اوبامہ مسلمانوں اور یہودیوں میں مقبول

زیک

مسافر
گیلپ کے سروے کے مطابق سب سے زیادہ امریکی مسلمانوں میں مقبول ہیں اور اس سے بعد امریکی یہودیوں میں۔ غیرمذہبی لوگوں میں بھی اوبامہ کافی مقبول ہیں۔ مخلتف مذاہب کے امریکیوں میں اوبامہ کی مقبولیت کا تناسب کچھ یوں ہے:

مسلمان: 85%
یہودی: 79%
غیرمذہبی: 73%
کیتھولک: 67%
پروٹیسٹنٹ: 58%
مورمن: 45%

vpue4ozwle6nbh2kqsnm2a.gif


اس میں حیرت کی کوئ بات نہیں کیونکہ زیادہ تر مسلمانوں نے الیکشن میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیئے تھے اور یہودی بھی ہمیشہ سے ڈیموکریٹس ہی کو سپورٹ کرتے آئے ہیں۔
 
اب سمجھ میں ایا کہ امریکی مسلمان اور یہودی دراصل ایک ہی انداز سے سوچتے ہیں۔لامحالہ ایک ہی زبان بولیں‌گے۔
زبردست۔ امریکہ واقعی میلٹنگ پوٹ ہے۔
 

زیک

مسافر
اب سمجھ میں ایا کہ امریکی مسلمان اور یہودی دراصل ایک ہی انداز سے سوچتے ہیں۔لامحالہ ایک ہی زبان بولیں‌گے۔
زبردست۔ امریکہ واقعی میلٹنگ پوٹ ہے۔

امریکی مسلمان اور یہودی کتنے ایک ہی انداز سے سوچتے ہیں اور کتنا مختلف اس کا اندازہ لگانے کے لئے کچھ پولنگ سروے کے لنک پیش کر رہا ہوں۔

2004 میں امریکی مسلمانوں کے بارے میں سروے
2007 میں امریکی مسلمانوں کے بارے میں تفصیلی سروے
2008 میں گیلپ کا امریکی مسلمانوں کا سروے
پیو کا امریکہ میں‌ مذاہب کا سروے
2008 امریکی مذہبی سروے

ویسے یہ مورمنز میں اتنا غیر مقبول کیوں‌ہے کیا یہ ایک سے زائد شادیوں‌کا مخالف ہے؟

مورمن عام طور سے قدامت‌پسند اور ریپبلکن ہیں۔

کیا یہ پول امریکہ میں کیا گیا؟

جی ہاں یہ ڈیٹا گیلپ کے روزانہ کے امریکیوں کے پولز سے انہوں نے اخذ کیا ہے۔
 
Top