ان پیج

میں ان پیج پر کچھ کام کررہا ہوں مگر میرے پاس اسکا 2.4 ورژن ہے جو میرے کمپوٹر میں انسٹالڈ نہیں ہے بلکہ میں نے اسکو کاپی کرکے کام چلایا ہوا ہے، پھرا ایک Inpage xp کے نام سے ورژن ہاتھ آیا تھا جو انسٹال ہوتا مگرا اسکے اندر Error آتی ہے اور کافی فونٹ کام نہیں کرتے

اگر کسی صاحب کے پاس اصل کاپی ہوتو مطلع فرمائیں بھلے انکو قیمت دی جائے گی
اور شکریہ بھی ادا کیا جائے گا
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
راجہ صاحب ان پیج کا لنک حاضر ہے۔بے فکر رہئے مفت میں ہے۔سب سے آخر میں ان پیج کا لنک موجود ہے۔اور بھی جو جی چاہے ڈاون لوڈ کر لیجئے گا۔اور اگر فرض کریں یہاں سے آپ کا مسلہ حل نہ ہو تو کہئے گا۔میں آپ کو اپنا والا ان پیج دوں گا۔وہ بھی مفت ہی ہو گا۔
بس دعا کیجئے گا۔

[Link removed]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، جلدی سے ڈاؤنلوڈ کرلیں اس سے پہلے کہ ہم یا پردیسی بھائی اندر ہوجائیں :chicken:
 
وہی مسئلہ

یہ اردو انپیج کا ٢۔٠٠ ورژن ہے جبکہ میں پہلے ہی ٢۔٤ استعمال کر رہا ہوں مگر پرابلم یہ ہے کہ یہ دونوں ورژن ناقابلِ انسٹال ہیں اور صرف DOS سسٹم کے طور پر کام کرتے ہیں اور سسٹم میں اکثر و بیشتر errors پیدا کرتے ہیں۔ اکثر تو مواد ضائع ہوجاتا ہے، جسطرح میری ڈکشنری ضائع ہوچکی ہے، اگر کہیں سے انپیج ایکس پی کا بغیر اریرر انسٹال ہونے والا ورژن ملے تو بات بنتی نظر آتی ہے۔
 

فری

محفلین
السلام علیکم۔۔۔ ان پیج 2٫4 ہمیشہ ایکس پی میں سٹارٹ ہوتے وقت ائیرر دیتی ہے۔۔ اس کے دو خل ہے۔۔ ایک تو اس کی HASP Driver
ملتی ہے۔۔ لیکن اس میں مسئلہ یہ ہوتا ہے۔ کہ یہ ہر سسٹم پر کامیاب نہیں ہوتا،۔اور ایک ان پیج کا نیا ورژن انپیج 2٫8 لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔۔ اسکی قیمت 15000 پاکستانی روپوں میں ہے۔۔
اور یہ غلط طریقے سے بہت ہی مشکل سے ہوتا ہے۔۔ میں اس کو استعما کر رہی ہو
Download Inpage 2.88 Trail (ربط ختم کر دیا گیا ہے -- منتظم)

اور وہ HASP Driver میں اپلوڈ کر رہی ہوں۔۔۔۔۔
 

Attachments

  • hasp_838.zip
    1.3 KB · مناظر: 167
نئے ڈاکومینٹس

افتخار صاحب کیا آپ نئے ڈاکومینٹس لکھنا چاہ رہے ہیں یا کچھ پرانے ڈاکومینٹس پر کام کرنا چاہ رہے ہیں۔

نئے ڈاکومینٹس کے لئے تو بہتر ہوگا کہ آپریٹنگ سسٹم کی اردو سپورٹ، کسی ماڈرن ورڈ پراسیسر اور کرلپ کے نسعلیق فونٹ کا استعمال کریں۔

http://www.crulp.org/nafeesNastaleeq.html
 
کیا بات کر رہے ہو

کرلپ کا فونٹ تو یار سسٹم کو ہینگ کر دیتا ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ رفتار رکھنے والے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے تو ابھی تک ان پیج زندہ باد لیکن یار ہاں اگر مقتدرہ کا فونٹ سامنے آگیا تو اس پر سوچا جاسکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاب آپ کنفیوز تو نہیں ہو گئے؟ نفیس نستعلیق ضرور بہت ثقیل فانٹ ہے ور سسٹم کی صحت پر اثر ڈال سکتا ہے لیکن کلیدی تختے کا تو کوئی اثر متوقع نہیں۔
مقتدرہ فانٹ کے تو اب ہم سن منتظر ہیں۔ ورنہ ہمارا نسق نگار یا اردو نسق استعمال کریں۔ یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی۔ آخر فورم میں بھی تو استعمال کرتے ہیں۔ نبیل کے اردو پیڈ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مقصد یہ ہے کہ چوری کے مال سے بچو۔ ان پیج خرید رکھا ہے تو استعمال کر کے اس کی قیمت وصول کرنا ہو تو بات دوسری ہے۔۔۔۔
 
