ان شاء اللہ کو جرمن زبان میں شامل کرلیا گیا

عرفان سعید

محفلین
1943744-inshaallah-1578396395-922-640x480.jpg


جرمنی میں کثرت استعمال کے سبب ان شاء اللہ کو جرمن لغت میں شامل کیا گیا

برلن: عربی زبان کے کلمے ان شاء اللہ کو جرمن لغت میں شامل کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کثرت استعمال کے سبب مقامی زبان کو توسیع دیتے ہوئے ان شاء اللہ کو جرمن لفظ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

جرمن کی سرکاری لغت ڈیوڈن کے ڈجیٹل ایڈیشن میں ان شاء اللہ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے جبکہ تحریری ایڈیشن میں شامل کرنے کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔

جرمنی میں اس سے پہلے بھی دیگر زبانوں کے الفاظ کو لغت میں شامل کیا جاچکا ہے جس میں ترک لفظ ’اوہا‘ بھی شامل ہے۔ ان شاء اللہ کا مطلب ہے اگر اللہ نے چاہا۔ مسلمان جب کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں تو ساتھ میں ان شاء اللہ بھی کہتے ہیں جس سے مراد ہوتا ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو میں یہ کام کروں گا۔

بعض لوگ ”ان شاءاللہ” کو ملا کر انشاء اللہ” لکھتے ہیں۔ ماہرین لغت کے مطابق ایسا کرنا غلط ہے کیونکہ اس سے اس کے معنی تبدیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ان شاء اللہ کا لفظ جرمنی سے قبل انگریزی سمیت دیگر زبانوں کی لغتوں میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

ربط
 

طمیم

محفلین
ان شاء اللہ کا لفظ ایک اور ویب سائیٹ کے مطابق سن 1942 سے شامل ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے مطابق شاید یہ خبر اس لئےمیڈیا میں پھیل رہی ہے کہ کسی نے اب اس لفظ کو دیکھا اور سمجھا کہ اب نیا شامل کیا گیا ہے ۔ اس نے میڈیا میں شیئر کرنا شروع کردیا۔
ویب سائیٹ کا اصل لنک
گوگل ترجمہ
 

جاسم محمد

محفلین
اسی خوشی میں ایکسپریس نیوز کو محفل کی باقاعدہ رکنیت دے دیں۔
اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ایکسپریس نیوز کو جاسم کی آئی ڈی کا حصہ بنا دیں۔
:)
مجھے چھیڑ کر خود ایکسپریس نیوز میں بھرتی ہو گئے ہیں :)
 
Top