اور اب سرگودھا

ساجد

محفلین
اناللہ و انا الیہ راجعون
مرحومین کی دعائے مغفرت کے لئیے ہمارے ہاتھ خدائے بزرگ و برتر کے حضور بلند ہیں۔
اور اب اس بات کو تقویت ملتی جا رہی ہے کہ یہ لاتوں کے بھوت ( دہشت گرد ) باتوں سے ماننے والے نہیں۔ ذرا حساب لگائیے کہ یہ درندے اب تک کتنے عام شہریوں کا قتلِ عام کر چکے ہیں۔ اب معاملات وزیرستان اور امریکی مداخلت کے بھی نہیں رہے۔ ان کے کل اور آج کے بیانات پڑھئیے اور غور کیجئیے کہ ان کا مقصد اب کیا ہے اور یہ سوات کو عراق سے بھی بد تر بنانے اور غیر ملکیوں کی مدد حاصل کرنے کی بات کیوں کر رہے ہیں۔ ان کی شریعت کے نفاذ کا بھنڈا بھی ان کے بیانوں اور خود کش حملوں کے بعد بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔
 
ساجد، آپ کیسی بہکی بہکی باتیں‌کررہے ہیں؟ ‌ابھی کچھ ایسی ہی بات کہنے پر مجھ پر لعنتیں بھیجی گئی ہیں :)

اللہ ہمارے ملک میں‌امن و امان بحال فرمائے اور ہم کو دہشت گردوں اور عالموں میں‌فرق کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے۔ ان جملہ معصوم جاں بحق ہونے والے متاثریں کی مغفرت فرمائے۔ آمین
 

Dilkash

محفلین
فاروق صاحب
وہ لعنت والا پوسٹ کہاں ہے تاکہ ہم بھی جاکر دیکھ لیں ۔
کہ کس بات پر اپکو ڈانٹ پڑی ہے۔۔
سچی بات تو یہ ہے کہ اجکل دوسروں کی بے عزتی پر لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔جن میں بھی شامل ہوں حالانکہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔مگر کیا کروں کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے۔
 

فرضی

محفلین
بات لاتوں ہی سے بگڑی ہے اور مزید بگڑتی جائیگی اگر پاکستان کی ایک خاص کلاس نے اس زبان میں بات کرنے کے روش ترک نہیں کی...

اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے (امین(
 

سپینوزا

محفلین
تمام پاکستانی مسلمانوں کو مبارک ہو کہ شریعت آ رہی ہے۔ آہستہ آہستہ پاکستان کے چپے چپے پر شریعت پھیل رہی ہے چاہے ٹانک ہو یا کراچی، سوات ہو یا اسلام‌آباد، بنوں ہو یا سرگودھا۔
 
فاروق صاحب
وہ لعنت والا پوسٹ کہاں ہے تاکہ ہم بھی جاکر دیکھ لیں ۔ کہ کس بات پر اپکو ڈانٹ پڑی ہے۔۔سچی بات تو یہ ہے کہ اجکل دوسروں کی بے عزتی پر لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔جن میں بھی شامل ہوں حالانکہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔مگر کیا کروں کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے۔
یہ لیجئے :)
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=9260

اعتراض ہے ملا کے "ہوس اقتدار اور کنواری قلقاریوں" ‌پر، لگتا ہے شاہ کا حرم اور شاہ کے پیشوا کے حرم کے بارے میں اطلاعات کچھ لوگوں تک پہنچی نہیں یا دیدہ دانستہ آنکھ بند کئے اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

والسلام۔
 

خرم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اس سے آگے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ مارنے والا تو گیا جہاں‌اس نے جانا تھا۔ اللہ باقی لوگوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

فاروق بھائی، ایک چیز ہوتی ہے "حُبِ علی" اور ایک چیز ہوتی ہے "بغضِ معاویہ" تو اکثر لوگوں کے افعال "حُبِ علی" میں نہیں‌ "بُغضِ معاویہ" میں ہوتے ہیں۔ ان سے درگزر ہی بہتر۔
 

Dilkash

محفلین
فاروق بھائی بہت شکریہ۔۔۔الحمداللہ کہ اس میں کوئی لعن طعن نہیں ہے بلکہ اپ خاصٰ طمطراق سے گفتگو پر حاوی ہے۔
ماشااللہ۔۔کیپ ایٹ اپ
 

ساجد

محفلین
بات لاتوں ہی سے بگڑی ہے اور مزید بگڑتی جائیگی اگر پاکستان کی ایک خاص کلاس نے اس زبان میں بات کرنے کے روش ترک نہیں کی...

اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے (امین(
جی ، عبدالحمید بھائی ، آپ کی بات سے میں متفق ہوں۔ لیکن عام شہریوں کے قتلِ عام کو تو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ناں۔ بھلے وہ آرمی کے ہاتھوں ہو یا ان درندوں کے ہاتھوں۔
اگر سوات کی حد تک بات کریں تو یہاں صاف ظاہر ہے کہ حملہ پہلے آرمی پر کیا گیا جس میں 29 جوان مارے گئے ۔ اس حملے سے پہلے آرمی نے نہ تو کسی پر گولی چلائی تھی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا تھا۔ پھر فضل اللہ کا اس حملے کے فوری بعد فرار ہونا چہ معنی دارد؟؟؟
اور فضل اللہ کے چیلے چانٹے بی بی سی ریڈیو پر گفتگو میں یہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی شریعت کے نفاذ میں آڑے آئے گا اس کا حال ایسا ( ذبح کرنا) ہی ہو گا۔ یہ اس دن کی بات ہے جس دن آرمی کے 8 جوانوں کو ذبح کر کے ان کے کٹے ہوئے سروں کی گاڑیوں میں نمائش کا مکروہ کام ان درندوں نے سر انجام دیا تھا۔
اللہ ہمیں ایسی شریعت اور اس کے مبلغوں سے محفوظ رکھے۔ ویسے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ساٹھ سال تک سوات میں شریعت کے نفاذ کا خیال اس منافق ٹولے کو کیوں نہیں آیا؟
 

ساجد

محفلین
ساجد، آپ کیسی بہکی بہکی باتیں‌کررہے ہیں؟ ‌ابھی کچھ ایسی ہی بات کہنے پر مجھ پر لعنتیں بھیجی گئی ہیں :)

اللہ ہمارے ملک میں‌امن و امان بحال فرمائے اور ہم کو دہشت گردوں اور عالموں میں‌فرق کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے۔ ان جملہ معصوم جاں بحق ہونے والے متاثریں کی مغفرت فرمائے۔ آمین
فاروق صاحب ، ہمارا بہکنا تو ہماری اپنی جان پر ہی ہوتا ہے لیکن جو لوگ بہک کر دوسروں کی جان لیتے ہیں ان کا ہم کیا کر سکتے ہیں؟
اسی بہکنے اور لوگوں کی جان لینے پر شاعر کی یہ بات کتنی بر محل ہے
لوگ لوگ۔وں کا خون پیت۔ے ہیں
میں تو پھر بھی شراب پیتا ہوں​
شراب کا ذکر استعارے کے طور پہ ہے ۔ ڈر ہے کہ فتوے کی زد میں نہ آ جاؤں اس لئیے وضاحت کر دی ہے:cool:
 
Top