جواب

آپ بجا فرماتے ہیں لیکن میں دراصل پروفیشنل کمپوزنگ کی بات کر رہا تھا۔ جس میں یہ فونٹس بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ہر کسی کو نفیس نستعیلق ہی بھلا محسوس ہوتا ہے۔ میں نے ٹائپ شدہ کتابوں کے علاوہ کوئی بھی کتاب نستعلیق کے سوا نہیں دیکھی۔ جہاں تک ان پیج کے خریدنے کی بات ہے تو جناب بقول غالب

ہم نے مانا کہ کچھ نہیں غالب
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
 

شعیب

محفلین
مفت مال؟

چوری شدہ مال کو مفت سمجھیں ۔ اگر آپ کچھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے یعنی نیک کام، تو بہتر انپیج کا اردو سافٹویئر خریدا جائے ۔


شعیب

۔
 
جواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں چوری شدہ مال کو نہیں‌اپنانا چاہیئے ۔ لیکن جب میں اپنے کمپیوٹر پر نظر ڈالتا ہے تو یہ تو سارا کا سارا ہی چوری کہ ہے بلکہ پورے پاکستان کے متوسط طبقے کے عام کمپیوٹر یوزرز کے کمپیوٹر آج اسی چوری شدہ مال کی بدولت چل رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی مائیکرو سافٹ کے اوریجنل سافٹ ویر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یا نہیں۔ اگر یہ چوری کا مال نہ ہوتا تو شاید آج اس فورم پر بہت کم لوگ اپنے رائے دیتے ہوئے نظر آتے۔
 

جیسبادی

محفلین
اب ایسی بھی مایوسی کی کوئی بات نہیں۔ آپریٹنگ نظام کے لیے لینکس موجود ہے۔ اگر آپ ونڈوز ہی استعمال کرتے ہو تو پھر بھی ہر قسم کی عملیات آزاد مصدر موجود ہے۔ گوگل اور sourceforge پر تلاش سے سب کچھ مل جاتا ہے۔ صرف کچھ گیمز ایسی ہیں جو آزاد مصدر میں نہیں ملتی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ان پیج 2.4 کو ایکس پی پر چلانے سے جو hasp ڈرائیور کا ایرر آتا ہے اس کو اسطرح سے ختم کیا جا سکتا ہے کہ جب آپ ان پیج کو چلائیں تو پہلا پیغام جو آپ کو ملے گا وہ یہ ہوگا کہ ڈرائیور انسٹال نہیں ہے اب انسٹال کرنے کے لیے اوکے پریس کریں
آپ اس ہدایت پر عمل کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر کے ری سٹارٹ بٹن پر انگلی رکھ لیں اور اب نہایت ہوشیاری سے اوکے کے بٹن پر کلک کر کے انتظار کریں
تھوڑے سے توقف کے بعد لیکن ایرر میسیج بکس کھلنے سے صرف ایک لمحہ پہلے ری سٹارٹ کے بٹن کو دبا دیں آپ کا کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جائے گا اور ابآپ دیکھیں گے کہ آپ کے کمپیوٹر پر ان پیج بالکل اسی طرح چلتا ہے جس طرح98 پر چلتا تھا۔
ری سٹارٹ بٹن دبانے کے لیے ٹائمنگ کا خاص خیال رہے یہ عین اس وقت دبانا ہے جب ایرر بکس کھلنے میں ایک لمحہ باقی ہو ۔۔ ایک دو مرتبہ کوشش کرنے سےے آپ درست اندازہ کر لیں گے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
 
یہ بڑی مجبوری ہے۔ ایک تو اردو میں سافٹ وٕیر کم ہیں۔ اور جن کے پاس ہے وہ فرعون بنے بیٹھے ھیں۔ سافٹ ویر والے ھم سب کی مشکلات پڑھ کر دل ہی دل میں مسکرا رھے ھونگے۔ لیکن ظالم اتنے ھیں کہ ھما ری مشکلات حل کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتے۔ کہیں Hasp کا تالا پڑا ھے تو کہیں ٹرا یل ورژن کا۔ یہ نہیں سوچتے کہ بڑی بڑی کمپنی والے ان کے سافٹ ویر خریدنے کی سکت رکھتے ھیں بیچا رہ فرد واحد کہاں سے لاے۔
 
