ہے اور غالبا کلک کا نمونہ ہے اس کی بجائے اگر آپ خود لکھ سکیں لاہوری انداز میں اور قلم بھی تمام پراجیکٹ میں ایک ہی رکھیں تو بہتر ہوگا۔ کوئی اتنی بھی صفائی ضروری نہیں ہے فی الحال تو کام چلاتے ہیں پھر دیکھیں گے۔ بس ابھی تو ہم چل پڑیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
صرفت العمر فی لھو و لعب
فاھا ثم آھا ثم آھا
السلام علیکم راجہ نعیم!
آپ سے معذرت کے ساتھ آپ کے دستخط کے طور پر استعمال ہونے والے عربی شعر نے میری توجہ اپنی جانب کچھ ایسی کھینچی کہ میری طبیعت رواں ہو گئی اور اسی وزن میں اس کا منظوم ترجمہ کر ڈالا جو کہ اب میں بطور دستخط استعمال کر رہا ہوں
گ۔۔۔۔۔زاری زن۔۔۔۔دگی ل۔۔ھ۔۔۔۔و ول۔۔ع۔۔ب م۔۔۔ی۔۔ں
ب۔۔ہ۔ت اف۔۔۔س۔۔۔وس ھے ن۔۔۔ادم ب۔۔ہ۔۔ت ھوں
 

الف نظامی

لائبریرین
shakirulqadree نے کہا:
راجا نعیم نے کہا:
صرفت العمر فی لھو و لعب
فاھا ثم آھا ثم آھا
السلام علیکم راجہ نعیم!
آپ سے معذرت کے ساتھ آپ کے دستخط کے طور پر استعمال ہونے والے عربی شعر نے میری توجہ اپنی جانب کچھ ایسی کھینچی کہ میری طبیعت رواں ہو گئی اور اسی وزن میں اس کا منظوم ترجمہ کر ڈالا جو کہ اب میں بطور دستخط استعمال کر رہا ہوں
گ۔۔۔۔۔زاری زن۔۔۔۔دگی ل۔۔ھ۔۔۔۔و ول۔۔ع۔۔ب م۔۔۔ی۔۔ں
ب۔۔ہ۔ت اف۔۔۔س۔۔۔وس ھے ن۔۔۔ادم ب۔۔ہ۔۔ت ھوں
بہت خوب !! معذرت کی کیا ضرورت ہے ، طبع رواں رکھیے اور ہمارے حوصلے جواں ۔
 
Top