اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

محمداحمد

لائبریرین
بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ہے حساب اپنے دل میں لگا کر تو دیکھو
قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ، ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

قمر جلالوی
 

محمداحمد

لائبریرین
تم سے ملے بھی ہم تو جدائی کے موڑ پر
کشتی ہوئی نصیب تو دریا نہیں ملا

امجد اسلام امجد

بقول شخصے جب دانت تھے تو چنے نہیں تھے، اب چنے ہیں تو دانت نہیں ہیں۔ :)
 

یاز

محفلین
ہم وہ سیاہ بخت ہیں طارق کہ شہر میں
کھولیں دوکان کفن کی سب مرنا چھوڑ دیں

(طارق عزیز)
 

یاز

محفلین
نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش
برستی آگ، جو باراں کی آرزو کرتے

(حیدر علی آتش)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دوست دشمن می شودصائب بوقت بیکسی
خون زخم آہواں ، رہبر شود صیاد را
۔۔صائب تبریزی

کڑا وقت پڑجائے تو دوست بھی دشمن بن جاتے ہیں ۔
زخمی ہرن کا خون بھی شکاری کی رہنمائی کرنے لگتا ہے۔
 
Top