شاکر بھائ کیوں مزاق کرتے ھیں - یہ تو ایسا ہی ھے جیسے ڈاکٹرکہے کہ ایک گولی سونے کے بعد اور ایک گولی جاگنے سے پہلے۔ کیسے پتہ چلے گا کہ آخری لمحہ آ گیا ہے؟
 
میری راے ہے کہ "نام" ہمیشہ نام ہی رہتا ہے ۔ کوئ بھی شخص نام کا ترجمہ نام کی جگہ استعمال نہیں کرتا۔ اگر کسی کا نام "اسد" ہے تو اسے اسد ہی پکارا جاے گا ۔ اسے شیر نہیں پکارا جاے گا ۔ آُپ سمجھ گےء ھوں گے۔
 
ان پیج 2.4 کو ایکس پی پر چلانے سے جو hasp ڈرائیور کا ایرر آتا ہے اس کو اسطرح سے ختم کیا جا سکتا ہے کہ جب آپ ان پیج کو چلائیں تو پہلا پیغام جو آپ کو ملے گا وہ یہ ہوگا کہ ڈرائیور انسٹال نہیں ہے اب انسٹال کرنے کے لیے اوکے پریس کریں
آپ اس ہدایت پر عمل کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر کے ری سٹارٹ بٹن پر انگلی رکھ لیں اور اب نہایت ہوشیاری سے اوکے کے بٹن پر کلک کر کے انتظار کریں
تھوڑے سے توقف کے بعد لیکن ایرر میسیج بکس کھلنے سے صرف ایک لمحہ پہلے ری سٹارٹ کے بٹن کو دبا دیں آپ کا کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جائے گا اور ابآپ دیکھیں گے کہ آپ کے کمپیوٹر پر ان پیج بالکل اسی طرح چلتا ہے جس طرح98 پر چلتا تھا۔
ری سٹارٹ بٹن دبانے کے لیے ٹائمنگ کا خاص خیال رہے یہ عین اس وقت دبانا ہے جب ایرر بکس کھلنے میں ایک لمحہ باقی ہو ۔۔ ایک دو مرتبہ کوشش کرنے سےے آپ درست اندازہ کر لیں گے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا

ہم بچپن میں سکول سے آتے ہوئے اکثر مداری کے کرتب دیکھنے کھڑے ہوجایا کرتے تھے۔ مداری بچہ جمہورا کو چادر تلے سلا کر اس کے گلے پر چھری رکھ لیتا تھا اور کہتا تھا کہ جس کسی نے بھی دایاں پاؤں ہلایا، یہ بچہ جمہورا مر جائیگا۔ چنانچہ ہم خوفزدہ ہوکر اپنا دایاں پاؤں ذرا زور سے زمین پر جما لیا کرتے تھے مبادا کہ ذرا سا ہلنے کی وجہ سے ایک بچے کی جان نہ چلی جائے۔
آپ نے بھی وہی بات کی ہے کہ ایک لمحہ پہلے ری سٹارٹ کا بٹن دبانا ہے۔۔۔ورنہ انسٹالیشن صحیح نہیں ہوگی۔۔۔اب بھلا ہم کیا کہہ سکتے ہیں!!
 

الف عین

لائبریرین
بات محض یہ ہے کہ احباب ہو علم نہیں کہ دوسرے سافٹ وئرس کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں۔ یہاں ہمارے دوست پروفیسر رحمت یوسف زئی محج صفحہ ساز کو پسند کرتے ہیں جس میں کوئی لفظ ایسا نہیں جو نہ لکھا جا سکے (جیسا ان پیج میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حروف کی گولائی ان پیج میں اتنی خوبصورت نہیں جتنی پاسکی صفحہ ساز اور اس کے عابد فانٹ میں ہے۔ یہ صفحہ ساز بھی میرے ای سنپ فولڈر میں موجود ہے، شئیر ورژن مفت ہی ہے۔
http://www.esnips.com/web/aijazubaid-UPC
اس کے علاوہ اب اسی کا نیا روپ ناشر ہے۔
http://www.cdac.in/HTML/gist/products/nashir.asp
 
Top