ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی

قیصرانی

لائبریرین
جی نہیں، ڈریم ویور یونی کوڈ کر سپورٹ نہیں کرتا۔ ویسے یہاں سے NVUکو ڈاون لوڈ کرلیں۔ یہ کسی حد تک فرنٹ پیج کا کام دے جائے گا۔ آزاد مصدر یعنی مفت ہے
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، ڈریم ویور میں یونیکوڈ سپورٹ ہے تو سہی۔ میں تو اسے اکثر استعمال کرتا ہوں۔ بہرحال اوپر زکریا ہنٹ دے چکے ہیں کہ صرف سرچ اینڈ رپلیس کے لیے فرنٹ پیج کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے بیبل پیڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور، ڈریم ویور میں یونیکوڈ سپورٹ ہے تو سہی۔ میں تو اسے اکثر استعمال کرتا ہوں۔ بہرحال اوپر زکریا ہنٹ دے چکے ہیں کہ صرف سرچ اینڈ رپلیس کے لیے فرنٹ پیج کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے بیبل پیڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جی نبیل بھائی۔ میں‌نے کوشش کی تھی، لیکن کام نہ بنا، پھر زکریا بھائی سے پوچھا تھا، تو انہوں‌نے ہی این وی یو کا مشورہ دیا تھا اور بتایا تھا کہ ڈریم ویور یونی کوڈ کو سپورٹ نہیں‌کرتا
قیصرانی
 

زیک

مسافر
ڈریم‌ویور یونیکوڈ سپورٹ کرتا ہے مگر دائیں سے بائیں زبانوں پر کام کرنے میں اس میں مسائل ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت زبردست ٹیوٹوریل لکھا ہے۔
کنورٹر میرے خیال میں فرنٹ پیج زیادہ بہتر ہے اور پھر یہ یہاں پاکستان کی حد تک تو دستیابِ عام سافٹ ویئر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کنورٹر اور فرنٹ پئیج؟؟؟
بھئی یہاں ان پیج ٹو یونی کوڈ کی بات ہو رہی ہے۔
اردو سالیوشن کے بعد کے ورژن میں ہ ٹ م ل کی ضرورت نہیں۔ یہ سیدھا اردو تحریرمیں‌کنورٹ کر دیتا ہے کنورٹ کا بٹن دباؤ اور جب ٹاسک کمپلیٹیڈ کا پیغام آئے، اسے کاپی کر کے ورڈ یا نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر دو۔ اگر ویب پیج بنانا ہو تب بھلے ہی فرنٹ پیج کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ میں تو دونوں استعمال کرتا ہوں، فرنٹ پیج بھی اور این ویو بھی۔ سی ایس ایس کی تدوین کے لئے این ویو بہتر ہے۔
 

دوست

محفلین
لو جی امانت علی گوہر بہت دنوں بعد نظر آئے ہیں محفل پر۔
جناب کیسی طبیعت ہے اور آپ کے یو یو ایس کے نئے ورژن بارے سنا تھا۔
یہ سنی سنائی ہی تھی یا کوئی حقیقت بھی ہے اس میں؟
وسلام
 

علمدار

محفلین
شاکر بھائی!
بالکل حقیقت ہے
کچھ عرصہ پہلے یو یو ایس کا نیا ورژن استعمال کرنے کا اتفاق ہوا تھا، بہت ہی شاندار ہے-
 

الف عین

لائبریرین
تو امانت صاحب۔ یہ نیا ورژن ہے کہاں۔ ذرا اس کی بھنک تو دیں یا محض کمپیوٹنگ جریدے کے ہو کر رہ گئے ہیں؟
 

دوست

محفلین
شاندار ہمیں کیا امب دے گا جب ہمیں استعمال کرنا ہی نصیب نہیں ہوا۔
اوپر سے آپ لوگوں نے جانے کی دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی دوست یونی کوڈ سالیوشن کا نیا یا پرانا لنک دے گا کیا؟ اور ساتھ ہی لگے ہاتھوں اگر کسی کے پاس پرانا ورژن محفوظ ہو تو پلیز مجھے ای میل کر دیں۔ ایک محترم دوست کو درکار ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
یہاں آنلائن دستیاب ہے مزید اسے بوریت سائٹ سے لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ پاکستانی بھائی، دراصل مجھے یونی کوڈ سے ان پیج کنورٹر درکار ہے جو امانت علی گوہر صاحب نے اردو یونی کوڈ سالیوشن کے نام سے بنایا تھا اور جس کا نیا ورژن بھی سنا ہے کہ آ چکا ہے
 

الف عین

لائبریرین
پرانا ورژن دونوں کام کرتا تھا۔ یونی کوڈ کو ان پیج میں بھی۔ لیکن اتنا بہتر نہیں تھا۔ اب یہ نیا ورژن کہاں ملے گا، پتہ تو چلے!!
 
Top